سبز مرچیں کھانے کا وہ فائدہ جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتایا، جان کر آپ انہیں ثابت ہی چبانا شروع کردیں گے

in #health5 years ago (edited)

سبز مرچیں مشرقی کھانوں کی شان ہیں اور صدیوں سے ہمارے پکوانوں میں ان کا استعمال جاری ہے۔آپ بھی یقینا ان کے چٹ پٹے ذائقے کو پسند کرتے ہوں گے لیکن ان کے ڈھیر سارے طبی فوائد بھی ہیں۔ سبز مرچ کے فوائد کی فہرست یوں تو بہت طویل ہے لیکن ان میں سے کچھ اہم ترین فوائد خصوصاً قابل ذکر ہیں۔
hari mirch.jpg
ری مرچ کھانے سے جسم میں اینڈورفن مادے کا اخراج ہوتا ہے جو کہ ذہنی پریشانی اور دباﺅ کے مسائل سے نجات دلاتا ہے اور چڑچڑے پن کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔
ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بھی ہری مرچ بہت مفید بتائی جاتی ہے کیونکہ یہ خون میں شوگر کے لیول کو متوازن کرتی ہے۔
اگر آپ آئرن کی کمی سے بچنا چاہتے ہیں تو ہری مرچ کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں۔ یہ آئرن کا قدرتی ذریعہ ہے اور بصارت کیلئے بھی مفید سمجھی جاتی ہیں۔

ہری مرچ میں بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے والے مادے بھی بکثرت پائے جاتے ہیں لہٰذا جلد کے انفیکشن میں اس کا استعمال مفید ہے۔
ہری مرچ میں ایک مخصوص اینٹی آکسیڈنٹ مادے بیٹا کیروٹین کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ مادہ دل اور دوران خون کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 60078.84
ETH 3197.52
USDT 1.00
SBD 2.45