میرا آج کا دن بہت خوبصورت اور مصروف تھا۔

in Urdu Community2 years ago

اسٹیم کے دوستو السلام علیکم دوستو آپ سب کا کیسا حال چال ہے میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست اور بھائی خیر و عافیت سے ہونگے آپ سب کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے میں بالکل ٹھیک ہوں آج صبح جب میں اٹھا تو اس وقت 06:55 تھے

میں اٹھ کر واش روم میں گیا تو ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی میں نے وضو کیا اور پھر اپنے کمرے میں آ کر دو رکعت نماز سنت ادا کرکے باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا جب میں مسجد میں پہنچا تو پہلی رکعت ہو چکی تھی پھر میں نے بھی تکبیر پڑھ کر دوسری رکعت میں شامل ہو گیا جماعت کے بعد مختصر سا امام صاحب نے بیان کیا اور پھر میں تھوڑی دیر امام صاحب کے ساتھ گپ شپ لگانے کے لیے بیٹھ گیا

image.png

پھر میں گھر واپس آیا اور گھر آکر میں نے ناشتہ کیا اور پھر اپنے کمرے میں جاکر اسٹیم کی پوسٹیں پڑھنے لگا اس کے بعد میں تیار ہو کر دوکان پر چلا میں نے جا کر دکان کھول لی اور پھر اس کی صفائی کر کے میں کبوتروں کی چھت پر گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور پھر واپس دکان پر آکر بیٹھ گیا پھر دکان بند کر جب میں واپس گھر آ رہا تھا تم میں زرعی سنٹر پر گیا جہاں پر میں نے اپنے گھر میں لگائے ہوئے

مالٹے کے پودوں کے بارے میں زرعی سنٹر والے کو بتایا اس نے مجھے پودوں کو طاقت دینے کے لیے پوٹاش دینے کا مشورہ دیا تو پھر میں نے ایک کلو پوٹاش لی اور گھر آ کر میں نے پہلے پودوں کی گوڈی کی اور پھر تھوڑی تھوڑی کرکے سب پودوں کو پوٹاش دے کر اس کے بعد پانی لگانا شروع کر دیا جب میں نے پودوں کو پانی لگا لیا تو پھر میں نے منہ ہاتھ دھو کر روٹی کھانے لگا

اور اس کے بعد میں نےوضو کر کے ظہر کی نماز ادا کی پھر نہیں کمرے میں جاکر ٹی وی آن کیا اور نیوز سونے لگا آج کی بریکنگ نیوز چل رہی تھی کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس پر 90 دن کے اندر انداز انتخابات کرانے کا حکم جاری کردیا جب عصر کی اذان ہوئی تو میں نے ٹی وی بند کیا

اور وضو کر کے نماز عصر ادا کی پھر کبوتروں کی چھت پر چلا گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کی دیکھ بھال کی اور پھر مغرب کی اذان تک کبوتروں کی چھت پر بیٹھا رہا جب مغرب کی اذان ہوئی تو میں نے چھت پر ہی مغرب کی نماز ادا کرکے ڈائری لکھنے لگا امید ہے کہ آپ سب دوستوں میری اج کی ڈائری کو پسند کریں گے

Sort:  

deliciosas fotografías de comida, mmm

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.25
JST 0.037
BTC 97089.33
ETH 3426.60
USDT 1.00
SBD 2.95