13 March 2023 post by horainfatima today dairy is my all activities
🌹🌹🌹اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 🌹🌹🌹
اسلام وعلیکم کیسے ہیں سب سٹیمنٹ کے میمبرز امید کرتی ہوں اپ سب خیریت سے ہوں گے اللّٰہ پاک اپ سب کی مشکلات دود فرمائے آمین ثم آمین
مجھے تو رمضان کا بے صبری سے انتظار ہے دن گزرنے کے ساتھ ساتھ خوشی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان کے پورے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
آج ہم ہم شوپنگ کرنے گئے تھے مجھے کچھہ لیس نلکی وغیرہ لینی تھی اور میری بہنوں کو کچھ کپڑے اور عبایا لینا تھا ۔
پھر ہم سب ساتھ گئے اور چیزیں لی جن کی میں نے کچھ تصاویر بنائی ہیں تو آج میں آپ کے ساتھ وہ تصاویر شئیر کروں گی ۔
پھر ہم گھر ا گئے اور میں نے کچھ کپڑے سلائی کیے جو آدھے رہتے تھے جن کی تصاویر اپ دیکھیں گے آگے ۔
کل موسم کافی اچھا تھا ہوا بھی چلی ہم سمجھے بارش ہو گی لیکن بارش نہیں آئی رات کو پہلے گرمی لگتی تھی لیکن آج تھوڑی ٹھنڈ تھی اور مچھر بھی بہت زیادہ تھا تھوڑی دیر کے لیے بجلی گئی تو مچھر نے بہت تنگ کیا رات کو لیکن اللّٰہ کا شکر ہے پھر بجلی ا گئی ہم لائیٹ کے انے کا انتظار کر رہے تھے کیونکہ ہم نے شام کا کھانا ابھی کھانا تھا اس لیے پھر لائیٹ آئی تو ہم نے مل کا کھانا کھایا اور پھر میں نے برش کیا اور ماوتھ واش سے کلیاں کی ۔
پچھلے دنوں میری داڑ میں درد تھا جب بھی میٹھی چیز کھاتی تو داڑ میں درد شروع ہو جاتا میں نے چیک اپ کروایا تو انہوں نے مجھے تھوڑی سی دوائی دی اور میری ٹوتھ پیسٹ تبدیل کی اور ماوتھ واش دیا جس سے مجھے کافی فرق پڑھا ہے
بچہ بہت پیارا ہے اور لگتا ہے کہ یہ گرا تھا اس کے ناک پر چوٹ لگی ہوئی ہے
G yah gar gaya tha