اپنی تجارت کا انتظام

یہ مضمون ایک ترجمہ ہے جو کہ @blocktrades کی طرف سے اور اس کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔
آپ یہاں کلک کرکے اصل مضمون تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: https://blocktrades.us/support/home/help/managing-trades

تجارت کا انتظام

ہمارے ساتھ ای میل رجسٹر کرنے سے آپ کو اپنی تجارت کے کھاتے کو دیکھنے کی اجازت ملتی ہے۔ اور آپکو بلاک ایکسپلورر کے لنکس مہیا کرتی ہے جس سےآپ اپنی تصدیقیں ڈھونڈھ سکتے ہیں۔

لین دین کا جدول

یہ وہ جگہ ہے جہاں آپ اپنی حالیہ جمع کروائی گئی تجارت کو ڈھونڈ سکتے ہیں اورہمارے ساتھ اسکی تاریخ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

جیسے ہی ہمارا سسٹم ہمارے کسی ایک بھی والٹ میں ٹرانزیکشن دیکھتا ہے تو آپکا تجارت کا سٹیٹس اس جدول میں ظاہر ہو گا۔ اگر یہ ظاہر نہیں ہوتا تو، آپکو سب سے پہلے بلاک ایکسپلورر پہ اپنے ڈیپازٹ ایڈریس یا ان پٹ ٹرانزیکشن ہیش کے ذریعے تلاش کرتے ہوئے اس بات کی توثیق کرنی ہو گی کہ یہ کامیابی سے نشر کیا گیا تھا۔ جب تک آپکی ٹرانزیکشن نشر نہیں ہوتی اور بلاک اکسپلورر پہ ظاہر نہیں ہوتا، آپکے والٹ نے درحقیقت کرپٹو کرنسی بھیجا ہی نہیں ہےاور ہمارا سسٹم آپکا آرڈر پروسس نہیں کرے گا۔ اگر ایسا ہوتا ہے اور آپکے والٹ کا انتظام کسی تھرڈ پارٹیجیسے کہ ایک اکسچینج کی طرف سے ہو رہا ہے تو آپکو مزید معلومات کے لیے اور حیثیت کو جاننے کے لیے ان سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ دیکھیں گے کہ ریکارڈز کو تین جدول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ زیر التواء،مکمل شدہ، اورناکام۔ محدب عدسہ کے ذریعے جو کہ تجارت کی تفصیلات دیکھنے کے لیے منتخب کیا جا سکتا ہے۔

زیر التواء

جب آپ بلاک چین پہ کوئی ٹرانزیکشن جمع کرواتے ہیں تو وہ ہماری ویب سائٹ پر ’’زیر التواء‘‘ کے ٹیب پہ ظاہر ہو گی۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ ہم نے آپکی تجارت کے آغاز کو پہچان لیا ہے ، اور ہمارا سسٹم اسکی تصدیق کاانتظار کر رہا ہے۔ مثالی طور پر یہ عمل تیز ہوگا۔ لیکن اگر بلاک چین مصروف ہوا یا ناکافی فیس ادا کی گئی، خاص طور پربٹ کوئین اور ایتھریم کے لیے، پھر یہ کچھ وقت لے سکتا ہے۔

برائے کرم نوٹ فرما لیں، جب تک آپکی ٹرانزیکشن ’’تصدیق‘‘ نہیں ہو جاتی ہیمں آپکی کرپٹو کرنسی موصول نہیں ہوئی، اور ہم آپکی مدد کرنے سے قاصر ہوںگے۔

اگر آپ کی تجارت "زیر التواء" پر پھنس جاتی ہے تو آپکو پہلے بلاک ایکسپلورر پر لین دین کو چیک کرنا چاہیے، جب تک کہ اس کی "تصدیق" نہیں ہوجاتی تب تک ہمیں آپ کا کریپٹوکرنسی موصول نہیں ہوا ہے، اور ہم آپ کی تجارت مکمل کرنے سے قاصر ہوں گے۔ اگر اسکی تصدیق ہوتی نظر نہیں آتی تو آپکو اپنے والٹ کی مشکل حل کرنا پڑے گی، یا اگرآپکے والٹ کا انتظام کسی تھرڈ پارٹی جیسے کہ کسی ایک ایکسچینج کے ذریعے تو آپکو مدد حاصل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مکمل شد

یہ ایسے لین دین ہیں جن پر مکمل طور پر عمل درآمد ہوچکا ہے اور ہمارے سسٹم کے ذریعہ آؤٹ پٹ ہے۔ اگر آپ کو کسی ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو آپ اسے بلاک ایکسپلورر پر دیکھنے کیلئے ان پٹ یا آؤٹ پٹ ٹرانزیکشن ہیش کو منتخب کرسکتے ہیں۔

عام طور پر ، اگر کوئی تجارت "مکمل" کے تحت ظاہر ہوتی ہے تو آپ کو پہلے سے ہی آپ کےوالٹ میں اپنا کریپٹوکرینسی موصول ہو چکا ہوگا - اگر نہیں تو ، براہ مہربانی ہمارا پریشانی سے آزالے کا سیکشن دیکھیں۔

ناکام

اگر آپ کی تجارت یہاں اٹک جاتی ہے تو پھر کچھ غلط ہو گیا ہے: خراب میمو،کم سے کم تجویز شدہ رقم سے کم بھیجنا، یا بعض اوقات ہمارے ڈیٹا بیس میں کسی خرابی کی وجہ سے یہ سب مشکل پیش آسکتی ہے۔ آپ پہلے تو ریکارڈ کے بائیں طرف محدب عدسے کو منتخب کرکے، غلطی کا پیغام منتخب کرکے، اور پھر اس معلومات کو ہمارے پریشانی سے آزالے کا سیکشن والے حصے میں لے کر کیا ہوا اس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں اگر آپ نے سٹیم اٹ اکاؤنٹ بنایا ہو لیکن قیمت کو پورا کرنے کے لیے ناکافی کرپٹو کرنسی بھیجی ہو:

سٹیم ڈیلیگیشنز

یہاں آپ کے لیے ایک اور معلومات کا حصہ ہے جسے آپ اپنے رجسٹرڈ ای میل کے ذریعے تلاش کر سکتے ہیں، اور اپنی موجودہ سٹیم ڈیلیگیشنز دیکھ سکتے ہیں۔ انہیں دیکھنے کے لیے، سب سے پہلے اکاؤنٹ کی علامت پہ ہمارے صفحے کے اوپر کی طرف دائیں طرف کلک کر کے ’’پروفائل‘‘ کو منتخب کریں۔

یہاں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فی الحال ہم نے آپ کو کتنا اسٹیم پاور ڈیلیگیٹ کیا ہوا ہے، اس کو خریدنے کا وقت ، اور موجودہ میعاد ختم ہونے کی تاریخ۔ آپ اپنی تجدید کا لنک یہاں "توسیع" پر کلک کرکے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ نوٹ کرلیں کہ آپ کسی بھی موقع پر اپنی ڈیلیگیشن کی توسیع کرسکتے ہیں ، اور خریدا گیا کوئی اضافی وقت خود بخود آپ کے موجودہ ڈیلیگیشن کے آخرمیں شامل ہوجائے گا۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

This is a compensation comment for the missed upvote on this post by @blocktrades.