یقین کا سفر //@irsaumar//20_1_22

in Urdu Community4 years ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔اسی کیلئے تمام تعریف ہے اور وہ سب جہانوں کا مالک ہے ۔اللہ پاک ہے ۔نیکی کرنے کی توفیق اور گناہ سے بچنے کی توفیق بیشک اللہ کی مدد سے ہی ہے

20220120_201253.png

پیارے دوستو آج میں پھر ایک نئی کہانی کے ساتھ حاضر ہوں ۔کہانی کا آغاز کرتے ہیں
کسی گاؤں میں ایک کسان رہتا تھا اس کی دو بیٹیاں تھیں ۔جب اس کی بیٹیاں شادی کی عمر کو پہنچی تو اس نے ایک کی شادی ما لی سے کر د ی ۔اور دوسری کی کمہار سے کر دی
شادی کے کافی عرصہ کے بعد وہ ایک دن اپنی بیٹیوں سے ملنے گیا ۔پہلے وہ مالی کے باغ میں پہنچا اور اپنی بیٹی سے سلام دعا کے بعد حال دریافت کیا بیٹی نے کہا کہ
ابا جان اللہ پاک کا بہت کرم ہے ۔یوں تو یوں تو میرے دل کو کوئی غم نہی ںمگر خدا سے ہر دم یہ دعا ہے
کے اگر ایک بارش ہو جائے تو میرا باغ سوکھنے سے بچ جائے گا ۔ابا جان آپ خدا سے دعا کریں نا کہ بارش ہو جائے ۔اگر دو چار دن اور پانی نہ ملا تو سارا باغ سوکھ جائے گا اور ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔
کسان بیٹی کو دعا دے کر وہاں سے روانہ ہو گیا
پھر وہ کمہار کے گھر اپنی دوسری بیٹی سے ملنے گیا اور ۔اس نے دیکھا کہ اس کی بیٹی کافی خوش حال ہے ادھر ادھر کی باتیں کی اور بیٹی سے اس کا حال احوال دریافت کیا ۔بیٹی نے کہا کہ ابا جان باقی تو اللہ پاک کے کرم سے سب کچھ ٹھیک ہے لیکن ایک فکر کھائے جاتی ہے
ہر روز بادل چھا جاتے ہیں جب کہ بنائے ہوئے سارے برتن سوکھنے کے لیے رکھے ہوئے ہیں ۔میں تو ہر وقت یہی دعا مانگتی ہوں کہ خدا کرے کہ بارش نہ ہو ۔ باپ نے کہا کہ بیٹی بہن تمہاری تو یہ دعا کر رہی ہے کہ بارش ہو جائے اس کا باغ سوکھنے سے بچ جائے ۔
اور تمہیں اپنے برتنوں کا خیال ہے کہ بارش نہ ہو اور تمہارے برتن سوکھ جائیں ۔میں تو حد سے زیادہ پریشان ہوگیا ہوں کہ آخر خدا سے دعا مانگو تو کیا مانگو ؟
پیارے دوستو دونوں صورتیں یقین کی ہیں ۔
کچھ لوگ اللہ تعالی پر سب چھوڑ دیتے ہیں اور کچھ اللہ کے لیے سب چھوڑ دیتے ہیں۔جب معاملات تمہاری پہنچ سے دور نکل جائیں تمہیں فیصلہ کرنے میں دشواری پیش آئے کہ کیا کرنا چاہیے سب سے بہترین یہی ہے کہ اپنے سب فیصلے اس پاک ذات پر چھوڑ دو ۔پھر دیکھنا کہ وہ غیب سے ایسے راستے پیدا کر دے گا جس کا تم سوچ بھی نہیں سکتے۔بات ساری یقین کی ہے ۔جس دن ہمارے دلوں میں یقین پیدا ہو جائے گا اللہ پاک کے علاوہ ہمارے لئے کوئی بہتر فیصلہ نہیں کر سکتا اس دن ہمیں اپنے معاملات اللہ تعالی پر چھوڑنے میں ذرہ برابر بھی سوچنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی ۔
اب آپ سے دعا ہے کہ وہ آپ کا اور میرا حامی و ناصر ہو ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین

Kind regards:
@irsaumar

Special thanks
@yousafharoonkhan
@janemorane

Sort:  

Walaikum'Assalam behtareen Kahani likhi ap ne Ma'Sha'Allah 💕

Thnx for appriciation

 4 years ago 

آپ نے بہت زبردست آ رٹیکل لکھا ہے جو کہ مجھے بہت پسند آیا

Bht shukria🙂

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.05
TRX 0.32
JST 0.078
BTC 66431.72
ETH 1810.96
USDT 1.00
SBD 0.42