آج میانوالی گیا

in Urdu Community17 days ago (edited)

سٹیم کے دوستو السلام علیکم میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست خیر و عافیت سے ہوں گے میں بھی خیر و عافیت سے ہوں اجا میری انکھ کھلی تو اس وقت صبح کے سات بج رہے تھے میں اٹھ کر واش روم گیا اور پھر نہا دھو کر کپڑے تبدیل کیے اور تیار ہو گیا کیونکہ اج مجھے اٹھ بجے میانوالی میں جانا تھا میں نے موٹر سائیکل نکالا اور پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوانے کے بعد میانوالی روانہ ہو گیا میں ساڑھے اٹھ بجے ہی عدالت میں پہنچ گیا تھا عدالت میں جانے سے پہلے وکیل کے دفتر میں گیا جہاں پر وکیل کا منشی بیٹھا ہوا تھا میں نے اس کو انے کا پتہ کر عدالت میں چلا گیا جہاں پر میں نے لسٹ دیکھی تو اس پر میرا پانچواں نمبر تھا پھر میں نے کچہری میں ایک ہوٹل پر گیا جہاں پر میں نے چائے پی اور پھر اپنی باری کا ا کر انتظار کرنے لگا جب میری باری ائی تو اس وقت وکیل تو نہیں ایا مگر اس کا منشی پہنچ گیا تھا عدالتی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ہماری تاریخ اگے ہو گئی پھر میں بازار گیا اور ضروری کام کرنے کے بعد گھر واپسی کی راہ لی کیونکہ اج گرمی بھی بہت زیادہ تھی
IMG20240424114242.jpg

IMG20240424114241.jpg

IMG20240424114229.jpg
واپسی پر میں نے شہباز خیل موڑ پر ایک سموسوں والی دکان پر بریک لگائی جہاں پر میں نے ٹھنڈا پانی کے ساتھ سموسے کھائے جو کہ بہت ہی مزیدار تھے گھر پہنچتے وقت 12 بج گئے تھے سموسے کھانے کی وجہ سے مجھے بھوک نہیں تھی اور میں اپنے کمرے میں جا کر ارام کرنے لگا پھر عصر کے وقت اٹھ کر میں نے نہا دھو کر نماز عصر ادا کی اور پھر موٹر سائیکل نکال کر ارے پر دوستوں کے پاس چلا گیا دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگانے کے بعد مغرب کے وقت میں گھر واپس ایا اور روٹی کھا کر اج کی ڈیری لکھنے لگا

Coin Marketplace

STEEM 0.28
TRX 0.11
JST 0.030
BTC 67646.69
ETH 3790.48
USDT 1.00
SBD 3.50