آج کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

شروع کرتا ہوں اللّه کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

00007.jpg

صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروزجمعرات جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے5بج چکے تھے۔کیونکہ آج عیدکا تیسرا دن تھااس لئے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیااور پھر گھر والوں کو جگایا اور پھر نماز فجر ادا کی ۔پھر میں ناشتہ کا سامان لینے چلا گیا اور تھوڑی دیر بعد واپس آ گیا ۔پھر 8 بجے میرے چچا کا ختم قرآن پاک تھا میں وہاں چلا گیا اور 10بجے واپس گھر آ گیا ۔پھر سب بھائیوں اور کزنوں نے چشمہ جانے کا پروگرام بنایا اورپھر کھانا بنانے کیلئے ضروری سامان لیا ۔
دوپہر کا وقت

00005.jpg

دن 11:30بجے ہم چشمہ کے مقام پر پہنچ گئے ۔جہاں پر ہم نے اچھی لوکیشن پر ڈیرہ لگایا اور کھانا بنانے کی تیاری شروع کر دی ۔دن 1:30بجے تک کھانا تیار ہو گیا ہم سب نے مل کر کھانا کھایا اور کچھ دیر چشمہ کے مقام پر سیر کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ۔
شام کا وقت

00008.jpg

شام 4 بجے ہم گھر واپس پہن گئے چونکہ تھکاوٹ کافی زیادہ ہو چکی تھی اس لئے تھوڑی دیرآرام کیا اور پھر عصر کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔موسم بہت اچھا تھا ٹھنڈی ہوائین چل رہی تھیں اوررات کو بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے موسم اور بھی خوشگوار ہو گیا ۔پھر کھانا تیار ہو گیا ۔میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا ۔ ۔پھر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی

00006.jpg

Sort:  
 3 years ago 

Bacho ki photographay bht achi ki ha

Thanks

 3 years ago 

Picture bhot achi bnai hain AP nay

قابل تعریف پوسٹ شیئر کی ہے ماشاءاللہ فوٹو گرافی بھی پسند آئی ہے

 3 years ago 

Mashalllah jnab bhot he umda tasverrain banai hy or achi diary likhe hy good work dude keep it up 💖

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.17
TRX 0.24
JST 0.033
BTC 97534.62
ETH 2690.92
SBD 0.43