Steem, SBD, اور سٹیم پاور - BlockTrades

یہ مضمون ایک ترجمہ ہے جو کہ @blocktrades کی طرف سے اور اس کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔
آپ یہاں کلک کرکے اصل مضمون تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: https://blocktrades.us/support/home/help/steem-sbd-sp

سٹیم بلاک چین قدرتی طور پر تیں مختلف سکوں پر مشتمل ہے: سٹیم، سٹیم کی حمایت شدہ ڈالر (SBD)، اور سٹیم پاور (SP)

سٹیم اور SBD مائع کرپٹو کرنسیاں ہیں جن کو ہماری سروس کے ذریعے تجارت کیا جا سکتا ہے یا کسی دوسرے سٹیم اکاؤنٹ میں بھیجا جا سکتا ہے۔ سٹیم بلاک چین کی بنیادی کرپٹو کرنسی ہے، جبکہ SBD کا مقصد امریکی ڈالر کی قیمت میں مقرر رہنا ہے۔

SP سٹیم میں اسٹیکڈ سرمایہ کاری ہے، اور یہ بینادی طور پر آپ کی ووٹ کرنے کی طاقت اور ریسورس کریڈٹ (RCs) کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے، جو کہ آپکو روزانہ سٹیم بلاک چین کی طرف سے افعال کی انجام دہی کے لیے ملتا ہے۔ یہ ایک مستحکم شرح سے بڑھتا بھی ہے، ایک لحاظ سے یہ خود پہ سود کماتا ہے۔ آپ SP کی تجارت نہیں کر سکتے بلکہ اسکو steemit.com کے ذریعے سٹیم سے 1:1 کے تناسب سے پاور اپ کر سکتے ہیں، 13 ہفتوں کے عرصے میں سٹیم میں واپس 1:1 کے تناسب سے پاور ڈاؤن کر سکتے ہیں، یا ہم اپنی سائٹ کے ذریعے خریدنے کی بھی آپشن پیش کرتے ہیں، (جس کے ذریعے ہم اپنی مائع سٹیم آپ کے اکاؤنٹ میں براہ راست پاور اپ کر تے ہیں)۔

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.14
JST 0.030
BTC 62900.39
ETH 3357.78
USDT 1.00
SBD 2.47