میرا نام مسکان علی ہے میری آج کی ڈائری

in Urdu Community2 years ago

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيْم

اسلام علیکم

آپ سب کے لئے ڈھیر ساری دعائیں
.. دعا کا کوئی رنگ نہیں ھوتا مگر دعا رنگ ضرور لاتی ھے.....!

اللّہ ربّ العالمین سے دعا ھے کہ آپکو اور آپ سے جُڑے ھر رشتے کو اس نعمت سے سرفراز فرماۓ ، جس میں آپ سب کے لیے.....!

خیرو برکت ھو..!

عزت و وقار ھو..!

راحت و سکون ھو..!

صحت و تندرستی ھو..!

ترقی و خوشحالی ھو..!

اوردنیا و آخرت کی بھلائی ھو...!!

دعا ھے اس"رحیم" سےکہ آپ پر "رحم" فرمائے،
دعا ھےاس"رب العزت" سے کہ آپکی "عزت" کی حفاظت فرمائے،
دعاھے اس"غنی" سے کہ آپکو خوب "نوازے" ،
دعا ھےاس "مالک کائنات" سے کہ آپکو ھر "سچی خوشی" دے،
دعا ھےاس "مشکل کشا" سے کہ آپ سب کی "مشکلات" دورفرمائے...!

آمین یارب العالمین..

سناؤ دوستو کیا حال ہے امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے اور اپنے اپنے کاموں میں مگن ہوں گے میں بھی الحمد للہ ٹھیک ہوں اور روزمرہ کے کاموں میں مصروف ہوں

میری آج کی روٹین

میں آج بھی صبح سویرے اٹھی دانت صاف کئے منہ ہاتھ دھویا وضو کیا اللہ کے حضور نماز ادا کی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی اس کے بعد امی کے پاس کچن میں گئی اور ناشتہ بنانے میں امی کی ہیلپ کی جب ناشتہ بن گیا تو سب نے مل کر ناشتہ کیا پھر میں نے ناشتے والے برتن سمیٹے پھر روز کی روٹین کی طرح سب کے بستر فولڈکئے اور کمروں سے جھاڑو پونچا کیا اس کے بعد صحن سے جھاڑو لگایا پھر میں جلدی جلدی تیار ہوگئی کیونکہ ہم نے بازار جانا تھا شاپنگ کے لیے کزن کی شادی کے لیۓ ہم تیار ہو کے بازار چلی گئی وہاں پہ کچھ شاپنگ کی اور بیٹے کے لیۓ کھلونے اور جوتے بھی لیۓ

IMG_20220130_092017.jpg

IMG_20220130_091925_Burst01.jpg

IMG_20220130_091906.jpg

IMG_20220130_092050.jpg

IMG_20220128_172848.jpg

IMG_20220128_172841.jpg

IMG_20220128_172838.jpg

IMG_20220130_091859.jpg

پھر گھر واپس آگئی راستے سے سموسے بھی لیۓ گھر آکے گرما گرم سموسے کھائے پھر امی کھانا بنا رہی تھی امی کے ساتھ کھانا بنوایا پھر باقی سب کو کھانا دیا میرا تو دل نہیں تھا سموسے کھائے اس لیۓ پھر میں تو پوسٹ لکھنے بیٹھ گئی
یہ رہی میری آج کی پوسٹ امید ہے جو آپ سب کو پسند آئے گی

اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین

واسلام

Sort:  
 2 years ago 

So cute
JvFFVmatwWHRfvmtd53nmEJ94xpKydwmbSC5H5svBACH81bn7Lwbc41rWYkWqj9isKbydrAqpcZLW2wwGVMd7cjW5F6JJ7rstBiLxPZDq5EZ5manwp72MXHzuvL58aTUrubp46Tg54.jpeg

 2 years ago 

Cute photographs ap ny bht
Achi post tyar ki h

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 63491.17
ETH 2618.75
USDT 1.00
SBD 2.79