Betterlife The Diary Game || 25 // 10 // 2022 🌹

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

IMG_20221026_070955.jpg

  • دوستو میں اج ایک بار پھر آپ لوگوں کے پاس حاضر ہوں اور آج میں آپ لوگوں کے ساتھ اپنا کل کا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں تو آئیے شروع کرتے ہیں میں کل صبح سویرے اُٹھا تو میں نے ٹریکٹر کی چابی لی جا کر ٹریکٹر سٹارٹ کیا اس کے بعد اس میں پانی ڈالا اور تھوڑی دیر ٹریکٹر سٹارٹ کھڑا رہا اس کے بعد مجھے بڑے بھائی نے کہا کہ تم چلے جاؤ پہلے ٹریکٹر میں ڈیزل ڈلوا لینا اور پھر حل ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی اسے بنوا کر واپس آ جاناں تو میں نے ٹریکٹر لیا اور روانہ ہو گیا تقریباً تین کلومیٹر کے فاصلے پر میں ایک پیٹرول پمپ پر پہنچا وہاں سے میں نے ٹریکٹر میں ڈیزل ڈلوایا اور پھر واپس آ کر ایک ویلڈنگ کی دوکان پر رک گیا اس وقت دوکان بند پڑی ہوئی تھی تو میں نے دوکاندار کو فون کیا اس نے کہا کہ میں بیس منٹ تک پہنچ جاؤ گا
  • اور پھر میں دوکاندار کے انتظار میں بیٹھ گیا تھوڑی دیر بعد وہ لوگ آ گئے انہوں نے صفائی کی اور پھر میرا کام شروع کر دیا اس نے مجھے حل ٹھیک کر دی ویلڈنگ ہو گئی تو پھر میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچنے کے بعد میں نے مرغوں کی دیکھ بھال بھی کرنی تھی اور ناشتہ بھی کرنا تھا تو میں نے پہلے ناشتہ کیا اس کے بعد میں نے چھوٹے بچوں کو کھلانے کے لیے اٹا بنایا میں نے چھوٹے بچوں کو کھلایا اور پھر بڑے مرغوں کو باجرے کے دانے ڈالے اس کے بعد آج ہم نے گاؤں میں گندم کی کاشت شروع کرنی تھی تو مجھے بھائی نے کہا کہ تم ٹریکٹر لے کر گاؤں پہنچ جاؤ ہم بھی آ رہے ہیں تو میں پھر گاؤں کی طرف روانہ ہو گیا وہاں پہنچا تو پہلے ہم نے حل ٹھیک کی اس کے بعد کھاد کو گندم کے بیج میں مکس کیا اور مشین میں ڈال دیا اور اتنے میں میرا بڑا بھائی وہیں قریب سے شہد کاٹ کر لے ایا تو ہم نے شہد کھایا
  • اس کے بعد جو بیج ہم نے پہلے مکس کیا تھا وہ ختم ہو گیا اور پھر میں نے ایک بوری کھاد اور دو بوری گندم کی مکس کی اور اس طرح سے کام جاری رہا پھر تھوڑی دیر بعد میں چلا گیا اپنی باجرے کی فصل کاٹنے کے لیے کیونکہ میری فصل وہیں ساتھ میں تھی اور تھوڑی سی جگہ بچی ہوئی تھی تو تو میں نے فصل کاٹنا شروع کر دیا کیونکہ اب وہ بلکل پک چکی ہے میں کام کرتا رہا جب میں نے فصل کاٹ لی اس وقت مجھے بہت زیادہ پیاس لگی ہوئی تھی تو میں بھائیوں کی طرف آیا میں نے پانی پیا چاہے پی اور پھر چلا گیا کام کرنے کے لیے اب میں نے کٹائی مکمل کر لی تھی اور اس بیج کو میں چادر میں ڈال کر ایک جگہ اکٹھا کرتا رہا کافی دیر گزر گئی تو پھر مجھے بھائی نے بلایا کہا کہ روٹی کھا لو
  • میں چلا گیا ہم سب لوگوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ سامان سمیٹا اور گھر کی طرف واپس آ گیا گھر پہنچنے کے بعد میں ڈرامہ دیکھتا دیکھتا سو گیا اور جب میں اٹھا تو اتنے میں میرے بڑے بھائی کا فون آیا اس نے مجھے کچھ سامان لانے کو کہا یہ سامان ٹیوب ویل کا سامان تھا تو میں ایک دوکان پر گیا مگر مجھے وہاں سے نہیں ملا میں دوسری دوکان پر گیا مگر وہاں سے بھی نہیں ملا پھر میں تیسری دوکان پر گیا تو وہاں سے مجھے سامان مل گیا اور اس آدمی نے کافی دیر لگا کر مجھے سامان دیا اور پھر میں گاؤں پہنچا وہاں پر میں نے بڑے بھائی کو سامان دیا اس وقت ٹیوب ویل ٹھیک کرنے والا مستری آیا ہوا تھا میں سامان دے کر
  • میں دوسرے بھائیوں کی طرف چلا گیا جو حل چلا رہے تھے میں کافی دیر وہاں بیٹھا رہا پھر اندھیرا ہو گیا تو میں ٹیوب ویل پر واپس آیا آس وقت میرا بڑا بھائی اور وہ مستری کام کر رہے تھے تو میں نے ان کی مدد کی جب ٹیوب ویل ٹھیک ہو گیا تو ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے اور پھر میں کافی دیر تک موبائل استعمال کرتا رہا یہ رہی میری آج کی مصروفیات

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

My Achievement 1

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Sort:  
 2 years ago 

Hermosos lugares del campo. Muy bella todas las fotografías que pudistes captar. Realmente la vida en el campo es bastante tranquila. Podemos disfrutar muchísimo del verdor y de los frutos cosechados en él. Muchas gracias por compartir. Feliz tarde ☀️

Muchas gracias por tomarse su valioso tiempo para visitar mi publicación.

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.22
TRX 0.26
JST 0.040
BTC 99435.17
ETH 3495.95
USDT 1.00
SBD 3.23