میری تھریشر تھی

in Urdu Community17 days ago

دوستو السلام علیکم امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے اللہ پاک کے فضل اور کرم سے میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوں اج فجر کے وقت اٹھ کر میں نے گھر پر ہی نماز ادا کی اور پھر ناشتہ کرنے کے بعد میں گندم کی فصل پر چلا گیا جہاں پر میری گندم کی فصل اکٹھی کرنے والے مزدوروں نے انا تھا جب میں پہنچا تو تھوڑی دیر کے بعد گندم اکٹھی کرنے والے مزدور بھی اگئے موسمی حالات کو کی بے چینی کو دیکھتے ہوئے میں نے گندم کے نیچے ڈالنے کے لیے ترپال بھی لے گیا تھا پہلے مزدوروں نے زمین پر تر پال ڈالی اور اس کے بعد اوپر گندم اکٹھی کرنے لگے میں نے تھریشر والے کے ساتھ رابطہ کیا تو اس نے بھی مجھے مکمل یقین دلایا کہ اج میں اپ کی گندم پر ا جاؤں گا پھر میں گھر واپس ایا اور گھر والوں کو پکانے کے لیے گوشت دیا اور کبوتروں کی چھت پر جا کر کبوتروں کو اتارنا پانی ڈالا اور پھر گھر واپس ا کر روٹی کھانے لگا اس وقت مزدوروں کی کال ائی جنہوں نے مجھے بتایا کہ ہم نے گندم اکٹھی کر لی تو میں نے تھریشر والے سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ میری تھریشر میں کوئی مسئلہ اگیا ہے جس کی وجہ سے میں نہیں ا سکتا پھر مجھے کافی پریشانی ہوئی کیونکہ موسم کا بھی پتہ نہیں چلتا کہ کسی وقت بھی خراب ہو سکتا تھا میں چار بجے پڑوس میں لگی ہوئی ایک تھریشر والے کے پاس گیا اس کی کافی دیر منت سماجت کرنے کے بعد اس نے میری گندم نکالنے کے لیے حامی بھر لی پھر میں گھر واپس ایا اور گھر سے گٹو اور دوسری ضروری سامان لے کر گندم کے پاس چلا گیا اور پھر کچھ دیر کے بعد تھریشر والا بھی اگیا جس کے ساتھ مزدور بھی تھے تو میری گندم نکالنا شروع کر دی گندم کو نکلتا دیکھ کر کافی سارے بچے بھی گندم کی ڈھیری لینے کے لیے اگئے جن کو میں نے تھوڑی تھوڑی گندم دی جس سے بچے خوش ہو گئے مغرب کی نماز سے پہلے میری تھریشر ختم بھی ہو گئی پھر میں نے ایک ریڑی والے کو کال کی جس مجھے گندم گھر ڈال کر دی
IMG20240514184445.jpg

IMG20240514184441.jpg

IMG20240514174200.jpg

IMG20240514172306.jpg

IMG20240514172228.jpg

IMG20240514172221.jpg
اور میں نے بھی اس کے ساتھ کافی مدد کرائی جب میں گندم لے کر گھر ایا تو گھر والے کافی خوش تھے الحمدللہ میری کافی اچھی پیداوار ائی تھی جب میں فارغ ہوا تو رات کے نو بج گئے تھے پھر میں نے وضو کیا اور نماز عشاء ادا کر کے روٹی کھائی اور تھکاوٹ کی وجہ سے نیند ائی ہوئی تھی میں سو گیا یہ تھی میری کل کی ڈائری جو میں اپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا تھا میں نے تھوڑی سی فوٹوگرافی بھی کی جو اپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید کرتا ہوں کہ اپ سب دوست اس کی ڈائری کو پسند کریں گے میری دعا ہے کہ اللہ پاک سب کسانوں کہ رزق میں برکت دے

Coin Marketplace

STEEM 0.27
TRX 0.11
JST 0.030
BTC 67653.09
ETH 3789.60
USDT 1.00
SBD 3.50