#club75 Betterlife The Diary Game @hammad44 23/March/2022
🩸السلام و علیکم🩸
🔹🔹 دعا🔹🔹
اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیا حال چال ہیں سب دوستوں کے اور کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور اور انشاء اللہ تعالٰی تمام دوست خیریت سے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک اور میرے جنتے بھی بہن بھائی گھر سے باہر ہیں چاہے وہ اپنے ملک میں ہیں یا پردیس میں اللہ تعالیٰ انہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور آن کے گھر کی طرف خیر فرمائے تاکہ انہیں اپنے گھر والوں کی طرف سے ہمیشہ اچھی اور خیر کی خبر سنائی جائے آمین ثم آمین
♦️صبح سویرے♦️

دوستو میں اج بھی معمول کے مطابق اپنا گزرے دن کی ڈائری لے کر حاضر ہوں ہم بھی میں صبح 4.35 منٹ پر اٹھا کپڑے تبدیل کئے اس کے بعد میں نے گھوڑا گاڑی تیار کی اور میں گاؤں کی طرف چلا گیا وہاں پہنچنے کے بعد میرا بھائی بھی موٹر سائیکل پر آ گیا تو ہم نے کام شروع کر دیا تقریباً ایک گھنٹے تک کام کیا اس کے بعد سامان لوڈ کیا اور میں روانہ ہو گیا دلیوالی شہر پہنچا تو میں نے سامان دیا پیسے لیئے اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچنے کے بعد میں نے گھوڑا گاڑی کھولی اس کے بعد میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا پھر چھوٹے بچوں والی مرغی کو آٹا کھلایا اس کے بعد میں نے کچھ دیر موبائل یوز کیا
![]() | ![]() |
---|
💫دن بھر کی مصروفیات💫
اس کے بعد مجھے اور کوئی کام نہیں تھا تو میں نے موبائل چارجنگ پر لگایا اور پھر میں سو گیا اس کے بعد جب دوپہر کے کھانے کا وقت ہوا تو میں اٹھا پہلے میں نہایا نہانے کے بعد میں نے دوپہر کا کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد پھر میں نے آرام کیا. اس کے بعد پھر میں کافی دیر تک لڈو گیم کھیلتا رہا پھر میں نے چائے پی اور چائے پینے کے بعد کافی وقت اپنے مرغوں کے ساتھ گزارا چھوٹے بچوں کے دیکھ بھال کی اور بڑے مرغوں کو پانی دیا اس کے بعد میں نے اپنے چھوٹے کزن کو بلایا اور اپنے مرغوں کے ساتھ چند تصویریں اور کچھ ویڈیوز بنائیں اس کے بعد میں گھر سے باہر کھلی ہوا میں بیٹھ گیا اور موبائل چلاتا رہا کیونکہ اور کوئی کام نہیں ہوتا تو پھر سارا دن موبائل کے ساتھ گزرتا ہے
![]() | ![]() |
---|
میں گھر سے باہر بیٹھا تھا کہ ایک کزن مجھے ساتھ لے گیا اس کا کچھ کام تھا پھر وہاں سے واپس آئے تو میں گھر سے باہر نکلا اگے ایک دوکان پر میرا چچا کھڑا تھا ہم نے وہاں سے گوشت لیا کیونکہ آج رات ہمارا ایک ساتھ کھانا کھانے کا پروگرام تھا تو ہم گوشت گھر دیا اور پھر ہم گیس بھروانے کے لیے روکھڑی شہر چلے گئے گیس بھروایا اس کے بعد گھر واپس آئے تو میں نے چچا کو اس کے گھر چھوڑا اس کے بعد میں گھر واپس آیا
🌃 رات 🌃
تو میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اس کے بعد ہماری بھینس بیمار تھی تو ہم نے اسے دوا دی اس کے بعد ہم تین بھائی اپنے چچا کے گھر کھانا کھانے کے لیے چلے گئے وہاں پہنچے تو ہمارے چچا نے کڑھائی گوشت بنایا اس کے بعد ہم نے کھانا کھایا اور کھانا کھانے کے بعد کچھ دیر گپ شپ کی اور پھر میں نے پوسٹ تیار کی یہ رہا میرا آج کا دن
❤️اللہ حافظ ❤️
The Diary | Game |
---|---|
Camera used | Mobile |
Model | Vivo v20 |
Photographer | @hammad44 |
Photos | Edit |
No | Edit |
Location | ........ |
Mianwali | Punjab |
Special Mention:
@haidermehdi || @vvarishayy || @hassanabid || >@steemit-pak || @event-horizon|| @salmanwains||@booming04 ||@steemcurator01
Regard @hammad44
Account operated by haidermehdi