The Diary Game (19-07-2024) When I have no work, I spend the whole day at home.

in Steem4Bloggerslast month

IMG_20240719_071852.jpg

اسلام و علیکم دوستوں
میرا نام ساجد خان ہے اور میں پاکستان سے تعلق رکھتا ہوں۔
-

اللہ تعالی کے پاک نام سے شروع کرتا ہوں ۔جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ غفور اور رحیم ہے ۔میں ٹھیک ہوں اور میں امید کرتا ہوں اپ سب بہن بھائی خیر خیریت سے ہوں گے۔ اللہ تعالی اپ کو صدا خوش رکھے ۔امین

اج میں نے ایک ڈائری بنائی ہے ۔جو اپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں اپ کو پسند ائے گی ۔

اج میں صبح تقریبا چار بجے کے قریب اٹھا۔ اس کے بعد میں نے وضو کیا ۔وضو کے بعد میں مسجد چلا گیا۔ مسجد جا کے میں نے فجر کی نماز پڑھی۔ نماز پڑھنے کے بعد اخر پر میں نے کچھ دعائیں مانگی ۔اس کے بعد میں واپس گھر اگیا ۔

IMG_20240719_091851.jpgIMG_20240719_091828.jpg

IMG_20240719_094225.jpg

جب میں مسجد سے گھر ایا تو میں نے تھوڑا ارام کیا۔ اس کے بعد میری بیوی اٹھ گئی۔ اور ناشتہ بنانے لگ گئی۔ تو میری بیوی نے پوچھا کہ اپ نے کس سے ناشتہ کرنا ہے ۔تو میں نے کہا کہ اج گھی والا پراٹھا بنا دیں۔ تو میری بیوی نے میرے لیے گھی والا پراٹھا بنایا ۔اور اس نے کہا کہ اب اپ چائے کے ساتھ ناشتہ کرو گے یا کس سے۔ تو میں نے کہا کہ اج میرا چائے پہ موڈ نہیں ہے تو میرے گھر کے ساتھ دکان ہے۔ جس پر تمام فروٹ چیزے وغیرہ مل جاتی ہیں۔ تو میں دو ام لے ایا تو میں نے صبح کا ناشتہ ام اور گھی والے پراٹھے کے ساتھ کیا۔

IMG_20240719_171004.jpgIMG_20240719_170825.jpg
IMG_20240719_072204.jpgIMG_20240719_072147.jpg

ناشتہ کرنے کے بعد میری بیوی نے کہا کہ اج اٹا ختم ہو چکا ہے۔ اپ گندم لے جاؤ اور اس کا اٹا پسوا کے لیے اؤ ۔تو میں نے کہا ٹھیک ہے جب میں نے دیکھا تو موٹر سائیکل پنچر ہوا تھا۔ تو میں نے ایک کام والے کو فون کیا کہ اپ میرے گھر ا جاؤ اور وہ اگیا۔ تو میں نے کہا یار موٹر سائیکل پنچر ہو گیا ہے اب میں جب فری ہوں گا تو پنکچر لگواؤں گا ۔اپ ایسا کریں کہ میں اپ کو ڈرم میں سے گندم نکال کے دیتا ہوں اور اپ چکی پر لے جائیں اور اٹا پسوا کے ہمارے گھر لے ائیں۔ تو اس نے کہا ٹھیک ہے میں نے اور اس نے مل کر ڈرم میں سے گندم نکالی تقریبا 50 کلو کا گٹو بنا اس نے اپنے سائیکل پر رکھا اور اٹا پیسنے والی چکی پر لے گیا۔ اور کچھ دیر بعد اٹا پسوا کر لے ایا۔ میں نے کام والے کو 200 روپے دیا وہ بہت خوش ہو گیا۔

IMG_20240719_180159.jpgIMG_20240719_115917.jpg
IMG_20240719_071852.jpgIMG_20240719_071825.jpg

اس کے بعد میں نے جانوروں کا کام وغیرہ کیا۔ میں باہر کھیتوں میں چلا گیا ۔وہاں جا کے چارہ کاٹا ۔چارہ کاٹ کے گھر لے ایا۔ اور جانوروں کو ڈالا ۔جب جانوروں نے چارہ کھا لیا تو میں نہیں جانوروں کو باہر کھیت میں درختوں کے نیچے جا کے باندھ دیا تاکہ جانور گرمی سے محفوظ رہیں۔ہمارے درختوں کی چھاؤں بہت ٹھنڈی ہے۔ جتنی بھی گرمی ہو ہم خود بھی درختوں کے نیچے بیٹھے تو ہمیں پسینہ نہیں اتا۔

IMG_20240719_070345.jpgIMG_20240719_070326.jpg

جب میں جانوروں سے فری ہوا تو میں نہایا فریش ہوا۔ فریش ہونے کے بعد میں نے سوچا کہ کسی وقت کوئی کام بھی ہو سکتا ہے۔ تو موٹر سائیکل کے ٹائر کو پنچر لگوا لوں۔ تو میں موٹر سائیکل کو باہر روڈ پر لے ایا ہمارے گاؤں میں تقریبا دو دکانیں ہیں۔ جن پر پنچر لگاتے ہیں۔ تو میں موٹر سائیکل لے کے ا گیا۔ اور پنکچر والے نے موٹر سائیکل کے پیچھے والے ٹائرز کو کھولا اور ٹیوب کو دیکھا تو ایک پنچر تھا ۔اس نے ایک پنچر لگا دیا ۔ تو میں نے اسے ایک پنچر کا 100 روپے دیا۔

IMG_20240719_110433.jpgIMG_20240719_105902.jpg

موٹر سائیکل کے ٹائر کو پنچر لگوانے کے بعد میں گھر اگیا ۔گھر ا کے میں نے تھوڑا سا ارام کیا۔ پھر کچھ دیر بعد دوپہر کے کھانے کا ٹائم ہو گیا۔ تو دوپہر کو میری بیوی نے اج بیگن کو تندوری میں بھونا۔میری بیوی نے کچا بیگن تندوری میں رکھ دیا ۔اور کچھ دیر بعد تندوری سے نکال کر اسے میں پیاز ٹماٹر مرچ وغیرہ ڈال کر تھوڑا سا پیسٹ کیا۔ اور بہت مزیدار سالن بن گیا۔ ساتھ تندور کی روٹی بنائی۔ تو مجھے بہت مزہ ایا بیگن بہت ہی مزیدار بنا تھا۔

IMG_20240719_112359.jpgIMG_20240719_110224.jpg
IMG_20240719_110220.jpgIMG_20240719_110159.jpg

دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد میں نے تھوڑا گھر پہ ارام کیا۔ پھر اس کے بعد میں باہر کھیتوں میں چلا گیا ۔کھیتوں میں جا کے میں نے کچھ جامن کے درخت سے کچھ جامن توڑے ۔اور جامن توڑ کے میں گھر لے ایا ۔گھر ا کے میں نے اور بچوں نے مل کر جامن کھائے ۔ہم جامن کھا کر بہت خوش ہوئے ۔ہمارے کھیتوں میں جامن کے درخت بھی ہیں۔ جامن بہت ٹھنڈے ہوتے ہیں۔ یہ گرمی کو دور کرتے ہیں۔ اگر جامن پر نمک لگا کر کھایا جائے تو بہت زیادہ لطف اتا ہے۔

IMG_20240719_194721.jpgIMG_20240719_192522.jpg

جامن کھانے کے بعد میں نے کچھ ارام کیا۔ اس کے بعد میں نے ایک رکشہ والا کو فون کیا۔ کیونکہ ہمارے گاؤں کے رکشے والوں کاخوشاب میں انا جانا رہتا ہے۔ تو میں نے رکشہ والے کو کہا کہ واپسی پہ ادھا کلو بڑا گوشت لے کے انا ۔تو وہ گوشت لے کے اگیا ۔اور میری بیوی الو گوشت کا سالن بنانے لگ گئی۔کچھ دیر بعد سالن تیار ہو گیا۔جو کہ بہت ہی ٹیسٹی بنا ۔ساتھ تندورکی روٹی بنائی ۔تو شام کا کھانا میں نے الو گوشت کے سالن اور تندور کی روٹی کے ساتھ کھایا۔ کھانا کھانے کے بعد میں نے باہر جا کے تھوڑی دیر چہل قدمی کی۔ تاکہ کھانا ہضم ہو جائے ۔ اس کے بعد میں ارام سے سو گیا۔

یہ تمام تصاویر میں نے اپنے موبائل سے بنائی Itel A49 (A58 Pro 4G)
اللہ حافظ
Sort:  
Loading...

Hi, @sajidkhan514,

Thank you for your contribution to the Steem ecosystem.


- Explore Steem using our Steem Blockchain Explorer
- Easily create accounts on Steem using JoinSteem
- Delegate to @ecosynthesizer and wtiness vote @symbionts to support us.

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 58478.56
ETH 2523.24
USDT 1.00
SBD 2.36