ایئر کولر کو رنگ کیا

in Urdu Community2 years ago

سٹیم کے سب دوستوں کو السلام علیکم سنو دوستو کیسا حال چال ہے آپ سب کا امید ہے کہ اچھے دن گزر رہے ہونگے الحمدللہ میرے بھی بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں آج جب میں سحری ٹائم جب میں اٹھا تو اس وقت سحری کے ختم ہونے میں ڈیڑھ گھنٹہ باقی تھا میں اٹھ کر واش روم گیا اور وضو کر کے سحری کرنے لگا جب میں سحری کرلی تو اس وقت بھی روزہ بند ہونے میں ایک گھنٹہ باقی تھا تو میں اپنے کمرے میں آ کر موبائل پر نماز جماعت سے بیس منٹ پہلے کا لارم لگا کر سو گیا جب موبائل پر لارم بجا تو میں اٹھا اور وضو کر کے دو رکعت نماز سنت ادا کر کے مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا مسجد میں جاکر میں نے باجماعت نماز ادا کی اور پھر دعا کے بعد کچھ دوست تبلیغی جماعت والے آئے ہوئے تھے ان کا درس سونا پھرگھر آکر دوبارہ سو گیا اور آٹھ بجے اٹھ کر اچھا تے کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے لیے گیا روزوں کے مہینے میں جمعۃ المبارک کے دن دکان کی چھٹی ہوتی ہے تو اس لئے آج دکان بند تھی کبوتروں کو دانہ پانی ڈالنے کے بعد میں رنگ ساز کی دکان پر گیا اور وہاں سے ایک ڈبی رنگ کی اور ایک برش کے ساتھ مٹی کا تیل لے کر گھر واپس آیا گھر آکر ایئرکولر کی صفائی کی اور پانی کی وجہ سے ایئرکولر کی باڈی کو زنگ سے محفوظ رکھنے کے لئے رنگ کرنا شروع کر دیا پہلے میں نے کولر کی باڈی میں لگے ہوئے زنگ کو چھری کی مدد سے رگڑ دیا اسے اچھی طرح صاف کرنے کے بعد میں نے رنگ والی ڈبی کھول کر اس میں مٹی کا تیل ڈال کر نا اچھی طرح ہلائیں اور پھر برش کی مدد سے رنگ کرنے لگا رنگ کرتے کرتے گیارہ بج گئے رنگ ختم کرکے میں نے ہاتھوں اور برش کو بچے ہوئے مٹی کے تیل سے دھوکر صاف کیا اور تیل کو دوبارہ بوتل میں ڈال دیا دھوپ اور روزے کی ہونے کی وجہ سے مجھے کافی تھکاوٹ محسوس ہوئی اور میں اپنے کمرے میں آ کر آرام کرنے کے لئے لیٹ گیا پھر نماز جمعہ کے اوقات اٹھ کر نہا دھو کر کپڑے چینج کیے اور مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے چلا گیا واپس آکر میں نے قرآن پاک کی تلاوت کی پھر میں ٹی وی دیکھنے لگا اور پوسٹ لکھی
IMG20220403095510.jpg

IMG20220403080653.jpg

IMG20220330073817.jpg

IMG20220330073809.jpg

IMG20220330065941.jpg

IMG20220330064829.jpg

IMG20220330064358.jpg

IMG20220330064350.jpg

Sort:  

Bhot achi dairy likhi hy

Coin Marketplace

STEEM 0.25
TRX 0.11
JST 0.032
BTC 63576.35
ETH 3066.39
USDT 1.00
SBD 3.80