The Diary Game (25-05-2024) A very busy day!

in Steem4Bloggerslast month
اسلام و علیکم دوستوں

میں ٹھیک ہوں امید کرتا ہوں اپ بھی ٹھیک ہوں گے. میں اس پلیٹ فارم کو جوائن کر کے بہت خوش ہوں۔ اور اپ بھی خوش ہوں گے۔ میں نے اج ایک ڈائری بنائی ہے اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔

میں صبح ساڑھے چار بجے اٹھا پھر میں مسجد چلا گیا وہاں جا کے فجر کی نماز ادا کی نماز پڑھنے کے بعد میں واپس گھر اگیا۔

IMG_20240525_075629.jpg
IMG_20240525_075613.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا۔ میری بیوی نے پوچھا کہ اپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے میں نے کہا جو چیز بنی ہے دے دیں۔میری بیگم نے حلوہ بنا رکھا تھا۔ جو کہ دیسی گھی اٹا اس میں گڑ شامل تھا ۔وہ حلوہ بہت ہی مزے کا تھا ۔میں نے صبح کا ناشتہ حلوے سے کیا اور ساتھ میں میری بیوی نے ایک کپ چائے کا بنایا۔ اور حلوہ کھانے کے بعد ایک کپ چائے کا پیا۔

IMG_20240525_104934.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد میں نے روٹین کے مطابق جانوروں کا کام کیا۔ ان کی کھلیوں میں بھون ڈالا کیونکہ چارہ تو ہے نہیں چارہ اگنے میں ابھی ایک دو مہینے اور باقی ہیں۔

IMG_20240525_092429.jpg

جانوروں کا کام کرنے کے بعد میں بازار چلا گیا۔ کیونکہ بازار ہمارے گاؤں سے تقریبا چار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ مجھے موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے تقریبا 15 20 منٹ لگتے ہیں۔ میں نے اج الیکٹرانکس کی دکان پر جانا تھا۔ تو میں 20 منٹ میں الشیخ فیضان الیکٹرانکس پر پہنچ گیا۔

IMG_20240525_104400.jpgIMG_20240525_092631.jpg

فیضان الیکٹرانکس پر پہنچا تو وہاں پہ میں نے ایک سولر پلیٹ اور ایک پکا لینا تھا۔ کیونکہ گرمی بہت زیادہ ہو گئی ہے اور لائٹ بھی جاتی ہے۔ اس لیے ایک کمرے میں تو پہلے ہی پلیٹ اور پنکھا ہے جبکہ دوسرے کمرے میں بھی ایک پنکھا اور ایک پلیٹ کی ضرورت تھی۔

IMG_20240525_104445.jpg

دکان پر پہنچتے ہی ریٹ کی باتیں ہونے لگی تو کافی دیر بحث چلتی رہی تو فائنل انہوں نے کہا کہ 10 ہزار میں پلیٹ ملے گی۔ اور7000 میں پنکھا ملے گا ۔جب کہ تار اپ کو 800 روپے میں ملے گی۔ تو ٹوٹل انہوں نے 17 ہزار 800 کا بل بنایا ۔جس میں سے انہوں نے صرف 500 روپے کم کیے۔تو فائنل دکاندار نے 17300روپے لیے.

IMG_20240525_093456.jpgIMG_20240525_093450.jpg

بل ادا کرنے کے بعد دکاندار نے الشیخ کمپنی کا پنکھا مجھے پیک کر دیا۔ اور ساتھ میں سولر پلیٹ بھی پیک کر دی۔ تو میں نے رکشے والوں کو فون کیا تو یہ سامان لے کر ایک گھنٹے میں میں واپس گھر اگیا۔

IMG_20240525_142250.jpgIMG_20240525_105500.jpg

گھر انے کے بعد میں نے تھوڑا ارام کیا۔ میرا ایک دوست حافظ منیر صاحب جو کہ الیکٹریشن کا کام کرتے ہیں۔ ان کو فون کیا کہ اپ گھر ائے اور سولر اور پنکھااس کی فٹنگ کر کے مجھے دیں۔ تو حافظ منیر صاحب تقریبا ایک گھنٹے میں گھر اگیا۔ تو اس نے پنکھا لگایا اور چھت کے اوپر سولر کو فٹ کیا۔ اور میں نے اس سے مزدوری کا پوچھا تو اس نے کہا کہ ایک ہزار روپے دے دیں۔ تو میں نے حافظ صاحب کو مزدوری کا ایک ہزار روپے دے دیا۔حافظ صاحب مزدوری لے کر بہت خوش ہوئے اور اپنے گھر چلے گئے۔

IMG_20240525_140956.jpg

اس کے بعد میں نے چھت والا پنکھا سولر پہ چلایا۔ اور خوب ارام کیا۔ اور مجھے سولر والے پکے پر خوب نیند ائی۔ اور میں بہت خوش ہوا۔

IMG_20240525_193315.jpgIMG_20240525_192718.jpg

پھر ارام کرنے کے بعد شام ہو گئی۔ تو شام کو میری بیوی نے الو کا سالن بنایا۔ جو کہ بہت ہی مزیدار تھا۔ میں نے شام کا کھانا تندور کی روٹی اور الو کے سالن کے ساتھ کھایا ۔اور میں بہت خوش ہوا ۔کھانا کھانے کے بعد میں نے کچھ دیر چہل قدمی کی تاکہ کھانا ہضم ہو جائے اس کے بعد میں آرام سے سو گیا۔

یہ تمام تصویریں میں نے اپنے موبائل سے بنائی
میں اپنے دوستوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ائیں اور میری پوسٹ کو پڑھیں

@hamidrizwan, @sabtainkhan, @hammadhassan01

اللہ حافظ
Sort:  

This post has been upvoted through Steemcurator09


Newcomer Team Curation Guidelines For March 2024
Curated by @suboohi

Note:

السلام علیکم امید کرتا ہوں اپ خیریت سے ہوں گے آپ کی پوسٹ پڑھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔ سب سے پہلے اپ صبح اٹھے نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد اپ نے ناشتہ کیا اور اس کے بعد اپ جانوروں کے لیے چارہ لینے چلے گئے۔ واپسی پر آپ کو بازار جانا تھا کیونکہ اپ نے گرمی سے بچاؤ کے لیے سولر پلیٹ اور پنکھا لینا تھا آپ نے وہ لیا اور پھر واپس آ کر اپ نے اس کو لگایا اور پھر دوپہر کا کھانا کھایا ماشاءاللہ سلامت رہیں۔

میری پوسٹ پڑھنے کا بہت شکریہ جناب

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.13
JST 0.029
BTC 61428.91
ETH 3382.72
USDT 1.00
SBD 2.50