مزدوروں کے نالہ صاف کراناsteemCreated with Sketch.

in Urdu Community11 months ago

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے بابرکت نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے میری اردو سٹریم کے بہنوں اور بھائیوں السلام علیکم امید ہے اپ ہمیشہ کی طرح خیریت سے ہوں گے ۔۔۔اللہ کا شکر ہے کہ گھر میں ختم ہوئی اور کچھ سردیاں اگئی کل بادل بہت زیادہ تھے موسم بہت پیارا تھا بارش بہت زیادہ لگی رہی جس کی وجہ سے ٹھنڈ بہت زیادہ تھی ۔۔۔میں روز کی روٹین کے مطابق صبح جلدی اٹھا نہایا دھویا نماز ادا کی اس کے بعد میں اپنے پودوں کی دیکھ بھال کرنے لگا میں اپنے پودوں کو تراش کرنے لگا ۔۔پھر کچھ دیر بعد میرے گھر والوں نے کھانا تیار کیا تو میں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر ناشتہ کیا ناشتے میں پراٹھا انڈا اور چائے تھی ۔۔ناشتہ کرنے کے بعد میں اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرنے لگا پھر مجھے مزدور کی کال ائی اس نے کہا کہ ہم زمینوں پر پہنچ چکے ہیں ام سامان دے بھیجو ۔۔میں نے اپنی زمینوں کی سیلابیں کرنے ہیں جس کی وجہ سے میں نے مزدوروں کو بلوایا کہ مجھے نالے صاف کر دو تاکہ پانی لگائیں تو نالہ صاف ہو اور مشکل نہ ہو ۔۔مزدور ائے وہ اپنا کام سٹارٹ کرنے لگے
IMG20231011094338.jpg
میں اپنی زمین پر گیا اور ان کو نالے دکھائے کہ یہاں سے صفائی شروع کرنی ہے میں نے ان کو کام پہ لگایا اور کچھ دیر ان کے ساتھ کھڑا رہا پھر میں گھر واپس ایا گھر ا کر میں نے ان کے لیے پانی چائے بنوائی گھر والے چائے بنانے لگے میں بیٹھ کر ویٹ کرنے لگا جب چائے بن گئی اور پانی والا کولر بھر لیا تو میں سامان لے کر اپنی زمین کی طرف چل پڑا وہاں جا کے میں نے مزدوروں کو چائے وغیرہ دی پھر ایک مزدور بیٹھ کر چائے پینے لگا
IMG20231011094353.jpg
میں نے اس کی تصاویر بھی بنائی
IMG20231011094605.jpg
۔۔ہم کچھ دیر وہاں گپ لگاتے رہے
IMG20231011094419.jpg
پھر وہ اپنے کام پر سٹارٹ ہو گئے اور میں اپنے گھر واپس اگیا ۔۔گھر ا کر میں نے نیو کپڑے پہنے میرا ارادہ تھا کہ میں اج اپنی بہن کے گھر جاتا ہوں جو کہ لاہور گئی ہوئی تھی اس کی ٹانگوں میں بہت درد ہوتا ہے وہ اپنا چیک اپ کرانے گئی تھی اور کل واپس ائی تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ میں جا کر اس کی عادت کر لوں کہ ڈاکٹر نے کیا کہا میں تیار ہو گھر نکلا اپنے دوست کو کال کی وہ بائیک لے کر ایا اور مجھے اپنی بہن کے گھر چھوڑا میں وہاں پہنچا تو میرے بھانجے بھانجیاں بہت زیادہ خوش ہوئے میں نے ان سے لاہور کا حال احوال پوچھا گپ شپ لگاتے رہے پھر انہوں نے کھانا تیار کیا تو میں نے اپنی بہن اور بھانجے بھانجیوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا ۔۔۔عصر تک میں نے وہاں ٹائم گزارا جب میں گھر واپس انے لگا تو انہوں نے مجھے مٹھائی کا ڈبہ دیا
IMG20231011194925.jpg
جو کہ میرے لیے لاہور سے وہ لائے تھے
IMG20231011195004.jpg
میں ان سے سامان لے کر ان کا شکریہ ادا کر کے گھر واپس اگیا گھر ا کر میں نے نماز مغرب ادا کی اور پھر کچھ دیر کے لیے ریسٹ کرنے لگا پھر میرے دوست کی کال اگئی میں نے اپنے دوست کے ساتھ گپ شپ لگائی ۔۔میں فیس بک دیکھتا رہا پھر میں نے سوچا اج کی سٹوری لکھوں جو کہ اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں امید ہے اپ لوگوں کو پسند ائے گی دعاؤں میں یاد رکھنا اپ کا بھائی عمران نیازی اللہ حافظ

Coin Marketplace

STEEM 0.16
TRX 0.16
JST 0.030
BTC 58418.48
ETH 2515.89
USDT 1.00
SBD 2.36