بہترین سبق والی تحریر

in Urdu Community3 years ago

معاشرے نے نئی نسل کو اب صبر سکھانا چھوڑ دیا ہے۔ نئی نسل جلدی میں ہے۔ نوجوانوں کو راتوں رات امیر ہونا ہے۔ لڑکیوں کو سسرال میں چند ماہ میں سب کچھ چاہیے۔ کسی بھی قسم کا compromise اور ایڈجسٹمنٹ کرنے کو کوئی تیار نہیں۔
قدرت کا اپنا نظام ہے۔
اسے اس بات کی قطعی پرواہ نہیں کہ فی زمانہ انسان صبر کرنے والا ہے یا جلد باز۔
قدرت اپنی ہی ٹائم لائن کو فالو کرتی ہے۔
صبر کرنے والا مشکل وقت آرام سے کاٹ لیتا ہے۔
جلد باز تیزی سے مایوسی و یاسیت کا شکار ہوجاتا ہے اور غلط فیصلے لینا شروع کردیتا ہے یا بہت جلدی exit کرجاتا ہے
بحیثیت والدین،
جو معاشرے کا اہم تربیتی یونٹ ہیں، آپ کا فرض ہے کہ اپنی اولادوں میں صبر کا مادہ پیدا کریں تاکہ آپ کی اولاد غیر حقیقی امیدیں باندھنا اور نتیجتاً مایوسی کی دلدل میں ڈوبنے سے محفوظ رہیں
درخت نے اپنے وقت پر ہی پھل دینا ہے۔ اس سے پہلے کبھی بھی نہیں۔۔۔۔!!!!

Coin Marketplace

STEEM 0.29
TRX 0.12
JST 0.032
BTC 63701.36
ETH 3076.90
USDT 1.00
SBD 3.81