Contest: Great Animals in Front of the Camera! #2،Pakistan

in Steem of Animals4 months ago

السلام علیکم ،

ہمارے گھروں میں اکثر کوئی نہ کوئی جانور یا پرندہ موجود ہوتا ہے ۔کبھی بچوں کیی خوشی کے لیے ۔اور کبھی گھر میں رونق کے لیے۔کبھی اپنے شوق کی خاطر تو کبھی دوسروں کی دیکھا دیکھی کوئی نہ کوئی جانور پرندہ گھر میں موجود ہوتا ہی ہے۔
ہمارے گھر میں بھی بلی اور چوزہ اکثر و بیشتر موجود ہوتے ہیں۔اج کل جو پرندہ ہمارے گھر میں موجود ہے وہ چوزہ ہے۔میری بیٹی کو چوزے کا بہت شوق ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے اس کی فرمائش پر اس کو چوزہ دلایا تھا۔اب میری بیٹی ہوتی ہے اور اس کا پسندیدہ پرندہ چوزہ ہر وقت وہ اس کے ساتھ کھیلتی رہتی ہے۔
چوزے کا بالکل ایسے خیال رکھا جاتا ہے جیسے وہ انسان ہو اور اس کے لیے کپڑے سیے جاتے ہیں اس کو جیولری پہنائی جاتی ہے۔جو خود کھانا کھاتی ہے وہی اپنے چوزے کو بھی کھلانے کے لیے لے جاتی ہے حتی کہ اس کو نہلانے کے لیے اپنے ساتھ سویمنگ پول میں بھی بٹھایا جا رہا تھا۔عین وقت پر میں نے پہنچ کر اس کے چوزے کو وہاں سے ہٹا دیا ورنہ اج اس کا چوزہ اللہ کو پیارا ہو چکا ہوتا۔

##۔ چوزہ

20250515_162603.jpg

میری بیٹی نے یہ چوزہ اپنے ایگزام میں پوزیشن انے پر تحفتا مجھ سے فرمائش کر کے منگایا تھا۔اور اب جہاں جہاں میری بیٹی جاتی ہے وہاں وہاں اس کا چوزا جاتا ہے۔اس کو یہ چوزہ بہت پسند ہے اور اگر کوئی اس چوزے کی گندگی سے گھبرا کر اس کو سیل کرنے یا ختم کرنے کی بات کرے تو میری بیٹی فورا رونا شروع کر دیتی ہے۔

https://linksharing.samsungcloud.com/wREDtvE8UEcG

یہ ویڈیو میری بیٹی کی محبت کی نشانی ہے۔جو اس کو اپنے چوزے کے ساتھ ہے۔وہ ہر وقت اپنے چوزے کو اس طرح سے ٹریٹ کرتی ہے جیسے وہ کوئی بہت بڑا وہ خواب یا شاہین ہو۔اس کو کبھی پانی پلانے کے لیے پانی کے اندر گھسا دے گی تو کبھی کھانا کھلانے کے لیے اپنے ساتھ بٹھا لیتی ہے۔حتی کہ اپنے بابا کی موٹر سائیکل پر بھی اس کی سیر ضروری ہے۔

میری بیٹی کا پسندیدہ چوزہ اس کی ساری خواہشات میں سب سے اوپر ہے۔حالانکہ مجھے بھی یہ چوزہ پسند تھا مگر جب تک یہ چھوٹا تھا تب تک اب جیسے جیسے وہ بڑا ہو رہا ہے مجھے اب اتنا کچھ خاص پسند نہیں ہے۔

20250515_162441.jpg

اب تو یہ بہت تیزی سے اڑنا بھی شروع ہو گیا ہے۔جیسے ہی اس کے پنجرے کا دروازہ کھولتے ہیں فورا سے اڑ کے کسی بھی اونچی جگہ پر بیٹھ جاتا ہے۔اسی سے میری بڑی بیٹی بہت زیادہ گھبراتی ہے اور کوشش کرتی ہے کہ چوزے کو نہ ہی کھولا جائے۔حالانکہ ازادی تو ہر کسی کو پسند ہوتی ہے اور یہ تو پھر معصوم پرندہ ہے۔یہی وجہ ہے کہ جب میری بڑی بیٹی سامنے نہ ہو تو چھوٹی بیٹی اس کو کھول کھولتی بھی ہے اور اس کے ساتھ کھیلتی بھی ہے۔

4HFqJv9qRjVeVQzX3gvDHytNF793bg88B7fESPieLQ8dxHzXPsgWJXjbmtuBayqoeMcG7UHQXJ86qfkVL8rnazU7T2DaHEAicD8Gz2YyWE4XtUy3AkLgZm7UEzA5kugFpGWGfwThrdFM7ng6wHf7rtu9Ugts44jcxgV.jpeg

میں امید کرتی ہوں کہ اس پرندے کی تصاویر اپ کو پسند ائی ہوں گی۔
میں اپنے ایک بہت ہی زبردست اسٹیمیٹ کی ساتھی کو اس مقابلے میں شرکت کے لیے بلانا چاہتی ہوں جنہوں نے اپنے گھر میں بہت ہی پیارے پیارے جانور پالے ہوئے ہیں اور ان کی خوبصورت تصاویر بھی ہمارے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
@suryati1 برائے مہربانی اپ بھی اس مقابلے میں شرکت کریں اور ہمیں اپنے خوبصورت جانوروں کی تصاویر سے لطف اندوز کریں۔
@wakupkitty اگر اپ ہمارے ساتھ اپنے خوبصورت یادیں شیئر کریں گے تو ہمیں بہت اچھا محسوس ہوگا۔

@maazmoid123 کیا ہی اچھا ہو گیا اپ اپنے خوبصورت سے جانور کی تصاویر اور ویڈیو ہمارے ساتھ شیئر کریں۔

Sort:  
Loading...
 4 months ago 

Terimakasih atas undangannya temanku, semoga sukses ya
Ayamnya sangat manja

Coin Marketplace

STEEM 0.13
TRX 0.33
JST 0.034
BTC 112607.90
ETH 4350.64
SBD 0.85