سبق آموز کہانی

in Urdu Community3 years ago

السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے میں بھی اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں میں دعا کرتا ہوں ، اے اللہ ، ہمیں اچھی صحت کے ساتھ ایک نئی صبح عطا کرنے کا شکریہ۔ اے خدا ، ہمارے ایمان ، جان ، مال ، عزت اور وقار کی حفاظت فرما۔ ہر صبح ، خدا ہم سب پر رحم فرمائے ، اور خوشی ہمارا مقدر ہو۔ اور اللہ تعالی ہمیں حلال رزق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے سلامتی اور صحت ہمارے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہو۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو کائنات کی ساری نعمتیں عطا فرمائے اور اللہ تعالی آپ سب کو ان سب چیزوں سے بچائے جن سے بچنا ہمارے حق میں بہتر ہے۔ ہم سب کو لوگوں کے لئے سہولیات پیدا کرنے میں اللہ تعالی ہماری مدد کرے

images (1).jpeg

ایک دفعہ کا زکر ہے ایک بادشاہ کو دو باز تحفے میں ملےاس نے اتنے خوبصورت پرندے کبھی نہیں دیکھے تھے
بادشاہ نے دنوں پرندے اپنے ملازم کو دیے کہ وہ ان کی تربیت کرےایک دن ملازم نے بادشاہ کو بتایا کہ ایک پرندہ اونچی اڑان اڑ رہا ہے اور دوسرا جس دن سے آیا ہے اپنی شاخ سے نہیں اڑ پا رہا

بادشاہ نے مملکت کے تمام معالجوں اور جادوگروں کو طلب کر لیا لیکن کوئی اس باز کو نہ اڑا سکابادشاہ نے اپنے مشیروں کے سامنے یہ مسئلہ رکھاگھنٹے دن اور دن مہینوں میں ڈھل گئے لیکن باز نہ اڑ سکابادشاہ نے کسی ایسے شخص کو بلانے کا فیصلہ کیا جو قدرت سے گہری دلچسپی رکھتا ہو بادشاہ نے اپنے مشیروں کو حکم دیا کہ کسی ایسے شخص کو ڈھونڈ کر لاؤ جو برسوں جنگلات میں گزار چکا ہو.

اگلے دن بادشاہ باز کو محل کے باغوں میں اڑتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گیابادشاہ نے اس شخص کو طلب کیا جس نے باز کو اڑایا تھااس شخص کو بادشاہ کے سامنے پیش کیا گیا، بادشاہ نے پوچھا تم نے باز کو کیسے اڑایا وہ مسکرا کر بولا میں نے وہ شاخ کاٹ دی جس پر باز بیٹھا تھا آگے بڑھنے کے مواقع بہت ہیں لیکن ہم آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کرتے.

ہم اپنی آسائشوں سے قدم باہر ہی نہیں نکالتے نئی آزمائشیں اور نئے تجربے ہی زندگی میں آگے بڑھنے کی وجہ بنتے ہیں آزمائشوں کا مقابلہ کریں یہی کامیابی کا واحد رستہ ہے

@nawazmairv

Specal thanks for sporting

@yousafharoonkhan

Sort:  
 3 years ago 

Excellent article 👍

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 65292.16
ETH 2651.21
USDT 1.00
SBD 2.85