اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دوستی کی اہمیت مخلص دوست عظیم نعمت

in Urdu Community2 years ago

مخلص دوست عظیم نعمت

IMG_20211020_183007.png

یوں تو کسی بھی زمانے میں دوستوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں رہا، لیکن موجودہ دور میں جب افراتفری ، انتشار، خلفشار ، باہمی تنازعات کے باعث خونی رشتوں کی قدریں کم ہورہی ہیں، اور دولت تو کہیں شہرت رشتوں کا معیار بنتے جارہے ہیں ، ان گھمبیر حالات نے دوستی کے رشتے کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بلاشبہ نیک و مخلص دوست کسی نعمت سے کم نہیں ، کیونکہ نیک سیرت اور مخلص دوست کے مفید مشوروں، مدد اور معاونت سے زندگی میں آسانیاں اور سہولتیںآجاتی ہیں۔ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے اطمینانی،ناگواری کی کیفیت، مایوسی، گھریلو رنجشیں، مالی تنگد ستی، فکرمعاش ، افلاس، احساس محرومی اور معاشرتی ناہمواریاں تیزی سے لو گوں میں ذہنی دبائو اور افسردگی کا باعث بن رہی ہیں، ان گھمبیر حالات میں اگر کسی مخلص دوست کی رفاقت میسر ہوتو کٹھن سے کٹھن راستہ بھی آسان معلوم ہوتا ہے ، دوستی زندگی کے مایوس کن لمحوں میں جینے کی امید دیتی ہے۔ بلاشبہ دوستی بھی انسان کے عزیز ترین رشتوں میں سے ایک رشتہ ہے کیو نکہ ہر دورمیں ہر انسان ایک مخلص اور سچا دوست چاہتا ہے، جو باتیں ہم والدین، بھائی بہن سے شیئر نہیں کر سکتے ان کا حل اپنے مخلص دوست سے پوچھ سکتے ہیں۔ وہ تمام خوبیاں جو ہم مختلف رشتوں میں علیحدہ علیحدہ ڈھونڈتے ہیں وہ تمام مخلص دوست میں مل سکتی ہیں اور وہ شخص دنیا میں غریب تصور کیا جاتا ہے جس کے پاس مخلص دوست نہ ہو۔ لیکن آج ہمارے معاشرے میں مخلص دوست کا ملنا بھی قدرے مشکل ہوچکا ہے جس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم خود لوگوں کے ساتھ مخلص نہیں رہے اور صرف غرض کے لوگوں سے تعلق رکھنے کو پسند کرتے ہیں

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دوستی کی اہمیت

اسلامی تعلیمات کی روشنی میں دوستی جیسے انمول رشتے کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اللہ ربّ العزت نے تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا ہے

حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے ایک مومن دوسرے مومن کا آئےنہ ہے اور ایک مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے، ضرر کو اس سے دفع کرتا ہے،اور اس کی پاسبانی اور نگرانی کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دوستی زندگی کا سب سے بڑا، وفادار اور قیمتی رشتہ ہے ۔ جس کے سامنے ہیرے ، سونا، چاندی غرض ہر مہنگی چیز کی کوئی قیمت نہیں رہتی۔ اگر دوستی کے رشتے میں ہمدردی، محبت، اعتماد کے موتی پروئے جائیں تو کبھی نہیں ٹوٹتی اگر حسد، بغض و کینہ عداوت، نفرت کے موتی پروئے جائیں تو یوں بکھر جاتی ہے جیسے سوکھے پتے بکھر جاتے ہیں۔ ایک دوسری حدیث میں حضرت نعمان بن بشےر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا سارے مسلمان (ایک اللہ ، ایک رسول ، اور ایک دین کے ماننے کی وجہ سے )ایک شخص (کے اعضاءو بدن ) کے مانند ہیں، کہ اگر ایک کی آنکھ درد ہوتی ہے تو سارا بدن بے چین ہو جاتا ہے۔ اور اگر اس کا سر درد کرتا ہے تو اس کا سارا بدن تکلیف محسوس کرتا ہے( صھیح مسلم)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا مسلمان تو وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ ہے۔ آج اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں اپنی سیرت و کردار پر غور کرنا چاہیے اور بغض و عناد ، کےنہ کو سےنے سے نکال کر اپنی شخصیت کو اس قدر بہتر بنانا چاہیے کہ ہم باہم اتفاق، اخوت و بھلائی، بھائی چارے اور امن و سلامتی کے فروغ کے لئے کردا ر ادا کرنے والے بنیں، اگر دوستوں کے درمیان وفاداری، دیانتداری، سچائی اور تابعداری قائم رہے تو اس رشتے کو نبھانا بہت آسان ہوتا ہے ۔


Join Discord Group Urdu-Community
Join Whatapps Group :Urdu Community
Join our Facebook Group Facebook Urdu community


image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Quick Delegation Links

50SP100SP150SP200SP500SP1000SP1500SP2000SP

image.png

Subscribe URDU COMMUNITY

Our mission to promote Steemit in Urdu Community to all over the world
Stay together
Join the Urdu Community with more confidence.
Steem On


Sort:  

ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت آرٹیکل لکھا ہے آپ نے آج کی پوسٹ میں

 2 years ago 

آپ نے بہت زبردست آ رٹیکل لکھا ہے

 2 years ago 

ماشاءاللہ بہت اچھا آرٹیکل لکھا ہے آپ نے

 2 years ago 

Bhut acha article likha hy aapny

 2 years ago 

ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی تحریر لکھی ہے

 2 years ago 

An excellent article about a friend indeed.i appreciate your work.

Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.25
TRX 0.11
JST 0.033
BTC 63006.70
ETH 3075.91
USDT 1.00
SBD 3.82