تمہیں لگتا ہے حیا
’تمہیں لگتا ہے حیا! کہ صرف تمہاری زندگی میں مسئلے ہیں؟ باقی سب خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں؟ نہیں بچے! یہاں تو ہر شخص دُکھی ہے۔ ہر ایک کا دل ٹوٹا ہوا ہے۔ سب کو کسی ’’ایک‘‘ چیز کی طلب ہے۔ کسی کو مال چاہیے، کسی کو اولاد، کسی کو صحت تو کسی کو رُتبہ۔ کوئی ایک محبوب شخص یا کوئی ایک محبوب چیز، بس یہی ایک مسئلہ ہے ہماری زندگی میں، ہم سب کو ایک شے کی تمنا ہے۔ وہی ہماری دُعاؤں کا موضوع ہوتی ہے اور وہ ہمیں نہیں مل رہی ہوتی۔ وہی چیز ہمارے آس پاس کے لوگوں کو بے حد آسانی سے مل جاتی ہے اور ہم ان پہ رشک کرتے رہ جاتے ہیں، یہ جانے بغیر کہ ان لوگوں کی خاص تمنا وہ چیز ہے ہی نہیں۔ وہ تو کسی اور چیز کے لیے دُعائیں کرتے رہتے ہیں۔ یوں ہم اس ایک شے کے لیے اتنا روتے ہیں کہ وہ ہماری زندگی پہ حاوی ہو جاتی ہے اور یہ شے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہے