Betterlife thediarygame at urducommunity @shafqatmahmood 20.10.2021
السلام علیکم دوستو کیا حال ہے امید کرتا ہوں کہ آپ سب
خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ لوگ سب خیریت سے ہوں۔ دوستو آج میں صبح چھ بجے جاگا۔ جاگنے کے بعد میں سیر کرنے کے لئے چلا گیا ۔میں نے آدھا گھنٹہ سیرکی ۔اس کے بعد میں نے مسواک کی ۔سیر کرنے کے بعد میں کھیتوں سے ہوتا ہوا گھر واپس آ گیا ۔گھر واپس آ کر میں نے اسکول جانے کی تیاری شروع کر دی ۔سب سے پہلے میں نے جوتوں کو پالش کیا ۔جوتے پالش کرنے کے بعد میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا ۔جب میں نہا کر آیا تو ناشتہ پک چکا تھا ۔ناشتہ کرنے کے بعد میں نے چائے پی۔چائے پینے کے بعد میں سکول چلا گیا ۔ آٹھ بجے تک میں سکول پہنچ چکا تھا۔ جب میں اسکول پہنچا تو بچوں کی اسمبلی ہو رہی تھی جوں ہی اسمبلی ختم ہوئی تو میں کلاس میں چلا گیا ۔اتنے میں ویکسینیشن والے بھی آگئے کیونکہ سکول کے بچوں کی کرونا ویکسینیشن کرانی تھی ۔ ویکسینیشن ختم ہوئی تو سکول کی چھٹی کا وقت ہو چکا تھا۔تقریبا دو بجے تک میں گھر واپس آ چکا تھا گھر واپس آ کر میں نے تھوڑا سا آرام کیا اور کھانا کھایا ۔کھانا کھانے کے بعد میں نے چائے پی اور اس کے بعد میں بازار چلا گیا وہاں جاکر میں نے سبزی اور فروٹ خریدا۔سبزی اور فروٹ خریدنے کے بعد میں گھر واپس آگیا ۔گھر آنے کے بعد میں گیم کھیلنے کے لئے چلا گیا۔ گیم کھیلنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا۔اور میں ڈائری لکھنے میں بیٹھ گیا ڈائری لکھنے کے بعد میں نے آپ کے ساتھ شئیر کردی۔ یہ تھی میری آج کی مصروفیات امید کرتا ہوں آپ کو پسند آئیں گی۔
بہت اچھی پوسٹ لکھی ہے اور اچھی تصویریں بنائی ہیں
آپ نے بہت اچھی ڈائری تحریر کی ہے پھولوں کی تصاویر بہت اچھی بنائ ہیں
Wonderful photography of beautiful flowers and vegetables
A beautiful day dairy along with beautiful photography.i liked your post.
Excellent photography and nice post 👍
آپ نے اچھی ڈائری لکھی ہے اور
فوٹوگرافی بھی اچھی کی ہے