ہمارے ہیروز

in Urdu Community7 months ago

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال کے بچہ وارڈ میں شارٹ سرکٹ سے لگنے واکے آگ کے دوران بچوں کی حفاظت کرنے والے دو قیمتی انسان؛
ڈاکٹر مہرین مطلوب اور ارشد ہیرو ہیں۔

image.png

ساہیوال ہسپتال کے بچہ وارڈ میں آگ لگنے اور سانس بند ہونے سے جہاں بھگ دڑ شروع ہوئی اور مائیں اپنی لختِ جگر کو سینے سے لگائے بھاگ رہی تھیں تو یہ دو ان ماؤں کی طرح لپک لپک کر بچوں کو وارڈ سے باہر کر رہے تھے۔ ارشد کی سانس تنگ ہونے لگتی تو وہ ان چھبیس بچوں کی ماؤں کا سوچتا جن کی گود اجڑنے سے گھر اجڑنے کا اندیشہ تھا، ڈاکٹر مہرین انہیں طبی امداد کے ساتھ وارڈ سے انخلا میں مدد کر رہی تھی۔
مہرین کے بازو اور ارشد کی قمیض پہ لگے راکھ کے نشان ان کئی تمغوں سے بھاری ہیں جن کے پیچھے محنت نہیں چاپلوسی شامل ہے۔

image.png

یقیناً ان کے والدین اور خاندان اپنے بچوں پہ ایسے ہی فخر محسوس کررہا ہوگا جیسے کہ ہم ان پہ۔

Sort:  

اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے آمین ۔ ایسے ڈاکٹروں کومیرا سلام

 6 months ago 

amen

Coin Marketplace

STEEM 0.21
TRX 0.26
JST 0.039
BTC 96177.02
ETH 3370.51
USDT 1.00
SBD 3.07