The Diary Game (01-07-2024) Withdraw money from jazz cash!

in Steem4Bloggers2 months ago

IMG_20240701_065912.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

اللہ تعالی کے نام سے شروع کرتا ہوں ۔ جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ۔ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ۔
میں ٹھیک ہوں اور امید کرتا ہوں اپ سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالی اپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ امین

اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے ۔جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔

اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد میں نے وضو کیا۔ وضو کے بعد مسجد چلا گیا ۔مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز باجماعت ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد میں نے کچھ تسبیح کی۔ اور پھر اخر میں دعا مانگی اور اس کے بعد میں واپس گھر اگیا۔

IMG_20240701_071322.jpgIMG_20240701_071319.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا تو میری بیوی اٹھ گئی۔ تو میں نے کہا اج میں نے صرف چائے پینی ہے ۔بہت اچھی سی چائے بنا دیں۔ اج میرا پراٹھے پہ دل نہیں ہے۔ تو میری بیوی نے میرے لیے اچھی سی چائے بنائی۔ میں نے جب چائے پی تو چائے بہت مزے کی تھی۔ تو میں نے کہا ایک کپ اور دیں۔ تو میں نے اج صبح دو کپ چائے کے پیے۔ چائے پی کر میں بہت خوش ہوا۔

IMG_20240701_080733.jpgIMG_20240701_080706.jpg

چائے پینے کے بعد میں نے تیاری کی میں نے جانوروں کو کام نہیں کیا ۔کیونکہ اپ کو پتہ ہے دن کو گرمی ہو جاتی ہے میں نے صبح صبح جانا تھا۔ پہلے جاز کیش والی دکان پر جانا تھا کچھ پیسے نکلوانے تھے اور اس کے بعد کچہری وکیل سے کچھ کام تھا ۔تو میں صبح صبح تیار ہوا اور میں نے بند جوتے پہنے۔ گرمیوں میں میں اگر کہیں جاؤں تو بند جوتےپہنتا ہوں ۔کیونکہ بند جوتوں سے پاؤں محفوظ رہتے ہیں۔ اگر بند جوتے نہ پہنوں تو دوپہر کو گرم لو ہوا سے پاؤں جلتے ہیں۔ اس لیے میں گرمیوں میں بھی ادھر ادھر جاؤں تو بند جوتےپہنتا ہوں۔اپ دوست بھی اگر گرمیوں میں کہیں باہر کسی کام سے جائیں تو کوشش کریں کہ یا تو بن جوتا ہو یا سینڈل ہو پہنے تاکہ اپ کے پاؤں گرمی سے محفوظ رہیں ۔

IMG_20240701_070149.jpgIMG_20240701_065912.jpg
IMG_20240701_065436.jpgIMG_20240701_065431.jpg

تو میں تیار ہو کے تقریبا 20 منٹ میں جاز کیش والی دکان پر پہنچ گیا۔جوہر اباد ہمارے گاؤں سے تقریبا 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔اور مجھے موٹر سائیکل پہ صرف 20 یا 25 منٹ لگتے ہیں۔ تو میں سب سے پہلے رحمان موبائل جائز کیش والی دکان پر گیا ۔صبح تقریبا سات بجے کا ٹائم تھا۔ رحمان موبائل والے صبح تقریبا ساڑھے چھ بجے دکان کھول لیتے ہیں۔ ان کی دکان جوہر اباد اڈے پر ہے۔ تو میں نے سب سے پہلے موبائل سے 9 ہزار روپے نکلوائے۔ جس میں دکاندار نے 180 روپے کٹوتی کی۔

IMG_20240701_112425.jpgIMG_20240701_074845.jpg

رحمان موبائل سے فری ہو کر میں اٹھ بجے کچہری پہنچ گیا ۔میرے ساتھ ایک دوست تھا۔ اس کا کوئی زمین کا جھگڑا چل رہا تھا ۔تو اس نے کہا کہ اپ میرے ساتھ چلیں۔ کیونکہ میرے بہت اچھے دوست ہیں وکیل ملک محمد خان ماہل صاحب۔ تو میں اپنے دوست کو ملک محمد خان ماہل کے پاس لے گیا۔ تو ہم جا کے چیمبر میں بیٹھ گئے۔ وکیل تھوڑا لیٹ ایا۔ جب وکیل ایا تو میرے دوست نے اپنی زمین کے کاغذات وکیل کو دکھائے اور وکیل پڑھنے لگا ۔وکیل نے پڑھ کے اچھے اچھے مشورے دیے۔ میرا دوست وکیل سے مل کر بہت خوش ہوا۔ میرے وکیل نے مشورہ دیا کہ اپ ایسا کریں کہ یہ جو زمین کا تنازہ یا جھگڑا ہے یہ اپ برادری میں حل کر لیں بہتر یہی ہے ۔کیونکہ ہم نے تو فیس لینی ہوتی ہیں۔ اور اگر عدالت میں کیس کیا جائے تو دو تین سال کیس چلتے ہیں۔ اور خرچہ بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔ بہتر ہے اپ برادری کے کسی وڈیرے کو بات کریں تاکہ اپ کا یہ مسئلہ حل کر دے۔ تو میرا دوست میرے وکیل کے مشورے سے بہت خوش ہوا۔

IMG_20240701_133302.jpgIMG_20240701_133242.jpg
IMG_20240701_132953.jpgIMG_20240701_131334.jpg

وکیل سے فری ہونے کے بعد میں نے اپنے دوست کو خوشاب اتارا اور میں گھر کی طرف انے لگا۔ تو مجھے گھر سے کال ائی کہ اپ ام لیتے ائیں۔ ہم نے جوس بنانا ہے ۔تو میں نے ایک کلو ام لیے۔ جو کہ مجھے ڈھائی سو روپے میں ملے ۔ام لے کر میں گھر پہنچ ایا۔ گھر ا کے میں نے تھوڑا سا ارام کیا ۔اس کے بعد میں نے ام کے ساتھ تندور کی روٹی کھائی۔ روٹی کھانے کے بعد میں نے کچھ ام رکھ دیے۔ کہ کچھ دیر بعد ان کا جوس بنا کے پییں گے۔ تو کھانا کھا کے میں نے کچھ دیر ارام کیا۔

IMG_20240701_145035.jpgIMG_20240701_145025.jpg
IMG_20240701_144738.jpgIMG_20240701_144733.jpg

ھم تقریبا چار بجے کے قریب اٹھے تو بچوں نے کہا ام کا جوس پینا ہے۔ تو میری بیوی نے جو سر مشین نکالی۔ دودھ اور ام کا جوس بنایا۔ جو کہ بہت ہی مزیدار بنا ۔ہم سب نے مل کر دو دو گلاس ام کے جوس کے پیے۔ اور ہم بہت خوش ہوئے۔ ام کا جوس اس موسم میں جتنا پیا جائے اتنا انسان کے اندر خون پیدا ہوتا ہے۔ میں اور میرے بچے ام کا جوس پی کر بہت خوش ہوئے ۔

IMG_20240701_054646.jpgIMG_20240701_054642.jpg

کچھ دیر ارام کیا ۔اس کے بعد پھر شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو شام کو میری بیوی نے چکن پلاؤ بنایا۔ جو کہ بہت ہی مزے کا بنا ۔تو شام کا کھانا میں نے چکن پلاؤ کے ساتھ کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑی دیر باہر جا کے چہل قدمی کی تاکہ چاول وغیرہ ہضم ہو جائیں۔ اس کے بعد میں گھر ا کے ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Sort:  
Loading...
 2 months ago 

وعلیکم السلام جی بھائی جان اللہ کا شکر میں بالکل ٹھیک اور امید کرتا ہوں اپ کی خیریت سے ہوں گے اور اپ یہ بتائیں بچوں کا کیا حال ہے؟ اپ کی پوسٹ بڑی پوسٹ پڑھ کر بہت اچھا لگا♥️♥️ میرا دل بہت خوش ہوا سب سے پہلے اپ صبح اٹھے اپ نے فجر کی نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد جب اپ واپس گھر ائیں۔ تو اپ نے اپنی بیوی سے کہا کہ اج میں صرف چائے پیوں گا تو اج اپ نے صبح دو کپ چائے کے پیئے۔ اس کے بعد اج اپ نے جانوروں کا کام نہیں کیا کیونکہ اپ نے کچہری جانا تھا اور وکیل سے ملنا تھا۔

یہ بات اپ ہی مجھے بہت پسند ائی جو اپ نے کہا کہ اپ گرمیوں میں انے جانے کے لیے بند جوتوں کا استعمال کرتے ہیں جس سے ہمارے پاؤں محفوظ رہتے ہیں۔ تو یہ بات اپ کی بالکل ٹھیک ہے اج کے بعد اگر میں بھی کہیں جاؤں گا تو بند جوتے ہی پہنوں گا اس سے گرم لو نہیں پڑے گی۔ اس کے بعد اپ نے جائز کیش سے پیسے نکلوائے۔😍😍 اس کے بعد اپ وکیل کی چیمبر کو پر پہنچے اور وکیل تھوڑا لیٹ تھا تو اپ نے وکیل کا انتظار کرنا شروع کر دیا جب وکیل ایا تو اپ کے دوست نے اس کو اپنی زمین کے کاغذات دکھایا تو اس نے اپ کو اچھے اچھے مشورے دئیے۔

پھر جب اپ گھر ائے تو اپ نے دوپہر کا کھانا کھایا۔ اج اپ نے دوپہر کے کھانے میں آم❣️ کے ساتھ روٹی کھائی۔ اس کے بعد اپ سب نے مل کر دو دو گلاس ام کے جوس کے پیے اور رات کو اپ کی بیوی نے اپ کے لیے چکن پلاؤ بنایا جیسے اپ کھا کر بہت لطف اندوز ہوئے۔😍😍

اللہ تعالی اپ کو ہمیشہ خوش رکھے ہمیشہ سلامت رہیں اباد رہیں۔♥️♥️

 2 months ago 

میری پوسٹ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ بھائی جان اللہ تعالی اپ کو ڈھیروں خوشیاں دے اور ہر موڑ پر کامیابی دےا۔مین

 2 months ago 

امین بھائی جان ہمیشہ خوش رہیں اللہ تعالی اپ کو سلامت رکھے

Hi, @sajidkhan514,

Thank you for your contribution to the Steem ecosystem.


- Explore Steem using our Steem Blockchain Explorer
- Easily create accounts on Steem using JoinSteem
- Delegate to @ecosynthesizer and wtiness vote @symbionts to support us.

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 59005.68
ETH 2516.43
USDT 1.00
SBD 2.48