میری آج کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید کرتا ہوں سب خیریت سے ہوں گے میں بھی اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں میں دعا کرتا ہوں ، اے اللہ ، ہمیں اچھی صحت کے ساتھ ایک نئی صبح عطا کرنے کا شکریہ۔ اے خدا ، ہمارے ایمان ، جان ، مال ، عزت اور وقار کی حفاظت فرما۔ ہر صبح ، خدا ہم سب پر رحم فرمائے ، اور خوشی ہمارا مقدر ہو۔ اور اللہ تعالی ہمیں حلال رزق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے سلامتی اور صحت ہمارے خاندان کے ہر فرد کے ساتھ ہو۔ اللہ تعالٰی آپ سب کو کائنات کی ساری نعمتیں عطا فرمائے اور اللہ تعالی آپ سب کو ان سب چیزوں سے بچائے جن سے بچنا ہمارے حق میں بہتر ہے۔ ہم سب کو لوگوں کے لئے سہولیات پیدا کرنے میں اللہ تعالی ہماری مدد کرے

IMG_20211127_082449652.jpg

IMG_20211127_082350580.jpg

IMG_20211127_082428248.jpg

دوستوں آج تین دسمبر ہے آج صبح سویرے معمول کے مطابق اٹھا اور پھر میں ورزش کرنے کے لیے باہر چلا گیا میں نے پندرہ سے بیس منٹ ورزش کی اور پھر واپس گھر آیا اور فریش ہونے کے لیے نہانے کے لیے گیا نہانے کے بعد مجھے امی نے کہا بیٹا ناشتہ تیار ہے آ کے ناشتہ کرلو میں گیا اور ناشتہ کیا پھر میں اپنے کمرے میں ٹیلی ویژن آن کر کے خبریں سننے لگا نو بجے کے قریب مجھے امی نے کہا بیٹا آج گھاس کاٹ کے لے آؤں میں گھر سے داتری اور کپڑا لے کر گھاس کاٹنے کے لئے چل پڑا وہاں پہنچا تو گھاس کے اوپر کافی پانی کے قطرے کھڑے تھے میں نے سورج کی کرنے جب گھاس پر پڑ رہی تھی تو بہت ہی خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملا میں نے کچھ تصویریں بنائیں اور پھر گھاس کاٹنے لگا جب گھاس کاٹ کے واپس گھر پہنچا تو گھر مشین میں گھاس کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا پھر میں نے وہ گھاس اپنے جانوروں کو ڈال دیا اس کے بعد کیوں کہ آج جمعۃ المبارک تھا تو ہماری کچھ چارپائیاں ٹوٹی پڑی تھی ان کو سیٹ کروانے جانا تھا میں نے ہمارے نزدیک ایک لوہار کی دکان ہے وہاں پر گیا اور اسے کہا کہ ان پاؤوں میں ہیں اور سراندو ڈال دیں اس سے میں نے مکمل چارپائی کا فریم تیار کروایا اور پھر میں گھر کی طرف چل پڑا گھر پہنچ کر میں اپنے ایک دوست کو ساتھ لے کر موچھ کی طرف چل پڑا آج کیوں کہ موچھ میں میلا تھا وہاں سے چارپائی تیار کرنے کے لئے کچھ وانڑ لینے گیا پھر میں گھر پہنچا اور چارپائی تیار کرنے والے کے پاس چارپائی کا فریم اور اسے بنانے کے لئے جو وانڑ لایا تھا اسے دے دیا جب جمعہ کا ٹائم ہوا جمعہ ادا کرنے کے بعد جب میں اس کے پاس گیا تو اس نے آدھی چارپائی تیار کرلی تھی پھر میں عصر کی نماز کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کے لیے چلا گیا یہ تھی میری آج کی مصروفیات

IMG_20211203_111738101.jpg

IMG_20211201_141044292.jpg

IMG_20211201_141016743.jpg

IMG_20211201_141022960.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.20
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 64440.63
ETH 2653.79
USDT 1.00
SBD 2.80