Betterlife The Diary Game || 4 /10 / 2022 || Steemit-pak by hammad44

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • آئیے دوستو چلتے ہیں میری آج کی ڈائری کی طرف میں آج صبح سویرے اُٹھا تو میں کچھ دیر تک موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد میں نے تھوڑی چہل قدمی بھی کی اور میں اپنی زمین دیکھنے چلا گیا جہاں پر میں نے تھوم کی فصل کاشت کرنی تھی میں نے زمین دیکھی واپس آ رہا تھا تو تھوڑی دیر اپنے ایک چچا اور کزن کے پاس بیٹھ گیا تھوڑی دیر ان کے ساتھ باتیں کیں اس کے بعد گھر واپس آ گیا اور پھر میں اپنے لیئے دہی لینے کے لیے چلا گیا واپس آ کر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے مرغوں کی دیکھ بھال کی مرغوں کو کھلایا پلایا

IMG_20221004_200412.jpg

  • اور پھر تھوڑی دیر بعد میں نے تیاری کی دوکان پر جانے کی اور پھر میں اپنے استاد محترم کے ساتھ روانہ ہو گیا راستے میں ایک جگہ بریک لگائی وہاں پر میں نے موبائل دینا تھا جو میں کل ٹھیک کر لے لایا تھا اور دینا بھول گیا تھا وہ موبائل دیا اس کے بعد ایک دوست کے گھر چلے گئے میں نے اسے رابی سینٹر سے ایک میموری کارڈ لے کر دیا تھا جو کہ نہیں چلا وہ تبدیل کروانا تھا تو میں نے وہ کارڈ لیا اور پھر ہم نے میرے استاد محترم کے ایک رشتے دار کو ساتھ لیا اس نے اپنا موبائل ٹھیک کروانا تھا تو ہم روانہ ہو گئے تھوڑی دیر بعد ہم دوکان پر پہنچ گئے تو میں صفائی میں مصروف ہو گیا میں نے سب سے پہلے دوکان کی صفائی کی اس کے بعد میں نے منہ ہاتھ دھویا اور ہم کام کرنے بیٹھ گئے
  • وہ جو ہمارے ساتھ رشتے دار تھا اس کے موبائل کا یونٹ لگانا تھا تو استاد محترم نے اس موبائل کو اوپن کیا اور پھر مجھے بھیجا کے اس کا یونٹ لے کر آؤ تو میں چلا گیا سپیئر پارٹس کی دوکان پر وہاں سے میں نے یونٹ لیا واپس آیا تو استاد محترم نے وہ فٹ کیا اتنے میں درزی میرے کپڑے لے کر آ گیا جو میں نے سلائی کرنے کے لیے دیئے تھے میں نے اپنے کپڑے دیکھے اس کے بعد اس درزی کا موبائل بھی خراب تھا وہ بھی ٹھیک کیا اور تھوڑی دیر بعد ہم لوگ کھانا کھانے کے لیے چلے گئے کافی دنوں بعد ہم نے اس ہوٹل پر بیٹھ کر کھانا کھایا جس ہوٹل پر ہم چار پانچ سال سے کھانا کھا رہے تھے اور کھانا کھانے کے بعد ہم پھر دوکان پر واپس آ گئے

IMG_20221004_124734.jpg

  • واپس آ کر ہم پھر سے کام میں مصروف ہو گئے میں نے ایک نوکیا کا موبائل ٹھیک کیا اور تھوڑی دیر استاد محترم کے ساتھ بیٹھا رہا اس کے بعد میں اپنے دوستوں کی دوکان پر چلا گیا وہاں پہنچا تو انہوں نے میرا موبائل فون چھین لیا اور کہا کہ واپس تب دیں گے جب تم ہمیں سموسے کھلاؤ گے تھوڑی دیر بعد میں نے سموسوں کے پیسے دے دیئے مگر پھر بھی مجھے موبائل واپس نہیں ملا تھوڑی دیر بعد انہوں نے کہا کہ ہمیں چائے پلاؤ تب موبائل واپس دیں گے تو میں نے کہا کہ ہماری بات سموسے کھانے کی ہوئی تھی موبائل مجھے واپس ملے یا نہ ملے چائے تو میں بھی نہیں پلانے والا تو پھر مجھے موبائل فون واپس مل گیا

IMG_20221004_165111.jpg

  • اور پھر میں نے ایک موبائل خریدا سیمسنگ کمپنی کا پرانا ماڈل فون تھا نوٹ 9 جس کا نام ہے لیکن وہ بہت مہنگا فون ہوا کرتا تھا بہت لوگ اس موبائل کو استعمال کرنے کی خواہش کرتے تھے تو وہ موبائل جب میں نے لیا تو میرے ساتھ والے دوکاندار نے مجھے کہا کہ یار یہ موبائل میں خود استعمال کروں گا مجھے دو میں نے اسے دے دیا پھر میں نے اس کے پہلے موبائل سے ڈیٹا اس موبائل میں ٹرانسفر کیا اور میرے استاد محترم کے دوست آئے ہوئے تھے وہ ان کے ساتھ بیٹھا تھا اور میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہا اور شام چھ بجے کے قریب مجھے استاد محترم نے کہا کہ میرے دوستوں کو مین روڈ تک چھوڑ کر آؤ

  • میں چلا گیا انہیں مین روڈ پر اتار دیا واپس آیا تو استاد محترم نے کہا کہ کچھ سامان لینا ہے اس طرف چلو ہم نے سامان لیا اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے مرغوں کی دیکھ بھال کی اس کے بعد میں نے شام کا کھانا کھایا یہ رہی میری آج کی مصروفیات

⭐💞💞💞💞⭐
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐

2VZXybTSZJq1AreaDn1D7Jp7ZEvgLC9TvJctofX1ChMgSZoCW7Gf32GKpCsQA5HHAQQsF4PN9jwwffuSNRKb85vNFK9NcNdmxh7q84RnHjbjHEed4VHSEkroo31cLcqv1tpKgXn6FFxTU5SH8LbkDKUfsqY.png

Best Regards ✍️🌼
Hammad khan 💞💓

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Sort:  

Your post has been successfully curated by our Team 5 via @frafiomatale at 35%.

 2 years ago 

Hi, Greetings to Steem Pakistan Member. Thanks for sharing your quality content with us

ChecksStatus
Plagiarism-Free
#steemexclusive
#club5050
Bot-Free
#burnsteem25

Note:
The first photo with roosters 🐓 is astonishing. All over your activities are high-yielding . Thanks for being active.

 2 years ago 

Shukria 😊

Coin Marketplace

STEEM 0.26
TRX 0.11
JST 0.033
BTC 63869.25
ETH 3055.04
USDT 1.00
SBD 3.88