میرا نام مسکان علی ہے میری آج کی ڈائری club5050 club75
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے وہی پاک ذات ہے ہم اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں
میرے رب کا فرمان ہے
کسی کو تکلیف دے کر مجھ سے اپنی خوشی کی دعا مت کرنا
لیکن
اگر کسی کو ایک پل کی خوشی دیتے ہو تو اپنی تکلیف کی فکر مت کرنا
سبحان اللہ
پیارے نبی نے ارشاد فرمایا
تم لوگ ایک دوسرے کو تحفہ دیتے رہا کرو
ایک صحابی نے پوچھا
یا رسول اللہ اگر کسی کے پاس تحفہ نا ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کیا تم کسی کو اپنی مسکراہٹ بھی نہیں دے سکتے
سبحان اللہ
سناؤ دوستو کیا حال ہے امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی اللہ کا شکر ہے ٹھیک ہوں اور اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں اللہ پاک ہم سب کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور ہم سب کی ہر مشکل آسان فرمائے اور ہم سب کو اچھی صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور ہمارے والدین کا سایہ ہمارے سروں پے ہمیشہ سلامت رکھے آمین
میری آج کی ڈائری
میری صبح کا آغاز 5:30 بجے ہوا اٹھی اللہ لا شکر ادا کیا کلمہ پڑھا پھر بہن کو بھی اٹھایا واش روم گئی دانت صاف کیۓ منہ ہاتھ دھو کے وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر سورت یاسین کی تلاوت کی اس کے بعد موبائل اٹھایا دوستوں کے میسج آئے ہوئے تھے ان کو جواب دیا اور گڈ مارننگ بولا پھر موبائل کو چارجنگ پر لگا دیا اور امی کے پاس کچن میں گئی اور امی کی ناشتہ بنانے میں مدد کی جب ناشتہ تیار ہوگیا تو سب بہن بھائیوں کو ناشتہ دیا اور خود بھی ناشتہ کیا ناشتہ کر رہی تھی میرا بیٹا جاگ گیا اس کا منہ ہاتھ دھلایا اس کو بھی ناشتہ کروایا جب سب نے ناشتہ کر لیا تو ناشتے والے برتن سمیٹے پھر روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر سمیٹے پھر کمروں سے جھاڑو لگایا اور ڈسٹنگ کی اس کے بعد صحن سے جھاڑو لگایا صحن گیلا تھا بارش آئی ہوئی تھی پھر بھی جھاڑو لگایا جھاڑو ختم کر کہ منہ ہاتھ دھویا لوشن لگایا پھر بیٹے کو نہلایا اسے کپڑے پہائے اس کو فیڈر بناکے دیا پھر میں نے مٹر آلو کا سالن بنایا
جب سالن بنا لیا تو پھر آٹا گوندا پھر میں تیار ہو گئی دوست کی مہندی پہ جانا تھا وہاں گئی سب دوستوں کو ملی گپشپ ہوئی اور ساتھ میں مہندی کا فنکشن انجوائے کیا پھر میں گھر واپس آ گئی دوست نے بولا کھانا کھا کے جانا میں نے بولا امی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے میں نے ان کے لیے کھانا بنانا ہے پھر میں گھر واپس آ گئی گھر آ کے کپڑے چینج کیۓ منہ ہاتھ دھویا پھر میں نے روٹی بنائی اور سب گھر والوں کو کھانا دیا اور خود بھی کھانا کھایا جب سب نے کھانا کھا لیا تو کھانے والے برتن سمیٹے تو پھر ظہر کی آذان ہوگی نماز پڑھی نماز پڑھ کے چائے بنائی سب کو چائے دی اور خود بھی چائے پی اور ساتھ ساتھ پوسٹ بھی لکھی
Mashallah g bht achi photography ki
Mashalllah jnab achi diary likhe hy or achi tasverrain banai hy good work dude keep it up 💖
Bhut achi dairy likhi
Apny dairy bhot achii lkhii