Story of two snecks

in #firqa6 years ago

السلام علیکم
کیا خوب فوٹوگرافی ہے ۔
پہلے کمنیٹ والے تصویر پر غور کیجۓ گا۔
اس میں دو سانپوں کو دیکھایا گیا جس میں ایک اژدھا ہے جو کہ پکڑ اور گرفت میں کمال مہارت رکھتا اور دوسرا کنگ کو برا کو انتہاٸ زہریلا سانپ ہے یہ تصویر ایک تو فوٹوگرافر کی کمال مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے دوسری طرف یہ ہمارے لیے بہت سارے پیغامات اپنے اندر سموۓ ہوۓ ہے یہ تصویر دونوں سانپوں کی مردہ حالت کی ہے یعنی کوبرا اژدھے کی گرفت میں آکر جان کی بازی ہار گیا اور اژدھا کوبرا کی زہر کے سامنے نہ ٹک سکا
فرقہ واریت انہی دونوں سانپوں کی مثال ہے جو کلمہ گو لوگوں کو ایک خدا ایک نبی ﷺ اور ایک کتاب کے ماننے والے ہیں آپس میں لڑوا کر ایک دوسرے کی طاقت کو اپنے ہی خلاف استعمال کرواتی ہے
نقصان آخر کس کا ہوتا ہے یہ اس تصویر سے بھی ظاہر ہے۔ قرآن سنت سے دوری اس کی سب سے بڑی وجہ ہے اور اس کے بعد بڑی وجہ ہیں وہ دین فروش علما جو ان معصوم ذہنوں میں اپنے ہی مسلمان بھاٸیوں کے خلاف زہر بھرتے ہیں اور آج حالت یہ ہے ہم کسی غیر مسلم کو اپنے ساتھ برداشت کر سکتے ہیں جو ہمارے آقاﷺ کو بھی ماننے سے انکاری ہے لیکن کسی غیر مسلک کو برداشت نہیں کرسکتے اس کہ وجہ کیا ہے ہم نے اللہ کہ رسی کو چھوڑ دیا ہے بلکہ ہمیں وہ رسی نظر ہی نہیں آتی
دین اسلام کی غلبہ کی سب سے بڑی رکاوٹ یہ فرقہ واریت ہے ہم دین کی ترویج کیلیے کچھ کریں یا نہ کریں اپنے مسلک کا پرچار ضرور کرتے ہیں کیا
یہی وجہ ہے ہم نے مسلمان کم اور کافر زیادہ بناۓ ہیں image

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 65699.80
ETH 2652.98
USDT 1.00
SBD 2.86