آج کا دن کیسے گزرا
سٹیم کے دوستوں کو السلام علیکم سنو دوستو کیسا حال چال ہے امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے میں بھی خیریت سے ہوں آج ذوالحج کی پہلی تاریخ ہے اور جمعۃ المبارک کا دن ہے آپ سب بھائیوں کو جمعۃ المبارک کا یہ دن بہت بہت مبارک ہو روز کی طرح صبح سویرے اٹھ کر میں نے وضو کیا اور نماز فجر گھر پر ہی ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں نے سورۃ یاسین کی تلاوت کی اس کے بعد میں واک کرنے کے لئے باہر کھیتوں میں چلا گیا واک سے واپس آکر نے واش روم میں گیا اور نہاد کر کپڑے تبدیل کیے اور ناشتہ کرنے لگا پھر میں چارپائی پر لیٹ کر موبائل پر رات کو آنے والے دوستوں کے واٹس اپ پر میسج دیکھے پھر میں نے موٹرسائیکل نکالا اور موٹرسائیکل کو کپڑے سے صاف کیا اور دوکان پر چلا گیا میں نے جاکر دوکان کھولی اور جھاڑو دے کر دکان کی صفائی کی پھر مکینک بھی دکان پر آگیا اور میں اس کو دکان پر بیٹھا کر چھت پر چلا گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور چھت کی صفائی کی تھی پھر اس کے بعد میں دکان پر آکر بیٹھ گیا آج جمعۃ المبارک کی وجہ سے میں نے دوکان جلدی ہی بند کر دی تھی پھر میں گھر واپس آیا اور روٹی کھا کر آرام کرنے لگا ایک بجے اٹھ کر نہا دھو کر جمعہ کی تیاری کرنے لگا اور پھر میں جمعہ ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا آج موسم بھی تھوڑا چینج تھا بادل چھائے ہوئے تھے اور ہوا بھی چل رہی تھی جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد میں گھر اکر ٹی وی لگا کر دیکھنے لگا پھر پانچ بجے میں چھت پر گیا اور کبوتروں کو تازہ پانی اور دانے ڈالے پھر گھر واپس آتے وقت میں نے بچوں کے لئے اور گھر والوں کے لئے ایک آم کی پیٹی لی گھر آکر میں نے آم کی پیٹی کو کھولا تو اس میں سب آم ٹھیک تھے اس میں سے کچھ آم نکال کر پانی سے دھو کر کاٹے اور سب نے مل کر کھائے جن کی میں نے فوٹوگرافی بھی کی جو اپ امید ہے کہ پسند کریں گئےHello friends of Steam, listen to me, how are you? I hope you are all well. I am also well. Today is the first date of Zul-Hajj and it is the day of Jumuah Al-Mubarak. As usual, I got up early in the morning and performed Wudhu and Fajr prayers at home. After performing the prayers, I recited Surah Yaseen. Then I went out for a walk in the fields and came back I went to the washroom and changed my clothes and started having breakfast. Then I lay down on the bed and saw the message on WhatsApp of my friends who come at night on my mobile. Then I took out the motorbike and cleaned the motorbike with the cloth and went to the shop. I went and opened the shop and cleaned the shop with a broom then the mechanic also came to the shop and I sat him on the shop and went to the roof where I poured water on the pigeons and cleaned the roof then after that I came to the shop and sat down. I closed the shop early today because of Jumu'ah al-Mubarak.
Then I came back home and ate some bread and rested. I got up in the morning, took a shower, got ready for Friday prayers and then I went to the mosque to perform Friday prayers. Then I went to the roof at five o'clock and poured fresh water and seeds on the pigeons. Then when I came back home I took a mango belt for the children and for the family. When I came home I opened the mango belt. All the mangoes were fine. Some of them were taken out, washed with water, cut and eaten together. I also photographed them which I hope you liked.
نماز با جماعت ادا کیا کریں بلا وجہ جماعت چھوڑنا گناہ ہے