The Diary Game 🌹|| 5- 7- 2022 || #Club75 || By @hammad44

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

🇵🇰اسٹیم اٹ پاکستان
کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

photogrid.collagemaker.photocollage.squarefit_20227521157971.png

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

دوستو میں اج بھی آپ لوگوں کے ساتھ اپنا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں میں آج اذان فجر کے وقت اٹھا کپڑے چینج کیئے اس کے بعد گھوڑا گاڑی تیار کی اس کے بعد میں اور میرا بھائی ہم گاؤں کی طرف روانہ جب ہم وہاں پہنچے تو معمول کے مطابق کام شروع کر دیا مگر گرمی بہت زیادہ تھی اور دم گھٹتا تھا جیسے ہی کام ختم کیا تو گھر کی طرف واپسی کی میرا بھائی اتر گیا اور میں قریبی شہر چلا گیا لوڈ کیا ہوا سامان بیچنے کے لیے وہاں پہنچا تو دو جگہوں پر سامان اتارا اور گھر واپس آ گیا گھر پہنچنے کے بعد میں گھوڑا گاڑی کھولی اور بیٹھ گیا

IMG_20220705_192220.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

تھوڑی دیر بعد میں اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا انہیں کھلایا پلایا میرا کافی وقت ان کہ ساتھ لگ جاتا ہے میں تمام چھوٹے بڑے مرغوں کو کھلانے پلانے کے بعد اندر بند کر کے جاتا ہوں اور پھر شام سے کچھ دیر پہلے انہیں کھولتا ہوں مرغوں کی دیکھ بھال کرنے کے بعد میرے چچا کا ایک بکرا قربانی کے لیے کھڑا ہوا تھا انہوں نے بیچنا تھا اور مجھے ایک جاننے والے نے کہا کہ مجھے چچا والے بکرے کی تصویریں وٹسپ کر دینا تو میں نے بکرے کی چند تصویریں بنائیں اور پھر اس آدمی کو تصویریں وٹسپ کیں ساتھ میں قیمت بھی بتائی

IMG_20220705_193941.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

اس کے بعد اپنے استاد محترم کے پاس پہنچا تو اس نے کہا کہ میں آج چھٹی پر ہوں میں نے کہیں کام سے جاناں ہے تو تم بڑے بھائی کے ساتھ چلے جاناں میں گھر واپس آیا تیاری کی اس کے بعد ہم تین کزن دوکان کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم رابی سینٹر کے پاس پہنچے تو ایک کزن کو وہیں اتار دیا اور ہم دو کزن سیدھا وہاں سے بازار چلے گئے ہم دونوں نے عید کہ کپڑے لینے تھے تو ہم میرے کزن کے ایک جاننے والے کی دوکان پر پہنچے جو کے کپڑے کی ایک بہت بڑی دوکان تھی ہم نے وہاں سے اپنے لیئے کلر پسند کیا تو وہ صرف ایک ہی سوٹ باقی تھا تو میں نے کزن سے کہا کہ یہ تم لے لو پھر اس نے ایک کلر اور پسند کیا میں نے بھی دو کلر اپنے لیئے پسند کیئے

IMG_20220705_095442.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png۔

اس کے بعد ہم درزی کو کپڑے دینے کے لیے روانہ ہو گئے درزی بھی وہیں بازار میں ہے جس سے ہم کپڑے سلاتے ہیں تو کپڑے اسے دیئے اس کے بعد ہم دوکان پر چلے گئے جب میں دوکان پر پہنچا تو اج استاد محترم تو چھٹی پر تھے تو میں بیٹھ گیا موبائل یوز کرتا رہا تھوڑی دیر بعد میرے دو دوست آ گئے اور کچھ وقت تک ان کے ساتھ گپ شپ کی اس کے بعد میرا ایک چچا بنا ہوا ہے اس نے صبح مجھے کہا تھا کہ میرے بیٹا کا موبائل خراب ہو گیا ہے آج وہ آپ کی طرف آ جائے گا پھر جیسا آپ کو مناسب لگے تو وہ کام کر دینا جب وہ آیا تو اس کے پاس جو موبائل تھا اس کا رنگر خراب تھا تو اس آدمی نے مجھے کہا کہ ایسا کرتے ہیں اس موبائل کو بیچ دیتے ہیں اور آپ مجھے ایک اور موبائل دلا دیں تو میں باقی پیسے آگے مہینے دے دوں گا

IMG_20220511_161502.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

تو میں نے اس کے لیے اپنے ایک دوست کی دوکان سے موبائل لیا اور پھر اسے ڈیٹا ٹرانسفر کر کے دیا میرا کافی وقت ان کے ساتھ گزر گیا اور وہ لوگ ابھی گئے نہیں تھے کہ آسمان پر بادل چھا گئے میں نے ابھی کھانا کھانے کے لیے بھی جاناں تھا تو تیز بارش شروع ہوگئی کچھ دیر بعد جب بارش کی رفتار کم ہوئی تو میں اور میرے ساتھ میرا ایک دوست ہم کھانا کھانے کے لیے چلے گئے معمول کے مطابق کھانا اسی قریبی ہوٹل پر بیٹھ کر کھایا اور پھر واپس آئے تو میں تھوڑی دیر تک دوکان پر بیٹھا رہا

IMG_20220512_202936.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

تھوڑی دیر گزری تو ہم چار دوست چائے پینے کے لئے گئے کیونکہ موسم بہت پیارا بنا ہوا تھا جب واپس آئے تو میں نے ایک موبائل کی ایل سی ڈی اتاری اور پھر لگائی تو وہ ٹھیک تھی اس کے بعد ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم شہباز خیل شہر پہنچے تو میں وہاں اتر گیا اور میرے کزن روانہ ہو گئے کیونکہ ہمارا ٹریکٹر کافی دنوں سے میرے دوست کے گھر کھڑا ہوا تھا اور اب بارش ہوئی ہے تو ہم نے باجرے کی فصل کاشت کرنی تھی اسلیئے مجھے بھائی نے کہا تھا کہ ٹریکٹر لیتے انا تو میرے پاس چاچی نہیں تھی میں نے اپنے کزن کو فون کر کے چابی کے بغیر سٹارٹ کرنے کا طریقہ پوچھا اور پھر ویڈیو کال کی تو اس نے مجھے بتا اور میں ٹریکٹر لے کر روانہ ہو گیا

IMG_20220705_210013.jpg

LcTxR7u1XKaa3e4T1EBuBP18JezPvjFFo8gNuE9CiKHBn3bncr8img7CN2qxG2uMhBGQdxJUMVEW3Mk3XTjZKAbJVMxab8kjfz9ieE5bFSD2pQPXZtP2uGxBGTvphL8Jwf3cTB2UAeVqxbFeL8V6U1qQa.png

تھوڑی دیر بعد جب میں گھر پہنچا تو میں مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا میں نے اٹا بنایا اور تمام مرغوں کو کھلایا پلایا اس کے جب شام کا وقت ہوا تو اماں جان کی طبیعت کچھ خراب تھی تو میں ان کے لیے میڈیسن لینے کے لیے چلا گیا کیونکہ انہیں بی پی کا مسلہ اکثر رہتا ہے ان کا بلڈ پریشر بہت ہائی ہو جاتا ہے تو میں میڈیسن لے کر ایا تھوڑی دیر بعد شام کا کھانا کھایا کھانا کھانے کے بعد میرا ایک کزن ہمارے گھر آ گیا اور کافی دیر تک ہم گپ شپ کرتے رہے اس کے بعد میرا بھائی کوک اور نمکو لے کر ایا تو میں نے بوتل پی یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات دعاؤں میں یاد رکھیں انشاء اللہ تعالیٰ پھر ملاقات ہو گئی

IMG_20220620_185700.jpg

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan

Special Mention:
@haidermehdi || @hassanabid ||
@vvarishayy || @event-horizon||
@steemit-pak ||

Sort:  

Nice post Hammad. Keep up the good work

 2 years ago 

Shukria dost

 2 years ago 

Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.

CheckAction
#Club75
Burn Steem 25
Steemexclusive
Number Of Words1031
Number Of Upvotes4
Number Of Comments2

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 59241.40
ETH 2525.12
USDT 1.00
SBD 2.47