آج کی پوسٹ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے سب سے پہلے میری تمام بہنوں اور بھائیوں کو السلام علیکم میری دعا ہے کہ آپ سب خیر و خیریت سے ہو آپ میں بھی بالکل ٹھیک ہوں میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آنے والی ہر پریشانی سے محفوظ رکھے امین
آج جب میری آنکھ کھولی تو میں نے اٹھ کر باہر نلکے سے وضو کرکے کمرے میں اکر نماز پڑھنے لگی قران پاک کی تلاوت کی اور دعا مانگ کر گھر والوں کو آٹھایا اور خود کچن میں صبح کا ناشتہ بنانے چلی گئی کچن میں جاکر لکڑوں سےاگ چلائی اور ناشتہ بنانے لگی جب ناشتہ بن گیا تو گھروالوں کو اٹھانے گئی جب وہ ائے تو ان کو ناشتہ دیا پھر اپنے لیے انڈہ اور پڑٹھا بنایا اس کے بعد دودھ والا برتن اٹھا کر گائے کے پاس گئی اس کو پہلے چارہ ڈالا پھر بچھرے کو کھول کر اس کو دودھ پلایا پھر برتن میں اپنے لیے نکالا دودھ کو کچن میں رکھ کر چھانہ اور پھر گرم کرنے کے لئے چولہے پر رکھ دیا اور خود کمروں میں جا کر جھاڑو دینے لگی اس کے بعد گائے کو کمرے سے نکال کر صحن میں دھوپ میں بندھ دیا گائے کو پانی دیا پھر صبح والے برتنوں کو دھو کر رکھا اور اج سبزی میں شلغم بنانے کے لیے کاٹنے لگی شلغم کاٹ کر آٹا گوندھ کر رکھ دیا اور پھر شلغم کی سبزی کا سالن بنانے لگی جب سالوں سے پیار ہوگیا تو میں روٹی پکائی روٹی کھا کر کچھ ٹائم کے لیے میں اپنے کمرے میں جاکر رسالہ پڑھنے لگی پھر ظہر کی نماز پڑھی اور گھر والوں کے ساتھ باتیں کرنے بیٹھ گئی پھر عصر کے بعد گائے کو چارا ڈالا اور اس کا دودھ نکالا اس کو اپنے کمرے میں باندھ دیا اور میں شام کی روٹی بنانے لگی شام کی نماز ادا کرکے میں نے سالن کرم کیا اور سب گھر والوں کو رات کا کھانا دیا اور اس کے بعد تین کمرے میں جاکر اس کی ڈائری لکھی ہوئی امید کے آپ پسند کریں گے
Ap n achi diary likhi h MashaAllah bht pyari pics bnai hain