Pain Relationship Part Two

in Urdu Community4 years ago

درد کا رشتہ پارٹ ٹو

شاہ حور کو اٹھا کر ڈاکٹر کے پاس لے کر آیا یہ وہی ڈاکٹر تھا جس کا ذکر اکثر ناولز میں رائٹرز کرتی ہیں یہ شہر کا سب سے مشہور اور قابل ڈاکٹر تھا کیونکہ اس ڈاکٹر نے گزشتہ کئ ناول کے کرداروں کو بچایا تھا جن کو دس دس گولیاں بھی لگ چکی تھی مگر آخری قسط سے پہلے پہلے اس ڈاکٹر کی قابلیت کی بدولت وہ سارے کردار معجزہ کی صورت موت کے منہ سے زندگی کی طرف پلٹ آئے تھے ۔۔۔۔۔ ڈاکٹر کی قابلیت تھی یا رائٹر کی دعائیں حور چند دنوں میں ہی مکمل طور پر صحتیاب ہو گئی رائٹر نے بھی سکھ کا سانس لیا تھا کیونکہ اب وہ آسانی سے رومانٹک سین لکھ سکتی تھی

شاہ کے ابو کے تایا کے بیٹے کے کزن کی بیٹی کے دوست کے شوہر کے بھائی کی مہندی تھی سب نے شاہ کو فورس کیا تھا کہ اتنا قریبی تعلق ہے اسے اور حور کو بھی چلنا چاہیے سب کے اتنے اصرار پر شاہ اور حور بھی جانے کے لیے آمادہ ہو گئے کیوں کہ شاہ کو رائٹر نے بتا دیا تھا کہ اس مہندی پر شاہ کی ایک پرانی محبوبہ آ کر اپنی بے وقوفانہ چالوں سے کہانی میں سسپنس بھرے گی ۔۔۔۔

حور شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر جھمکے پہن رہی تھی اسی لمحے شاہ باتھ لے کر نکلا حور نے مڑ کر شاہ کو دیکھا اور ایک لمحے کو شاہ سے نظر ہٹانا بھول گئی شاہ بالوں میں انگلیاں پھیرتے ہوئے اس کی طرف آیا تھا حور کو دھڑکن بے قابو ہوتی محسوس ہوئی نارنجی قمیض کے ساتھ ہری دھوتی میں شاہ کسی سلطنت کا شہزادہ لگ رہا تھا اس پہ نظریں جمائے حور سوچ میں ڈوب گئی قسمت نے اس کے ساتھ کتنا (گھناؤنا )کھیل کھیلا تھا اس کا شاہ لاکھوں نہیں کروڑوں (نمونوں) میں ایک تھا اور بسس ایک ہی تھا ۔۔۔( جو بھی ریڈرز یہ کہانی پڑھ رہی ہیں وہ شاہ کی امید چھوڑ دیں کیونکہ شخص صرف حور کا ہے س

وہ دونوں آنکھوں میں آنکھیں ڈالے ایک دوسرے کو دیکھنے میں مگن تھے انکا چھچھورپن ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا حور نے گہری سانسیں لینے میں دمہ کے مریضوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اس کی اس خوبصورت ادا پر شاہ بے ساختہ ہنس پڑا

( کتنے ڈنگر مرے ہونگے جب میرے شاہ نے جنم لیا ہوگا) حور کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے شاہ نے اسکا چہرہ دونوں ہاتھوں میں تھاما تھا کہ رونے کی وجہ سے حور کی ناک سے بلبلہ نکلا شاہ کی نظریں بلبلے پر ٹہر سی گئیں اتنا خوبصورت بلبلہ وہ سوچ کر رہ گیا واقعی اسکی حور سب سے الگ تھی اس نے اتنا خوبصورت بلبلہ کبھی نہیں دیکھا تھا ۔۔۔۔۔۔

"حور کیا تمہیں وہ لمحہ یاد ہے جب ہم پہلی دفعہ ملے تھے ؟؟؟؟"شاہ نے سوال کیا تھا

"میں وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی جاناں جب آپ پہلی دفعہ میرے سامنے سے الٹی شلوار پہن کر گزرے تھے " حور نے جواب دینے میں بالکل دیر نہیں لگائی آخر وہ کیسے بھول سکتی تھی اسے تو اس چریا کی ایک ایک بات یاد تھی

شاہ مطمئن سا مسکرایا تھا اسکی حور واقعی اسے بہت چاہتی تھی

وہ دونوں ابھی بات کررہے تھے کہ شاہ کی امی نے دروازہ بجایا اور کہا " او بے غیرتوں جلدی کرو ہر جگہ بے غیرتی نہ شروع کردیا کرو

ویسے افسوس کی بات ہے آپ سب بھی دو پریمیوں کی باتیں کان لگا کہ سن رہے تھے۔۔۔

Pain Relationship Part Two

Screenshot_20220204_190504.jpg

He picked up Shah Hur and brought him to the doctor. He was the same doctor who is often mentioned in the novels by Reuters. The bullets had also been fired but before the last episode, thanks to the ability of this doctor, all those characters had miraculously returned to life from the face of death. Doctor's Qualification or Writer's Prayers Hur was completely healed in a few days. Writer also breathed a sigh of relief as she could now easily write a romantic scene.

Shah's father's cousin's daughter's cousin's daughter's friend's brother's henna was all he had forced Shah to have such a close relationship that he and Hur should also walk at the insistence of all Shah and Hur also go They got ready because Reuters had told Shah that an old girlfriend of Shah would come on this henna and fill the story with suspense with her foolish tricks.

Hur was standing in front of the mirror and was wearing fringes. At that moment, Shah took a bath and came out. Hur turned and looked at Shah. She looked like a prince of an empire in a green dhoti with an orange shirt. Her eyes were fixed on him. Was and was just the same ... (All the readers who are reading this story should give up hope of Shah because the person is only of Hur.

They both looked into each other's eyes. They were happy to see each other. They were not even mentioning the end of their restlessness.

(How many animals would have died when my king was born) There were tears of joy in Hur's eyes. Shah held her face in both hands. Beautiful Bubble He was left thinking that his maiden was really different from all others.

"Hur, do you remember the moment when we first met?" Shah asked

"I will never forget the moment when you walked in front of me for the first time wearing the shalwar kameez."

Shah smiled contentedly and his maiden really wanted him

They were just talking when the king's mother knocked on the door and said,

By the way, it is a pity that all of you were listening to the words of two lovers.

Coin Marketplace

STEEM 0.05
TRX 0.32
JST 0.079
BTC 66224.44
ETH 1789.64
USDT 1.00
SBD 0.42