Poetry
آؤ گے کون برس سائیں
مری دنیا گئی ترس سائیں
جب ہر خواہش زنجیر ہوئی
پھر روح بھی لیرو لیر ہوئی
گیا اک اک خواب جھلس سائیں
کوئی سانپ نہ بچھو پاس آیا
اور ہجر بھی ہم کو راس آیا
پھر کون گیا ہے ڈس سائیں
کیوں دل سینے میں قید کیا
جیون جینے میں قید کیا
کیوں کیا جہان قفس سائیں