The Diary Game (26-05-2024) A very beautiful day by @sajidkhan514

in Healthy Steem4 months ago

You Can Inspirational Watercolor Abstract Background Floral Decorations Ins_20240527_072958_0000.png

!السلام علیکم دوستوں

میں خیریت سے ہوں۔ اور میں امید کرتا ہوں آپ سب دوست بھی خیریت سے ہوں گے۔ میں اس پلیٹ فارم کو جوائن کر کے بہت خوش ہوں۔ اور اپ بھی خوش ہوں گے۔ اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں انشاءاللہ اپ کو پسند ائے گی۔

میں صبح چار بجے اٹھا۔ میں نے وضو کیا وضو کے بعد مسجد چلا گیا ۔وہاں جا کے فجر کی نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں واپس گھر اگیا۔

IMG_20240526_063921.jpgIMG_20240526_063813.jpg

جب میں گھر ایا تو میری بیوی نے پوچھا کہ اپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے۔ اپ کو کیا بنا کے دوں۔ میں نے کہا کہ ایک خشک پراٹھا بنا دیں اور ایک کپ چائے کا بنا دیں اور ساتھ میں بسکٹ بھی دے دیں۔ تو میری بیوی نے میرے لیے خشک پراٹھا بنایا اس کے بعد ایک کپ چائے کا بنایا ساتھ میں بسکٹ دیے۔ میں ناشتہ کر کے بہت خوش ہوا۔

IMG_20240526_170137.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد میں نے جانوروں کا کام کیا۔ جانوروں کی کھلیوں میں بھون وغیرہ ڈالا اور جانور بھون کو کھانے لگے۔

IMG_20240526_085201.jpg پیٹرول پمپ

جانوروں کا کام کرنے کے بعد میں نے موٹر سائیکل نکالا اور سیدھا پٹرول پمپ پر گیا ۔میں نے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوایا کیونکہ میں نے بازار جانا تھا ۔مجھ کو ضروری کام تھے تو میں 15 منٹ میں خوشاب پہنچ گیا۔

IMG_20240526_072845.jpgIMG_20240526_072820.jpg

جب میں خوشاب پہنچا تو سب سے پہلے میں دھوبی کے پاس گیا ۔کیونکہ میں نے دھوبی کو 5 6 دن سے دو سوٹ دے رکھے تھے۔ کہ اسے دھونا بھی ہے اور استری بھی کرنے ہیں۔دھوبی نے مجھے میرے سوٹ دیے اور 300 روپیہ دونوں سوٹوں کا لیا۔

IMG_20240526_074755.jpgIMG_20240526_074534.jpg
IMG_20240526_074401.jpgIMG_20240526_074336.jpg

دھوبی سے فری ہونے کے بعد میں درزی ماہر محمد ریاض کے پاس چلا گیا ۔کیونکہ میں نے ایک دو دن پہلے بازار سے دو نئے سوٹ لیے تھے۔ جو سلائی کرانے تھے۔ تو درزی نے اپنا رجسٹر نکالا اور میرا ناپ لینا شروع کر دیا۔ یہ درزی کافی پرانا ہے میں اسی سے کپڑے سلواتا ہوں۔ تو اس نے کہا اپ کا ناپ تو میرے پاس موجود ہے ۔لیکن اپ اگر اس میں کوئی تبدیلی کروانی ہے تو دوبارہ کر لیتے ہیں۔میں نے درزی کو سلائی کے لیے دو سوٹ کپڑوں کے دیے۔ اس نے میرا ناپ لے لیا۔ اور اس نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اپ کے سوٹ سلائی کر دوں گا۔جب سلائی ہوں گے تو میں اپ کو فون کر دوں گا۔ اپ ا کے لے جانا۔

IMG_20240526_082744.jpg سیلون
IMG_20240526_082711.jpgIMG_20240526_082126.jpg
IMG_20240526_081610.jpgIMG_20240526_080930.jpg

درزی سے فری ہونے کے بعد میں سیلون کے پاس گیا۔وہاں جا کے سب سے پہلے میں نے اپنے بال چھوٹے کروائے۔ بال چھوٹے کروانے کے بعد میں نے اپنی داڑھی بنوائی۔ میرے ساتھ میرا چھوٹا بیٹا بھی تھا۔ سیلون نے مجھ سے100 روپے داڑھی کا لیا۔ اور 200 روپے بال کٹوائی کا لیا۔سیلون نے ٹوٹل 300 روپے مجھ سے لیے۔

IMG_20240526_113737.jpgIMG_20240526_113655.jpg

سیلون سے فری ہو کر میں واپس گھر اگیا۔ جب گھر ایا تو دوپہر کے کھانے کا ٹائم ہو چکا تھا۔ تو میری بیوی نے گوبھی اور الو کا سالن بنایا جو کہ بہت ہی ٹیسٹی تھا۔ میں نے دوپہر کا کھانا الو گوبھی اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ اور میں بہت خوش ہوا کھانا کھانے کے بعد میں نے ارام کیا۔

IMG_20240526_192924.jpgIMG_20240526_192342.jpg
IMG_20240526_192336.jpgIMG_20240526_185457.jpg

دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ گھنٹے ارام کیا ۔کیونکہ اپ کو پتہ ہے گرمی بہت زیادہ ہوتی ہے تو میں سکون سے سو گیا۔ اس کے بعد پھر کچھ دیر بعد شام ہو گئی۔ تو شام کو میں نے دودھ اور پانی کو مکس کیا ۔اور اس میں چینی ڈالی کچی بنائی ساتھ میں تندور کی روٹی لی شام کا کھانا میں نے تندور کی روٹی اور دودھ کی بنی ہوئی کچی سے کیا۔ جس سے میرے دل و دماغ کو سکون ملا کچھ دیر میں نے چہل قدمی کی تاکہ کھانا ہضم ہو جائے۔ اور پھر میں ارام سے سو گیا ہوں۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی
اللہ حافظ
Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.15
JST 0.028
BTC 57978.54
ETH 2283.22
USDT 1.00
SBD 2.47