دنیا کی تمام مخلوقات کو میری طرف سے عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بہت بہت مبارک ہو

in Urdu Community3 years ago (edited)

دنیا کی تمام مخلوقات کو میری طرف سے عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم بہت بہت مبارک ہو

IMG_20211019_173505.png

IMG_20211019_174938.png

آج کا دن میں نے کیسے گزارہ

ہم رات 12 بجے تک میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل میں موجود تھے ۔ جس آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس کے بارے میں معلومات فراہم کیں گیں ۔ میں اتنا کہوں گا کہ آقا کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان کرنا ہمارے بس میں نہیں ہے اتنا کہوں گا کہ اللّٰہ کے بعد جتنے بھی مقامات ہیں وہ سب آقا کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نیچے ہیں ۔آقا کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کو ہم صرف رب نہیں کہ سکتے باقی آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سب کچھ ہیں ۔ آقا کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اس جہان کی جان ہیں ۔

IMG_20211018_210947.jpg

IMG_20211018_202627.jpg

IMG_20211018_210942.jpg

Uploading image #15...

صبح کے وقت میں جلدی جاگ گیا کیونکہ میلاد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس میں جانا تھا ۔ میرے بیٹے نے بھی مجھے کہا کہ ابو میں بھی آؤ گا ۔ ہم دونوں تیار ہوگئے ہاتھ میں جھنڈے پکڑے اور ہم موٹرسایکل پر جلوس کی طرف روانہ ہوگے ۔ جلوس میں شاملِ ہونے سے پہلے ہم نے چند تصویریں بنائیں جو آپ سب کو دیکھنا چاہوں گا

Collage_20211019_171221.jpg

Collage_20211019_171145.jpg
IMG_20211019_084355.jpg

IMG_20211019_084358.jpg

IMG_20211019_084121.jpg

IMG_20211019_084124.jpg

IMG_20211019_084129.jpg

IMG_20211019_084113.jpg

IMG_20211019_084115.jpg

IMG_20211019_084052.jpg

IMG_20211019_084050.jpg

12 ربیع الاول کا دن ہم سب مسلمانوں کے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ۔ اس دن اللّٰہ کے محبوب حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی پیدائش کا دن ہے
12ربیع الاول کے پُر سعید لمحات ہم پر سایہ فگن ہیں۔ حضور رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم میلاد کو عشاق انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منارہے ہیں۔ عاشقانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہروں کی دمک اور آنکھوں کی چمک صاف ظاہر ہے۔ ہر ایک رحمتوں، برکتوں اور عنایتوں کی خیرات سمیٹ رہا ہے

ربیع الاول میں خوشیوں کا نظارہ ایک عجیب خوش کن نظارہ ہے،ہاتھوں میں قندیلیں اٹھائے، نعلین مقدسہ کے نقش سے مزین جھنڈے ہاتھوں میں تھامے، لبوں پہ آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرحبا مرحبا کا نعرہ سجائے، رنگ و نور میں نہائے ہوئے چہرے قابل دید نظارہ پیش کرتے ہیں۔ صَلِّ عَلٰی کے نغمے کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔ غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جوق در جوق محافل میں کھنچے چلے آرہے ہیں

جشنِ میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فکری و تربیتی پہلو

جشنِ آمدِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ قریہ قریہ، نگر نگر، شہرشہرجاری ہے۔ تمام اہلِ محبت اپنے اپنے انداز سے اس کا اہتمام کرتے ہیں اور حضور ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل ہے

قُلْ بِفَضْلِ ﷲِ وَبِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوْاط هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَo

فرما دیجیے: (یہ سب کچھ) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے باعث ہے (جو بعثتِ محمدی کے ذریعے تم پر ہوا ہے) پس مسلمانوں کو چاہیے کہ اس پر خوشیاں منائیں، یہ اس (سارے مال و دولت) سے کہیں بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ہیں۔ ‘‘(یونس، 01: 58)

جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسب ذیل فکری اور تربیتی پہلوئوں پر روشنی ڈالی جائے۔

محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فروغ

جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک اہم ترین پہلو محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فروغ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ انسان جس سے محبت کرتا ہے اسے کثرت سے یاد کرتا ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہمارا جزو ایمان ہے۔ کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اس کا دل محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لبریز نہ ہو۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

لاَ یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتَّی أَکُوْنَ أَحَبَّ إِلَیْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَ وَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِیْنَ

’’تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اسے اُس کے والد (یعنی والدین)، اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے محبوب تر نہ ہو جاؤں۔ ‘‘

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دن خوشیاں منانے والے عشاق در حقیقت محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار وہ امتی ہیں جن کا ذکر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی درج ذیل حدیث میں ہوا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

مِنْ أَشَدِّ أُمَّتِي لِي حُبًّا، نَاسٌ یَکُوْنُوْنَ بَعْدِي، یَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ رَآنِي، بِأَهْلِهِ وَمَالِهِ.

’میری امت میں سے میرے ساتھ شدید محبت کرنے والے وہ لوگ ہیں جو میرے بعد آئیں گے اور ان میں سے ہر ایک کی تمنا یہ ہوگی کہ کاش وہ اپنے سب اہل و عیال اور مال و اسباب کے بدلے میں مجھے (ایک مرتبہ) دیکھ لیں۔ ‘‘

طُوْبَی لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي وَطُوْبَی سَبْعَ مَرَّاتٍ لِمَنْ لَمْ یَرَنِي وَآمَنَ بِي.

’’ خوشخبری اور مبارک باد ہو اس کے لئے جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا اور سات بار خوشخبری اور مبارک باد ہو اس کے لئے جس نے مجھے دیکھا بھی نہیں اور مجھ پر ایمان لایا

جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشیاں منانے سے ذاتِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی تعلق پیدا ہوتا ہے اور سنت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی۔ ان دونوں صورتوں سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا داعیہ بیدار ہوتاہے۔ ہم اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یومِ ولادت منا کر ثابت کرتے ہیں کہ ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہے

قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے

دہر میں اسم محمد سے اجالا کر دے

اطاعت و اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دوسرا اہم پہلو اطاعت و اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق ہے کہ ہم میلادِ مصطفی کی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کا جذبہ بھی اپنے اندر پیدا کریں۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بندوں پر اپنی اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کو واجب قرار دیا: ارشاد فرمایا

یٰٓـاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَطِیْعُوا اﷲَ وَاَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ

’’اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی اطاعت کرو۔ ‘‘

مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اﷲَ.

’’جس نے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کا حکم مانا بے شک اس نے اللہ (ہی) کا حکم مانا۔ ‘‘

اسی طرح اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع کو بھی محبتِ الہٰی کے حصول کی شرط قرار دیا۔ ارشاد فرمایا:

قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اﷲَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اﷲُ وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ.

’’(اے حبیب!) آپ فرما دیں: اگر تم اﷲ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو تب اﷲ تمہیں (اپنا) محبوب بنا لے گا اور تمہارے لیے تمہارے گناہ معاف فرما دے گا۔ ‘‘

احادیث مبارکہ میں بھی اطاعت و اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تاکید ہمیں جابجا نظر آتی ہے۔ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے

فَمَنْ أَطَاعَ مُحَمَّدًا فَقَدْ أَطَاعَ ﷲَ، وَمَنْ عَصَی مُحَمَّدًا فَقَدْ عَصَی ﷲَ، وَمُحَمَّدٌ فَرَّقَ بَیْنَ النَّاسِ

جس نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کی (درحقیقت) اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جس نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کی، اس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی، محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اچھے اور برے لوگوں میں فرق کرنے والے ہیں

جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل اور اجتماعات سے اطاعت و اتباع رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا درس ملتا ہے۔ اگر ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد خوب دھوم دھام سے منائیں مگر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کی اطاعت و اتباع کے حکم سے پہلو تہی کریں تو ہمارا دعویٰ محبت خالی دعویٰ کہلائے گا۔ اس دعوی میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم کی تعمیل اور سنت کی اتباع کی جائے

سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واقفیت

محافلِ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچوں کو سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے ذیل میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسب و نسب، ایام ولادت،ایام طفولیت، ایام شباب اور عہد نبوت کا تذکرہ ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و مناقب اور شمائل و خصائص بیان کیے جاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔ بعض اشاعتی ادارے کتب سیرت کی نمائش،منعقد کرتے ہیں۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مقالات پڑھے جاتے ہیں۔ مقابلہ سیرت نویسی کروایا جاتا ہے اور بہترین سیرت نگاروں کو انعام و اکرام اور اسناد سے نوازا جاتا ہے۔ آئندہ نسلوں تک سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام پہنچانے کا یہ بہترین موقع سمجھا جاتا ہے۔ بچوں اور بڑوں میں مطالعہ سیرت کا ذوق پیدا ہوتا ہے اور وہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انقلاب آفریں زندگی کو اپنی آئندہ زندگی کے لیے اسوہ اور نمونہ بنانے کا عزم بالجزم کرتے ہیں۔

بچوں کی تربیت کا پہلو

دور حاضر میں بچوں کو محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شناسا کرنے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے

ادّبوا اولادکم علی ثلاث خصال:حبّ نبیکم و حبّ أهل بیته و قراءة القرآن

’’اپنی اولاد کو تین چیزوں کی خصلتیں سکھاؤ،اپنے نبی کی محبت، نبی کے اہل بیت کی محبت اور کثرت کے ساتھ تلاوت قرآن۔ ‘‘

جشن میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک بہترین ذریعہ ہے جس سے والدین اپنے بچوں کو محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم دے سکتے ہیں۔ بچے والدین کے ساتھ شوق سے محافل میلاد میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس ورثہ کو جو انہوں نے اپنے بزرگوں سے حاصل کیا ہے اگلی نسلوں میں منتقل کریں۔ اپنے بچوں کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کریں۔ انہیں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کے ان پہلووں کا ذکر کریں جو بچوں سے متعلق ہے۔ اس طرح ان کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق حبی مضبوط سے مضبوط تر ہو گا۔

IMG_20211019_083006.jpg

IMG_20211019_083007.jpg

IMG_20211019_082507_1.jpg

IMG_20211019_082507.jpg

IMG_20211019_082205.jpg

IMG_20211019_082220.jpg

IMG_20211019_084001.jpg

IMG_20211019_084002.jpg


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP100SP150SP200SP500SP1000SP1500SP2000SP

image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  
 3 years ago 

ماشاءاللہ آج میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بڑے شوق سے منایا گیا

 3 years ago (edited)

ماشاءاللہ آپ نے آج کا دن اچھے طریقے سے منایا ہوگا

ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ بہت ہی زبردست
سبحان اللہ بہت خوب صورت میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پوسٹ لگائی ھے

ماشاءاللہ

 3 years ago 

ماشاءاللہ بہت زبردست پوسٹ لگائی ہے آپ نے

 3 years ago 

A beautiful article about melad e Mustafa s.a.w .I liked your photography and article.

 3 years ago 

میں تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ کی محبتوں کا بہت شکریہ

Coin Marketplace

STEEM 0.30
TRX 0.12
JST 0.033
BTC 64093.86
ETH 3123.80
USDT 1.00
SBD 3.94