The daily diary game|better life 💞|16 Aug 2023

💕💞بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيْم💕💞

السلام علیکم !!


کیسے ہیں اپ سب؟
امید کرتی ہوں اپ سب خیریت سے ہوں گے اور اپنی اپنی زندگیوں سے بہت لطف اندوز ہورہے ہوں گے دعا گو ہوں کہ خدا اپ سب کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے آمین
میں اپ کے ساتھ اپنے اج کے دن کی ڈائری شیئر کرنے جا رہی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ اپ اس سے خوب لطف اندوز ہوں گے 💞
GridArt_20230816_142206591.jpg
میرے اج کے دن کا اغاز ایک خوبصورت سی صبح سے ہوا ♥️ نماز فجر ادا کرنے کے لیے میں تقریبا ساڑھے چار بجے اٹھ گئی تھی نماز اور تعقیبات پڑھنے تک سورج ☀️ اپنی اب و تاب کے ساتھ طلوع ہونا شروع ہو گیا تھا اور ایک ایسا خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا کہ جس سے کوئی بھی لطف اندوز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا تھا صبح کا وقت بہت دلکش اور پرسکون ہوتا ہے تو انسان کی روح تک میں اتر جاتا ہے اور ویسے بھی کھا جاتا ہے صبح کا وقت جنت کی ایک ساعت میں سے ہے اس لیے اس وقت میں بہت سکون ہوتا ہے اس لیے ہم خدا کی نعمتوں کا شکر ادا ہی نہیں کر سکتے کس قدر ہمارا خدا ہم پر مہربان ہے اللہ تعالی ہمیں اپنی اطاعت اور فرمانبرداری کرنے کی توفیق دے امین💓

GridArt_20230816_142744083.jpg

پھر تقریبا سات بجے کے قریب میں نے ناشتہ بنایا اور پھر میں نے اور میری امی نے مل کے ناشتہ کیا ناشتے کے بعد میری امی تو چائے نہیں پیتی لیکن میرا ناشتہ مکمل ہی نہیں ہوتا جائے کہ بغیر اس لیے میں نے اپنے لیے چائے بنائی اور چائے پی ناشتہ کرنے کے بعد میں نے گھر کے کچھ کام سمیٹا

GridArt_20230816_142741176.jpg

دوپہر میں میں نے پیازوں کا تڑکا لگا کے چاول بوائل کیے جو بہت مزے کے بنے تھے پھر تھوڑی دیر یوٹیوب پہ اپنا فیورٹ ڈرامہ دیکھتی رہی اور سگنل کی سپیڈ زیادہ اچھی نہیں تھی اس وجہ سے مجھے کافی ویٹ کرنا پڑا تب جا کے پورا ڈرامہ دیکھ پائی اس ڈرامے کی سٹوری بہت اچھی ہے ایک چھوٹی سی بچی ہوتی ہے جس کی کم عمر میں شادی کر دی جاتی ہے اور پھر وہ کس طرح ان سب حالات کو مینج کرتی ہے

GridArt_20230816_142417558.jpg

دوپہر کو تھوڑی دیر ارام کیا پھر اٹھ کے شام کو تھوڑا سا کام کیا مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد روٹی بنائی اور پھر شام کو کھانا کھانے کے بعد تقریبا اٹھ بجے سونے کے لیے اگی
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں میری طرف سے اللہ حافظ 💕

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.031
BTC 58925.39
ETH 2498.15
USDT 1.00
SBD 2.48