goals

in #issues8 years ago

بھائی آپ تمام انبیاء کرام کی ہسٹری اور تبلیغ کا طریقہ اٹھا کر دیکھ لیں آپ کو کہیں نہیں ملے گا کہ فلاں نبی یا صحابی نے ایسا کام کیا جس سے عوام الناس کو نقصان پہنچا ہو۔ ہاں البتہ لوگوں کو سبق سکھانے کے لیے ان کے معبودوں کو ضرور نقصان پہنچایا جو کہ لکڑی یا پتھر کے بنے ہوئے تھے نہ کہ زندہ یا مردہ انسان۔ جس طرح حضرت ابراہیم نے تمام بتوں کے سر اتار کر بڑے بت کے کندھے پر کلھاڑا رکھ دیا اور جب پکڑے گئے تو کہا کہ آپ کے اس بڑے معبود سے پوچھیں مجھے تو لگ رہا ہے کہ یہ کام اسی نے کیا ہے تو سارے لوگوں نے مارے شرم کے گردنیں نیچے کرلیں۔ اور اس طرح حضرت محمد‍صہ نے بھی لوگوں کے دلوں سے ان کا خوف نکالنے کے لیے حضرت علی رضہ سے کہا کہ فلاں بت کو آج توڑ دو۔ وہ بھی اس وقت کہا جب 80٪ لوگ اس سے نفرت کرنے لگے تھے۔ ایسے ہی جاکر بم بلاسٹ کر دینا اور لوگوں کو مارنا چاہے وہ پاکستان ہو انڈیا ہو یا دنیا کا کوئی بھی کونہ ہو نہایت ہی سفاکانہ فعل ہے۔ اسلام کا یہ قطعی نظریہ نہیں ہے۔ یہ پوسٹ بھی حضرت ابراہیم عہ کی طرح سمجھانے کے لیے رکھی ہے کہ اس بچارے کے پاس کسی قسم کا اختیار نہیں ہے
1934969_798052606968116_5239210882835979018_n.jpg

Coin Marketplace

STEEM 0.04
TRX 0.32
JST 0.082
BTC 62018.77
ETH 1655.28
USDT 1.00
SBD 0.42