بھنڈی بنائی
شروع کرتی ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے میری سب بہنوں کو السلام علیکم اج سویرے میری جب انکھ کھلی تو اس وقت پانچ بج کر 50 منٹ تھے فجر کی اذان کا وقت بھی گزر چکا تھا میں نے اٹھ کر جلدی جلدی منہ ہاتھ دھویا اور پھر کچن میں جا کر گھر والوں کے لیے ناشتہ بنانے لگی جب ناشتہ تیار ہوا تو میں نے باقی گھر والے افراد کو بھی اٹھایا سب نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کی بات میں نے برتنوں کو وہیں کچن میں سمیٹ کر رکھا اور گئے کا دودھ نکالنے کے لیے چلی گئی پہلے میں نے جھاڑو لے کر گائے کا گوبر صاف کیا اور گائے کو چارہ ڈالا اس کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئے اور بالٹی میں پانی ڈال کر گائے کے تھنوں کو اچھی طرح پانی کے ساتھ دھو کر بالٹی میں دودھ نکالنے لگی دودھ نکال کر میں نے کچن میں ا کر دودھ کو چھانا اور پھر اگ پر گرم کرنے کے لیے رکھ دیا اس کے بعد میں نے مرغیوں کو دانہ پانی ڈالا اور پھر جھاڑو لے کر صفائی کرنے لگی پھر میں نے ناشتے والے برتنوں کو جا کر دھویا
اور واشنگ مشین چلا کر کپڑے دھونے لگی اس کے بعد میں کچن میں ائی اور اٹا گوندھ کر بھنڈی کی سبزی کو پہلے پانی سے اچھی طرح دھو کر خشک کرنے کے لیے دھوپ میں رکھ دیا اور پھر میں پیاز اور ٹماٹر کاٹنے لگی جب بھنڈی میں سے پانی اچھی طرح خشک ہو گئی تو پھر میں نے اس کو کاٹا اور کچن میں جا کر سب سبزی کا سالن تیار کرنے لگی جب سالن تیار ہوا تو پھر میں نے گائے کو پانی اور چارہ ڈال کر کمرے میں باندھ دیا اور میں روٹیاں بنانے لگی اج صبح سے ہی ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی جس کی وجہ سے موسم خوشگوار تھا اور پسینہ بھی نہیں ہو رہا تھا اج کپڑے دھونے کی وجہ سے میں بہت ہی زیادہ تھک گئی تھی روٹی کھا کر میں اپنے کمرے میں جا کر ارام کرنے لگی اور پھر دوپہر کے وقت اٹھ کر پہلے میں نے گائے کو باہر صحن میں باندھا اور پانی پلا کر کپڑوں کو سمیٹ کر کمرے میں رکھا عصر کے بعد میں نے کپڑوں کو استری کیا اور پھر شام کا کھانا کھا کر میں نے اج کی ڈائری لکھی
اپ نے ہمیشہ کی طرح اج کی پوسٹ بھی بہت اچھی لکھی