٭٭٭آدم علیہ السلام کی تخلیق٭٭٭

in Urdu Community3 years ago

جب اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کی تخلیق کا ارادہ کیا تو کہا کہ میں اپنی عبادت کیلئے ایک اور مخلوق پیدا کرنا چاہتا ہوں جو میری عبادت کرےتو فرشتوں نے کہا اے اللہ آپ نے پہلے جنات کو بھی پیدا کیا تھا تو انہوں نے زمین پر فساد برپا کر دئیے اب آپ ایک اور مخلوق پیدا کرنا چاہتے ہیں، آپ کی عبادت کیلئے ہم ہیں نہ جو ہر وقت آپ کی تسبیح کرتے ہیں۔
( یہ فرشتوں کا اعتراض نہیں تھا، بلکہ وہ اپنی بات کی وضاحت چاہتے تھے، کیونکہ جنات کی شرانگیزیاں وہ دیکھ چکے تھے )

download.jpeg

تو اللہ پاک نے فرمایا:

اے فرشتو بے شک تم میں عبادت کرتے ہو لیکن میں جو مخلوق پیدا کروں گا وہ میری عبادت کے ساتھ ساتھ اپنے(دنیاوی) کام بھی کرے گی،اور پھر اللہ پاک نے حکم دیا جاؤ اور پوری زمین سے جتنی قسم کی مٹی ملے لے آؤ۔( ہم جانتے ہیں کہ زمین پر مختلف اقسام کی مٹی موجود ہے، جسے چکنی مٹی، کھاری مٹی، کہیں پے جلی ہوئی، سرخ مٹی وغیرہ )

جب فرشتے مٹی لے آئے تو اللہ پاک نے اپنے ہاتھ سے آدم علیہ السلام کو بنایا،،جب آپ کا نمونہ تیار ہوگیا تو روایات کے مطابق آپ کا نمونہ(مجسمہ) چالیس سال تک پڑا رہااور جب سوکھ گیا تو شیطان جب بھی اس نمونے کے پاس سے گزرتا تو انگلی سے بجاتا تو ایسی آواز آتی جیسے مٹی کے برتن پر انگلی مارنے سے آتی ہے،آدم کا مجسمہ چونکہ اندر سے کھوکھلا تھا،تو ایک دن شیطان ہوا بن کر اندر گھس گیا اور پھر باہر نکل آیااور بولا اللہ پاک جو نئی مخلوق کو پیدا کرنے جارہا ہے وہ تو اندر سے بہت کھوکھلی ہے اور کبھی بھی ثابت قدم نہیں رہ سکے گی،

images.jpeg

اللہ تعالیٰ نے آدم ؑ کو خد پیدا فرما یا تاکہ ابلیس بڑائی کا دعوہ نہ کرے۔اور جب وہ وقت آیا کہ اللہ تعالیٰ نے آدم ؑ کی تخلیق کا ارادہ فرمایا اور فرشتوں سے ارشاد فرمایا کہ جب میں اس میں روح ڈال دوں تو تم سب اسکو سجدہ کرنا۔اور جب روح ڈالی گئی تو اسکو سر کی طرف سے ڈالا گیا۔اور حضرت آدمؑ کی آنکھیں کھلی اور انکو چھینک آ گئی۔فرشتوں نے کہا کہیئے الحمدللہ کہ سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں۔آدمؑ نے کہا الحمدللہ تو اللہ تعالیٰ نے جواب میں کہا "یا رحمک اللہ"آنکھیں کھلنے کے بعد آدم ؑ کی نظر سب سے پہلے جنت کے پھلوں پر پڑی تو وہ انکو جلدی میں توڑنے کیلئے اٹھے لیکن چونکہ ٹانگوں میں جان نہیں تھی اس لیئے گر پڑے۔

اسی لیئے اللہ پاک نے فرمایا!
(انسان تو جلد بازی کا بنا ہوا ہے --سورۃ الانبیاء 37/21 )
یعنی جلد بازی انسان کی فطرت میں شامل ہے۔

تخلیق کے بعد آدمؑ کا قد ساٹھ ہاتھ تھا.پھر اللہ پاک نے آدمؑ سے کہا اے آدم جاؤ اور فرشتوں کی اس جماعت کو سلام کرو اور سنو وہ کیا جوب دیتے ہیں اور پھر یہی سلام اور طریقہ کار تمہاری اولاد استمعال کرے گی۔
حضرت آدمؑ نے جاکر فرشتوں سے کہا,السلام علیکم
اور فرشتوں نے جواب میں کہا,وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ یعنی جواب میں ورحمتہ اللہ کا اضافہ ہوگیا.

جس دن آدمؑ کی تخلیق ہوئی وہ جمعہ کا دن تھا۔اسی دن آدم ؑ کو جنت میں داخل کیا گیا اور اسی دن جنت سے نکالا گیا اور اسی دن ہی قیامت آئے گی حضرت آدم ؑ جمعہ کے دن عصر اور مغرب کے وقت کے دوران پیدا کیئے گئے.

آدمؑ کی تخلیق کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا کہ سجدے میں گر جاؤ۔تو سارے فرشتے سجدے میں گر گئے ماسوائے شیطان کے جوکہ غرور میں آگیا اور کافر و مردود قرار پایااور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم ؑ کو سجدہ کرو تو وہ سب سجدے میں گر پڑے لیکن ابلیس نے سجدہ نہ کیا اور غرور میں آکر کافر بن گیا—(سورۃ البقرہ 34/2

@nawazmairv

Specal thanks for sporting

@yousafharoonkhan

Sort:  
 3 years ago 

Congratulations...!!! Your Post Selected Got Upvote 15 %
By: Urdu Community

Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP100SP150SP200SP500SP1000SP1500SP2000SP

image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On

Coin Marketplace

STEEM 0.18
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 62659.86
ETH 2534.03
USDT 1.00
SBD 2.63