آج بہت مصروف دن گزرا
اردو کمیونٹی کے تمام دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں امید کرتا ہوں کہ میرے ساتھ دوست اور بھائی ٹھیک ٹھاک ہونگے میں بھی ٹھیک ٹھاک ہوں آج سویرے جب میں اٹھا تو اس وقت نماز کا وقت جا چکا تھا میں نے منہ دھویا اور ناشتہ کیا پھر میں اپنے کمرے میں جا کر بستر پر لیٹ رہا انٹرنیٹ آن کر کے موبائل پر اردو کمیونٹی کے دوستوں کی پوسٹیں پڑھی اور ان پر کمنٹس کیے پھر واش روم میں جا کر نہا دھو کر تیار ہوا اور ارے پر چلا گیا ارے پر جاکر میں نے مستری اور مزدور کے ساتھ لکڑیاں اٹھانے میں مدد کی ہم ایک بڑی لکڑی کو ٹریکٹر کی مدد سے کھینچ کر ارے کے قریب لائیں پھر مستری آرہی تیز کرنے لگا اری تیز کرکے مستری اور مزدور ارہ چلا کر کام کرنے میں مصروف ہو گئے پھر میں ایک دوست کو ساتھ لے کر موٹر سائیکل پر دوست کے بیٹے کی ختنہ کی دعوت پر چلا گیا دعوت میں چاول اور حلوہ تھا وہاں سے ایک بجے واپس آئے تو پراپرٹی کے آفس میں بیٹھ کر ہم نے چائے منگوائی اور چائے پینے لگے پھر میں گھر گیا اور وضو کر کے نماز ظہر ادا کی عصر کی نماز ادا کرکے میں ارے پر آ کر دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگائی مغرب کے وقت میں گھر گیا اور نماز مغرب ادا کرکے روٹی کھا کر پھر ایک دوست جس نے کل عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے جانا تھا اس کو ملنے کے لئے چلا گیا پہلے میں سویٹ شاپ پر گیا جہاں سے میں نے اس کے لئے مٹھائی لی اور پھر اس کے گھر پہنچا دوست کو عمرے پر جانے کی میں نے مبارک باد دی
اور مدینہ منورہ میں اپنے لئے اور اہل خانہ کے لئے دعا کرنے کی اپیل کہ وہاں سے میں عشاء کی اذان کے وقت واپس آیا گھر آکر میں نے موٹر سائیکل کا کھڑا کیا اور پھر وضو کرکے نماز عشاء ادا کی اور پھر اپنے کمرے میں بستر پر لیٹ گیا اور آج کی پوسٹ تحریر کرنے لگا امید کرتا ہوں کہ میرے سب دوستوں اور بھائیوں کو میری پوسٹ پسند آئے گی اور مجھے کمنٹس اور لائیک بھی کریں گے
ap nay sara din bhut manat ki hai aur ap ki manat ap ku zaror ajar day g, achi post lakhi hai ap nay
Allah pk hr muslman ko umry pe jana nseb kry ameen
(;::: ) heavy wood