میرا نام حرارؤف ہے یہ میرا آج کا آرٹیکل عنوان باہر نکلیں

in Urdu Community2 years ago

Post by @hirarauf

               عنوان: باہر نکلیں

_20211025_145347.jpg

اور اسکے بہت سارے مطلب ہیں پہلا مطلب تو یہ ہے کہ جن سوچوں میں آپ گھِرے ہوۓہیں آپ اُن سوچوں سے باہر نکلیں۔ایک ہی چیز بار بار بار بار سوچنا بندے کو کہیں کا نہیں چھوڑتی۔بخوا وہ دین ہو،دُنیا ہو،سیلف ڈیویلپمنٹ ہو،سیلف کنٹرول ہو،گھریلو،معاشی،خوانگی مسائل ہوں۔ان سوچوں کے گردِآب سے باہر نکل جائیے۔آپ کی صحت اچھی نہیں ہے آپ کا بلڈ پریشر ذیادہ ہے۔آپ کی ڈائبٹیز ہے ذیابطیس کی ساتھ زندگی گزارنی ہے یہ سوچ کر پریشان نہ ہوں اپنے آپ کو کم تر محسوس نہ کریں۔جن سوچوں میں آپ گھرے رہے ہیں ان سے آپ باہر نکلیں۔

_20211025_145433.jpg

دوستوں سے باہر نکلیں۔ہمارے کچھ چار پانچ دوست ہوتے ہیں اور زندگی بھر وہی چلے آرہے ہوتے ہیں اس کی وجہ سے ہوتا یہ ہے کہ ہمیں نئے آئیڈیاز نہیں ملتے۔ہمیں کوئی نئی جہد نظر نہیں آتی۔

میں آپکو مثال دیتی ہوں۔اگرآپ چار دوست ایک کمرے میں موجود ہیں اور آپ چاروں کی تنخواہ ایوریج سال کی '50 ڈالر ہےاب اس کمرے میں بلگیٹس چلا آتا ہے اور آپکو جوائن کرلیتا ہے اب آپ پانچ لوگ ہو گئے۔اب آپ اپنی ایوریج کلکولیٹ کریں تو بلیّنز میں ہو گی۔لیکن ستم زریفی یہ ہے کہ اسکے آنے کی وجہ سےآپ میں نے کوئی بھی امیر نہیں ہوا۔لیکن اس کی وجہ سے آپ کی پرسنیلٹی یہ معیار بڑھ گیا۔ بلکل ایسے ہی ہوتا ہے آپ دیکھ لیں وہ کون سے چار یا پانچ لوگ ہیں جن کے ساتھ آپ کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے۔

_20211025_145358.jpg

دوستوں کو حصار سے باہر نکلیں،سوچوں کے حصار سے باہر نکلیں،یادیں ہمارے ذہن سے چپک جاتی ہیں۔بچپن میں پائلٹ بننا چاہتے ہیں ابھی تک خواب میں جہاز اڑا رہے ہوتے ہیں۔بچپن میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی ٹیم میں شامل ہو جائیں تو ابھی تک خواب میں چوکے چھکے مار رہے ہوتے ہیں۔ان سب سے باہر نکل آئیں۔اپنے قصبے،گاؤں،شہر اور اللّہ وہ سب دےدے تو ضرور ضرور اپنے ک سے باہر نکلیں۔تا کہ دُنیا دیکھیں۔جب آپ دنیا دیکھتے ہیں تو آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے کہ دنیا میں بیت ساری چیزیں کامن ہیں

_20211025_145408.jpg

ظلم ہر جگہ پر ہوتا ہے انصاف کچھ کچھ جگہ پر ہوتا ہے۔بہت سی اچھی چیزیں بھی دنیا میں موجود ہیں۔اور ہمارے ملک میں موجود نہیں ہیں۔او بہت سی اچھی چیزیں ہمارے ملک میں موجود ہیں جو اور دنیامیں کہیں نہیں ہے۔آپ کو بڑا کچھ سیکھنے کا موقع ملے گالیکن کوشش کریں کہ جس کمفرٹ ذون میں آپ ہیں اس کمفرٹ زون سے آپ باہر آئیں۔

_20211025_145445.jpg

اگر آپ کچھ نہیں کرسکتےتو میں آپ کو آسان طریقہ بتاتی ہوں۔کہ اللّہ سے دعا کریں کہ اے اللّہ تو دیکھ رہا ہےکہ میں دس سال سے ایک ہی روٹین سے چل رہی ہوںنہ میری زندگی میں کوئی بہتری آرہی ہے۔نہ دین میں کوئی بہتری آرہی ہے۔نہ دُنیا میں کوئی بہتری آرہی ہے۔اور میں بڑا سٹک محسوس کر رہا ہوں۔باہر نکلنے کا کوئی راستہ سجھائی نہیں دیتا ۔
آپ روز یہ دعا کرتے رہو اور یقین جانیے کوئی نہ کوئی سبیل بن جاۓ گی کوئی ہاتھ بن جاۓ گا۔جو آپکو کھینچ کر باہر لے آۓگا

_20211025_145419.jpg

میرا آرٹیکل پڑھنے کا شکریہ۔
کل پھر حاضر ہوں گی
جزاک اللّہ

Sort:  

Good work

 2 years ago 

شکریہ😊😊

 2 years ago 

آپ ماشااللہ بہت اچھا کام کر رھی ہو اللہ کامیاب کرے آپ کو

 2 years ago 

Excellent post, good luck

 2 years ago 

Behtreen artikl

 2 years ago 

شکریہ😊👍

ماشاءاللہ بہت خوب
کیا کمال کا آرٹیکل چنا ھے آپ نے آج کی پوسٹ میں بہت زبردست

 2 years ago 

Ap tag shi lgw or nichy urducommunity ka link dw more information
03000684185

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.11
JST 0.034
BTC 63997.36
ETH 3133.23
USDT 1.00
SBD 4.15