Mental harmony
ذہنی ہم آہنگی
میاں بیوی خوشگوار موڈ میں بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اچانک بیوی نے کہا کہ خواتین کے ایک میگزین میں بڑا عمدہ سروے شائع ہوا ہے جس میں کپلز کے درمیان ذہنی ہم آہنگی جاننے کے لیے کچھ سوالات پوچھے گئے ہیں۔ ان میں ایک سیکشن ہے کیا آپ اپنے جیون ساتھی سے ہر بات کر سکتے ہیں۔ یہاں میں ایک سوال پہ اٹک گئی ہوں۔
شوہر نے پوچھا کونسا سا سوال؟
بیوی نے کہا کہ کیا آپ اپنے جیون ساتھی سے یہ ڈسکس کر سکتے ہیں کہ اگر خدانخواستہ آپ میں سے ایک مرجائے تو دوسرا کس سے شادی کرنا پسند کرے گا بلکہ یہ پوچھا گیا تھا کہ وہ کونسے پانچ افراد ہیں جن سے آپ یا آپ کا جیون ساتھی شادی کرنا چاہیں گے؟
شوہر نے کہا اس میں کیا مسئلہ ہے۔ پانچ نام تم لکھو، پانچ میں لکھتا ہوں۔
بیوی نے پانچ نام یہ لکھے:
جسٹن ٹروڈو
براڈ پٹ
ریتھک روشن
فواد خان
میکائیل ذوالفقار
شوہر نے لکھا:
چھوٹی سالی
پڑوسن
بچوں کی ٹیوشن والی باجی
محلے کے بیوٹی پارلر والی
سب سے چھوٹے بچے کی کلاس ٹیچر
شوہر نے بریکٹ میں مزید لکھا( صرف پانچ۔ یہ زیادتی ہے۔ میں اس لسٹ میں اپنے آفس کی رسپشنسٹ، اپنے باس کی پرسنل سیکرٹری، سپرمارکیٹ کی کیشیئر اور کمیٹی والی باجی کی سب سے چھوٹی بہن کا نام نہیں لکھ سکا۔ انہیں بھی اس لسٹ میں برابر کی جگہ پانے کا حقدار سمجھا جائے۔)
پس تو اس بات سے یہ ثابت ہوا کہ عورتیں خوابوں کی دنیا میں رہتی ہیں۔ ایسے خواب دیکھتی ہیں جن کا پورا ہونا ناممکن ہے۔ جبکہ مرد انتہائی حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ قابلِ حصول اہداف رکھتے ہیں بلکہ اپنی سہل پسندی کے باعث زیادہ تر اپنے میل جول کے حلقے، اپنے محلے اور آفس سے باہر بھی نہیں نکلتے
Mental harmony
The husband said, "What's the matter?" You write five names, I write five.
The wife wrote five names:
Justin Trudeau
Brad Pitt
Rhythm bright
Fawad Khan
Michael Zulfiqar
Bhot acha article likha hy