کبوتروں کی خوراک

in Urdu Community4 months ago

میرے سب دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست اور بھائی خیر و عافیت سے ہوں گے میں بھی خیر و عافیت سے ہوں جیسا کہ بھائیوں کو میں نے کافی بار بتایا ہے کہ میں کبوتروں کا شوق کرتا ہوں اور اسی مہینے ہماری اڑائنیں بھی شروع ہونے والی ہیں اس لیے ہم کبوتروں کو اچھی خوراک کے ساتھ کافی دیکھ بھال بھی کر رہے ہیں اج میں اپنے دوستوں کو بتاؤں گا کہ ہم اڑان کے دوران اپنے کبوتروں کو جو خوراک دیتے ہیں وہ کیسے بنتی ہے اڑان کے وقت ہم کبوتروں کے لیے کافی مقدار میں بادام لے کر اتے ہیں پھر بادام میں سے گٹھلی نکال کر علیحدہ کرتے ہیں اس کے بعد مرحلہ گٹھلی کو چیک کرنے کا ہوتا ہے میٹھے باداموں کی گٹھلی علیحدہ کی جاتی ہے اور اگر کوئی گٹھلی کڑوی نکل ائے تو اس کو ہم پھینک دیتے ہیں پھر ان سب گھٹلیوں کو گرم پانی میں رکھتے ہیں تاکہ اوپر کا چھلکا اسانی سے علیحدہ ہو جائے چھلکا علیحدہ کرنے کے بعد ایک بڑے برتن میں تھوڑی سی کالی مرچ اور الائچی ڈال کر ان سب چیزوں کو اچھی طرح پیس لیتے ہیں
IMG20240521101704.jpg

IMG20240513110034.jpg

IMG20240513105503.jpg

IMG20240513105452.jpg

IMG20240513104823.jpg

IMG20240513104411.jpg

IMG20240513101639.jpg

IMG20240513101613.jpg

IMG20240513101553.jpg
پھر ان کی گولیاں بنا کر کبوتروں کو دی جاتی ہیں جس سے کبوتر اور زیادہ طاقتور بن جاتے ہیں اور اڑان اسانی سے کرتے ہیں ان سب مراحل کی میں نے فوٹوگرافی بھی کی جو اپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 61952.36
ETH 2417.96
USDT 1.00
SBD 2.64