ڈائری عید کا پہلا ن

in Urdu Community2 years ago (edited)

شروع کرتا ہوں اللّه کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

00074.jpg

صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزمنگل جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے5بج چکے تھے۔کیونکہ آج عید تھی اس لئے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیااور پھر گھر والوں کو جگایا اور پھر نماز فجر ادا کی کیونکہ آج عید کا دن تھا ۔اور بچے بھی جلدی جاگ گیئ تھے ۔اس لئے میں بچون کیلئے ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا ۔۔تھوری دیر مین ناشتہ تیار ہو گیا ۔سب گھر والوں نے مل کا ناشتہ کیا اور میں فریش ہو کر عید کی نماز ادا کرنےمسجدچلا گیا ۔مین نے7بجے عید کی نماز ادا کی اور پھر واپس گھر روانہ ہو گیا میری طرف سے سٹیمٹ کے تمام بہن بھائیون کو عید مبارک۔

H1.jpg

H2.jpg

دوپہر کا وقت
میں جب گھر پہنچا تو میری امی گڑ والا حلوہ بنا رہی تھی۔میرا کھانے کودل کر رہا تھا لیکن شوگر کا مریض ہونے کی وجہ سے بس تھوڑا سا ذائقہ لیا ۔اس کے بعد میں رشتہ داروں کے گھر چلا گیا ۔اور پھر تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔تقریباً دس بجے مین واپس گھر آ گیا جب میں گھر پہنچا تو میری امی چاول بنا رہی تھی اور تھوڑی دیر مین چاول تیار ہو گئے ۔میں نے جی بھر کر چاول کھائے ۔اور پھر بچون کے ساتھ کچھ وقت گزارا ۔ تھوڑی دیر بعد میرے دوست کی کال آئی کا اس کا والد فوت ہو گیا ۔جس کا مجھے بہت افسوس ہوا ۔پھر مین نے کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارا اور سو گیا ۔
شام کا وقت

005.jpg

پھر میں 4 بجے اٹھا اور فریش ہو کر بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا ۔چونکہ میرے دوست کے والد کا نما زجنازہ تھے شام 6 بجے تو میں 5:30بجے گھر سے نکلا اور نماز جنازہ ادا کرنے عید گاہ پہنچ گیا ۔پھر واپس گھر آ کر مین بچون کو لے کر سٹی پارک چلا گیا جہان پر بچوں نے خوب انجوائے کیا ۔پھر آدھے گھنٹے بعد واپس گھر آ گئے ۔تھوری دیر مین کھانا تیار ہو گیا ۔میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا ۔ ۔تھوڑی دیر بعد عشاء کی نمازکا ٹائم ہو گیا ۔میں عشاء کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا نماز ادا کرنے کے بعد میں پھر گھر واپس آ گیا اور پھر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی

006.jpg

Sort:  

hay una de las mejores fotos en la publicación, esa es la primera foto, lindo bebé

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.032
BTC 59185.02
ETH 2522.04
USDT 1.00
SBD 2.47