#club5050 || the diary game || @amirhayat || 03 July 2022

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

IMG_20220703_205339.jpg

IMG_20220625_190439.jpg

السلام وعلیکم

image.png
سٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام وعلیکم اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوشیاں عطاء فرمائے اور آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے۔ آپ جہاں بھی رہیں ہمیشہ خوش رہیں اور ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔ اور جو مشکلات میں ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کی مشکلات ختم فرمائے اور ان کے لیے آسانیاں ہوں۔ جن کے والدین زندہ ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کے والدین کی عمر دراز فرمائے اور جن کے والدین وفات پا چکے ہیں اللّٰہ تعالٰی ان کی مغفرت فرمائے آمین۔

IMG_20220625_190741.jpgIMG_20220625_190735.jpg

صبح کی سیر

image.png
دوستو آج اتوار کا دن ہے اور جولائی کی 3تاریخ ہے میں صبح سویرے اٹھا اور نہانے کے لئے واش روم پہنچا۔ تازہ پانی موجود تھا میں نے پانی کی موٹر کا بٹن آن کیا اور تازہ پانی بھر لیا۔ آج کل لوڈ شیڈنگ زیادہ ہوتی ہے تو سب سے پہلے میں پانی کی ٹینکی فل کر لیتا ہوں تاکہ بعد میں پانی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ میں نہانے کے بعد مسجد کی طرف روانہ ہو گیا مسجد میں پہنچ کر نماز فجر ادا کی اور پھر وہاں سے واک کرنے کے لیے چلا گیا۔ میں مسجد سے باہر نکلا تو سورج بھی طلوع ہونے والا تھا۔ آج صبح کے وقت کچھ گرمی میں شدت محسوس ہو رہی تھی۔ میں نے واک مکمل کی اور پھر گھر کی جانب لوٹ آیا۔ گھر واپس پہنچ کر میں نے ایک گلاس لسی کا پیا اور پھر کچھ دیر کے لئے آرام کیا آرام کرنے کے بعد میں جانوروں کے لئے گھاس لینے چلا گیا جانوروں کے لئے چارہ کٹائی کرنے کے بعد میں گھر پہنچا اور جانوروں کو چارہ ڈالا اور انہیں تازہ پانی دیا۔ اب پھر سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے تو جانوروں کا خاص طور پر خیال رکھنا پڑھتا ہے۔ گرمی کی شدت کی وجہ سے جانور بیمار ہو جاتے ہیں۔

IMG_20220625_190418.jpg

IMG_20220625_165050.jpgIMG_20220625_165047.jpg

مارکیٹ میں خریداری کی تفصیلات

image.png
میں گھر کے کاموں سے فارغ ہؤا تو ناشتہ کیا اور گھر سے باہر نکلا اور مارکیٹ کی جانب روانہ ہو گیا۔ مارکیٹ میں پہنچ کر کچھ فروٹ خریدا اور کچھ سبزیاں بھی خریدیں اور گھر کی طرف روانہ ہو گیا گھر پہنچ کر میں نے تمام سامان بیوی کے حوالے کیا اور میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی شروع کر دی۔ صفائی کرنے کے بعد میں نے پنکھے کا بٹن آن کیا اور کچھ دیر کے لئے ٹھنڈی ہوا کا لطف اٹھایا۔ کچھ دیر کے بعد میں نے کپڑوں کی کٹائی کی اور پھر میں سلائی میں مصروف ہوگیا۔ میں سلائی میں مصروف تھا کچھ دیر کے بعد میرے پاس گاہک کپڑے سلائی کروانے کے لیے پہنچا۔ اس نے مجھے دو جوڑے کپڑوں کے دیے اور پھر میں نے اسے 5 دن کا وقت دیا کیونکہ عید الاضحی کا وقت قریب ہے اور ہر شخص کی خواہش ہے کہ وہ وقت پر اپنے کپڑے تیار کروا لے۔

IMG_20220625_165042.jpgIMG_20220625_165037.jpg

دکان میں سارے دن کی مصروفیات

image.png

میں نے دوپہر کے 12 بجے دکان بند کر دی اور گھر واپس چلا آیا تاکہ دوپہر کا کھانا کھا سکوں۔ گھر پہنچا تو دوپہر کا کھانا تیار ہو چکا تھا میں نے ہاتھ منہ دھویا اور پھر بچوں کے ساتھ بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر آرام کیا۔ ایک گھنٹہ آرام کرنے کے بعد میں دوبارہ دکان کی طرف روانہ ہو گیا۔ دکان پر پہنچ کر میں نے دوبارہ سلائی کا کام شروع کر دیا۔ میں نے سورج غروب ہونے تک دکان میں کام کیا اور پھر دکان بند کر کے گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے اپنی آج کی ڈائری رپورٹ تیار کی اور پھر آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ دوستوں کو میری ڈائری ضرور پسند آئے گی اللّٰہ تعالٰی آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین۔

IMG_20220625_165033.jpg

PhotographerAamirhayat
Cameramobile phone camera
Mobile phoneRedmi 9t
ISOauto
LocationMianwali Punjab Pakistan
FlashNo flash

Quick delegation link

50100200300400500
100015002000300040005000

image.png

image.png

Special mention to
@steemit-pak|@event-horizon
@vvarishayy | @hassanabid
for their support and guidance.

Best Regard @amirhayat

Sort:  

Mash ALLAh jnab ap ki daily report kafi achi hy good work Brother keep it up 💖

 2 years ago 

Thanks my dear friend

 2 years ago 

Thankyou for Posting in Steemit Pakistan.

CheckAction
#Club50
Burn Steem 25
Steemexclusive
Number Of Words695
Number Of Upvotes9
Number Of Comments2

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 65876.23
ETH 2700.53
USDT 1.00
SBD 2.86