The Diary Game (22-07-2024) Today I bought a nim plant from nursery!

in Steem4Bloggers4 months ago (edited)

IMG_20240722_075021.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔

اللہ تعالی کے پاک نام سے شروع کرتا ہوں۔ جو بڑا مہربان ہے نہایت رھم کرنے والا ہے۔ جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ۔میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں اپ سب دوست خیر خیریت سے ہوں گے۔ اللہ اپ سب کی حفاظت فرمائے۔ امین۔

اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے ۔جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں ۔امید ہے اپ کو پسند ائے گی۔

IMG_20240722_070121.jpg

اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔میں نے وضو کیا۔ اس کے بعد میں مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد میں نے کچھ تسبیح کی اس کے بعد میں نے اخر میں دعا مانگی۔ اس کے بعد میں واپس گھر اگیا ۔جب میں مسجد سے گھر ایا تو میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی ۔تو میری بیوی نے پوچھا کہ اپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے۔ تو میں نے کہا کہ ناشتے پہ دل نہیں ہے ۔بس اپ میرے لیے چائے بنا دیں۔ تو میری بیوی نے دو کپ چائے بنائی۔ ایک میرے لیے اور اپنے لیے ۔ میں نے صبح کا ناشتہ خالی چائے کے ساتھ کیا۔

IMG_20240722_075349.jpg

IMG_20240722_075021.jpg

IMG_20240722_074922.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد میں نے جانوروں کا کام وغیرہ کیا ۔جانوروں کے لیے چارہ کاٹا اور ان کی کھلیوں میں ڈالا اور جب جانور چارہ کھا چکے تو میں ان کو باہر کھیتوں میں لے گیا۔ اور درختوں کی نیچے باندھ دیا ۔جانوروں سے فری ہونے کے بعد میں نے خوشاب جانا تھا ۔کیونکہ اپ کو پتہ ہے ساون کا مہینہ ہے ۔تو میں نے نیم کا پودا لے کے انا تھا۔ اسے لگانا تھا۔ تو میں خوشاب چلا گیا۔ خوشاب ہمارے گاؤں سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اور موٹر سائیکل پر صرف 10 منٹ لگتے ہیں۔ میں خوشاب پودوں والی نرسری پہنچ گیا ۔جب میں نرسری پہنچا تو کافی درختوں کی قلمیں تھی۔ ہر قسم کے درختوں کی تو مجھے صرف نیم کے درخت کی قلم چاہیے تھی۔ تو میں نے پوچھا نیم کے پودے کی کیا قیمت ہے۔ انہوں نے کہا ایک سو روپے 100 روپے۔ تو میں نے نیم کا ایک پودا 100 روپے میں خرید لیا۔

IMG_20240722_094057.jpgIMG_20240722_082501.jpg

پودوں والی نرسری سی فری ہونے کے بعد مجھے بہت گھبراہٹ سی ہو رہی تھی۔ تو میں اعوان کول پوائنٹ پر چلا گیا ۔وہاں جا کے میں نے تھوڑا سا ارام کیا۔ اور اپنے لیے ائس کریم منگوائی۔ میں نے وہاں بیٹھ کے ائس کریم کھائی۔ انہوں نے مجھ سے 50 روپے لیے۔ ائس کریم کھا کے میرے دل کو بہت سکون ملا۔ میں بہت خوش ہوا ۔اور میری گھبراہٹ بھی ختم ہو گئی۔

IMG_20240722_121522.jpg

ائس کریم کھانے کے بعد میں واپس اگیا ۔ جب میں واپس ایا۔ تو سب سے پہلے میں نے جو نیم کا پودا نرسری سے لیا تھا۔ میں نے پودے کو مٹی کھود کے زمین میں لگا دیا۔دوستو ساون کا مہینہ شروع ہو گیا ہے ۔بزرگوں سے سنا ہے۔ کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جائے تو وہ بھی سبز ہو جاتی ہے ۔یعنی ساون کا مہینہ ہر قسم کے درخت اور قلمیں لگانے کے لیے موزوں ترین وقت ہے ۔لہذا درخت لگانے کی تیاری شروع کر دیں۔ تاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پایا جا سکے ۔درختوں میں نیم کا درخت 55 ڈگری تک گرمی اور 10 ڈگری تک سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹھنڈک پیدا کرتا ہے۔ نیم کا درخت رات کو بھی اکسیجن خارج کرتاھے۔

۔درخت زندگی ہے۔
درخت ایک قیمتی سرمایا ہے۔

نیم کے پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے تک ہوگی ۔اس کے علاوہ انجیر بکائن کچنار جامن شیشم پیپل پاپولر پلکن ام امرود وغیرہ کے درخت بھی ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں۔ اور ماحول دوست ہیں۔

۔۔درخت لگائیں۔۔ زندگیاں بچائیں۔

IMG_20240722_105457.jpg

IMG_20240722_105423.jpg

IMG_20240722_110643.jpgIMG_20240722_110539.jpg
IMG_20240722_110522.jpgIMG_20240722_110516.jpg

نیم کا پودا لگانے کے بعد مجھے بہت گرمی لگی میں اپنے مہمان خانہ پہ بیٹھ گیا۔ میں نے اپنے مہمان خانے میں نلکا لگایا ہوا ہے۔ اور دوستو اپ کو پتہ ہے نلکا جتنا چلائیں اتنا زیادہ ٹھنڈا پانی دیتا ہے ۔تو میں نلکے کے نیچے خوب نہایا۔ نہانے کے بعد میں اپنے مہمان خانہ پر بیٹھ گیا ۔اتنے میں مجھے ایک دوست کی کال اگئی۔ کہ میں ا رہا ہوں ۔تو میں نے کہا اپ میرے مہمان خانہ پہ ا جاؤ۔ تو وہ میرے مہمان خانہ پہ اگیا ۔میں نے مہمان کو ٹھنڈا پانی پلایا ۔پھر میں نے گھر فون کیا۔ کہ مہمان ایا ہے اس کے لیے کچھ چاول وغیرہ بنا دیں۔ تو میں نے گھر سے مہمان کے لیے چاول منگوائے۔ میں نے اور میرے مہمان نے مل کے چاول کھائے۔ چاول کھانے کے بعد میں اور میرے مہمان نے باتیں وغیرہ کی اور ارام کیا ۔

IMG_20240722_170606.jpgIMG_20240722_170441.jpg

مہمان سے فری ہونے کے بعد میں گھر اگیا ۔ گھر اکے تھوڑا سا ارام کیا۔ پھر کچھ گھنٹوں بعد شام ہو گئی ۔تو شام کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو شام کو میری بیوی نے سونف والے کریلے بناے جو بہت مزے دار بنے۔ ساتھ تندور کی روٹی بنائی۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑی دیر چہل قدمی کی تاکہ کھانا ہضم ہو جائے۔ اس کے بعد میں ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Sort:  
Loading...

Hi, @sajidkhan514,

Thank you for your contribution to the Steem ecosystem.


- Explore Steem using our Steem Blockchain Explorer
- Easily create accounts on Steem using JoinSteem
- Delegate to @ecosynthesizer and wtiness vote @symbionts to support us.

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.16
JST 0.029
BTC 76214.38
ETH 3070.66
USDT 1.00
SBD 2.61