🌹 جنت میں گھر🌹

🌹 جنت میں گھر🌹

📚1- عن معاذ بن أنس مرفوعا: "من قرأ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} أحد عشر مرات بنى الله له بيتا في الجنة". [السلسلة الصحيحة: 6472]
🍃معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا:جو شخص قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ یعنی سورۃ الاخلاص آخر تک دس مرتبہ پڑھے گا، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا ۔

📚 2- عن عائشة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من سد فرجة بنى الله له بيتا في الجنة ورفعه بها درجة". [السلسلة الصحيحة:1892]
🍃عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جس نے (صف کے) شگاف کو پر کیا، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا اور ایک درجہ بلند کر دے گا۔

📚3- عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ أَوْ أَصْغَرَ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ [سنن ابن ماجة:738]
🍃جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جس نے اللہ کے لیے قطات کے گھونسلے جتنی یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائی ‘اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر تیار کرے گا۔

📚4- عن أبي موسى مرفوعا:" من صلى الضحى اربعا وقبل الاولى اربعا، بني له بيت في الجنة". [السلسلة الصحيحة:2349]
🍃 ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا:جس نے چار رکعت نماز چاشت اور ظہر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دیا جائے گا۔

📚5- عَن أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ مَنْ عَادَ مَرِيضًا أَوْ زَارَ أَخًا لَهُ فِي اللَّهِ نَادَاهُ مُنَادٍ أَنْ طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاكَ وَتَبَوَّأْتَ مِنْ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا [سنن الترمذي: 2008]
🍃ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جس نے کسی مریض کی عیادت کی یا کسی دینی بھائی سے ملاقات کی تو اس کو ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے: تمہاری دنیاوی و اخروی زندگی مبارک ہو، تمہارا چلنا مبارک ہو، تم نے جنت میں ایک گھر حاصل کر لیا۔

📚6- عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ إِذَا مَاتَ وَلَدُ الْعَبْدِ قَالَ اللَّهُ لِمَلَائِكَتِهِ قَبَضْتُمْ وَلَدَ عَبْدِي فَيَقُولُونَ نَعَمْ فَيَقُولُ قَبَضْتُمْ ثَمَرَةَ فُؤَادِهِ فَيَقُولُونَ نَعَمْ فَيَقُولُ مَاذَا قَالَ عَبْدِي فَيَقُولُونَ حَمِدَكَ وَاسْتَرْجَعَ فَيَقُولُ اللَّهُ ابْنُوا لِعَبْدِي بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَسَمُّوهُ بَيْتَ الْحَمْدِ [سنن الترمذي:1021]
🍃ابوموسیٰ اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جب بندے کا بچہ فوت ہو جاتا ہے تو اللہ اپنے فرشتوں سے پوچھتا ہے: تم نے میرے بندے کے بیٹے کی روح قبض کر لی؟ تو وہ کہتے ہیں: ہاں، پھر فرماتا ہے: تم نے اس کے دل کا پھل لے لیا؟ وہ کہتے ہیں: ہاں۔ تو اللہ پوچھتا ہے: میرے بندے نے کیا کہا؟ وہ کہتے ہیں: اس نے تیری حمد بیان کی اور إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ پڑھا تو اللہ فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اس کا نام بیت الحمد رکھو۔

📚7- عن أم حبيبة مرفوعا: "ما من عبد مسلم توضأ فأسبغ الوضوء ثم صلى لله في كل يوم ثنتي عشرة ركعة تطوعا غير فريضة إلا بنى الله له بيتا في الجنة". [صحيح الجامع الصغير:5736]
🍃ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"جس بھی مسلمان بندے نے اہتمام کے ساتھ مکمل وضو کیا، پھروہ اللہ کی رضا کی خاطر ہر روزفرائض کے علاوہ بارہ رکعات سنتیں ادا کرتا ہے، اللہ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔

📚8- عن ابن عمر مرفوعا:"من دخل السوق فقال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد يحيي ويميت وهو حي لا يموت بيده الخير وهو على كل شيء قدير كتب الله له ألف ألف حسنة ومحا عنه ألف ألف سيئة ورفع له ألف ألف درجة وبنى له بيتا في الجنة". [صحيح الجامع الصغير:6231]
🍃عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:جس نے بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھی: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ نہیں کوئی معبود برحق ہے مگر اللہ اکیلا، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کے لیے ملک (بادشاہت) ہے اور اسی کے لیے حمد و ثناء ہے وہی زندہ کرتا اور وہی مارتا ہے، وہ زندہ ہے کبھی مرے گا نہیں، اسی کے ہاتھ میں ساری بھلائیاں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے، تو اللہ اس کے لیے دس لاکھ نیکیاں لکھتا ہے اور اس کی دس لاکھ برائیاں مٹا دیتا ہے اور اس کے دس لاکھ درجے بلند فرماتا ہےاور اس کے لیے جنت میں ایک گھر تعمیر فرماتا ہے۔

📚 9- عَنْ أَبِى أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ أَنَا زَعِيمٌ بِبَيْتٍ فِى رَبَضِ الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْمِرَاءَ وَإِنْ كَانَ مُحِقًّا وَبِبَيْتٍ فِى وَسَطِ الْجَنَّةِ لِمَنْ تَرَكَ الْكَذِبَ وَإِنْ كَانَ مَازِحًا وَبِبَيْتٍ فِى أَعْلَى الْجَنَّةِ لِمَنْ حَسَّنَ خُلُقَهُ .[سنن أبي داود:4802]
🍃 ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں ذمہ دار ہوں ایک محل کا، جنت کی ایک جانب میں، اس شخص کے لیے جو جھگڑا چھوڑ دے، اگرچہ حق پر ہو۔ اور ایک محل کا، جنت کے درمیان میں، اس شخص کے لیے جو جھوٹ چھوڑ دے، اگرچہ مزاح ہی میں ہو، اور جنت کی اعلی منازل میں ایک محل کا، اس شخص کے لیے جو اپنے اخلاق کو عمدہ بنا لے۔

Sort:  

Dear keep continue quality of work ,, and stay active,
also take participate in #club5050

Congratulations
You have been upvoted by @yousafharoonkhan, a Country Representative from Pakistan. We are voting with the Steemit Community Curator @steemcurator07 account to support the newcomers coming into Steemit.

Engagement is essential to foster a sense of community. Therefore we would request our members to visit each other's post and make insightful comments.

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 62214.82
ETH 2429.20
USDT 1.00
SBD 2.68