Betterlife The Diary Game 🌹|| 20- 8- 2022 || #Club5050 || By @hammad4

in Steem For Pakistan2 years ago

🌹🌹السلام و علیکم🌹🌹

آئیے دوستو چلتے ہیں میرے کل کے گزرے ہوئے دن کی طرف کیونکہ میں کل رات کو گھر بہت لیٹ واپس آیا تھا تو اسلیئے میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر نہیں کر سکا میں صبح سویرے جب اٹھا اس وقت میرے فون کی بیل بج رہی تھی میں نے دیکھا تو بڑے بھائی کا فون تھا اس نے کہا کہ باباجان کو گاؤں سے لے جاؤ تو میں نے موٹر سائیکل لی اور باباجان کو جب لینے کے لیے جا رہا تھا تو اس وقت سورج طلوع ہو رہا تھا تو میں نے چند تصویریں بنائیں اور پھر چلا گیا باباجان کو ساتھ لیا اور گھر واپس آ گیا

گھر واپس پہنچے کے بعد کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد میں مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا ان کے لیے آٹا بنایا اور پہلے چھوٹے بچوں کو اس کے بعد بڑے تمام مرغوں کو کھلایا تھوڑی دیر گزری تو میں نے دوکان پر جانے کی تیاری کی اور استاد محترم کے پاس پہنچا

ہم دوکان کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم میانوالی شہر پہنچے تو استاد محترم لاری اڈے کی طرف چل پڑے میں نے پوچھا تو بتایا کہ لاری اڈے میں ایک دوست بیٹھا ہے اسے ساتھ لے کر دوکان پر چلے جائیں گے ہم نے اسے جب ساتھ لیا تو وہاں پر ایک چھولے پلاؤ والا آدمی ہے جس کے چھولے پلاؤ بہت مشہور ہیں استاد محترم نے کہا کہ چلو کھا کر چلتے ہیں ہم وہاں پہنچے تو چھولے پلاؤ کھلایا ساتھ میں چائے پی اس کے بعد دوکان پر پہنچ گئے

جب دوکان پہنچے تو وہاں پر پہلے سے مہمان آئے ہوئے تھے مجھے کہا کہ چائے والے کو فون کرو چائے لے آئے تو میں نے فون کیا کافی دیر تک مہمان بیٹھے رہے اور میں اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرتا رہا اس کے بعد مجھے استاد محترم نے کہا کہ جاؤ اور سپیئر پارٹس کی دوکان سے ایک 30 وارڈ کا کاویا لے کر آؤ میں چلا گیا کاویا لے آیا اور جب دوپہر کا وقت ہوا تو کھانا کھانے کے لیے چلے گئے جب واپس آئے تو تھوڑی دیر بعد میں اور میرا ساتھ میرا چھوٹا کزن ہم بازار کی طرف چلے گئے ہم نے ٹیوب ویل کے لیے کچھ سامان لینا تھا وہ لیا

IMG_20220820_134659.jpg

اور پھر میں واپس آیا تو استاد محترم نے مجھے ایک موبائل دیا کہا اسے پیک کرو میں نے وہ پیک کر دیا تو دوسرا موبائل دیا کہا یہ بھی پیک کر دو اس کے بعد بجلی چلی گئی اور جب بجلی آئی تو میں نے کہا گھر چلتے ہیں تو استاد محترم نے کہا کہ ایک موبائل ٹھیک کر لیں پھر چلتے ہیں جب موبائل ٹھیک کیا تو وہاں سے نکلے اور ہمارے ساتھ ایک اور آدمی بھی تھا وہ ہمیں ساتھ لے گیا ایک جگہ پر گھوڑے دکھانے کے لیے کچھ دیر ان کے گھر بیٹھے رہے اس کے بعد ہم گھر کی طرف روانہ ہو گئے

گھر پہنچنے کے بعد میں نے میں نے دیکھا تو مرغی کے ساتھ جو چوزے تھے وہ آپس میں جھگڑ رہے تھے اور ایک کا سر کافی زخمی تھا تو میں نے اسے درد کی دوا دی دوسروں کو بھی کھلایا پھر میں نے ایک دوست کے گھر جاناں تھا اور ایک دوست کو فون کیا کہ چلتے ہیں وہ مجھے لینے کے لیے ایا ہم روانہ ہو گئے اس کے گھر پہنچے کچھ دیر تک گپ شپ ہوتی رہی اور پھر ہم چلے گئے کھانا کھانے کے لیے جب واپس آئے تو میرے دوست کے جانوروں میں سے ایک گائے بہت زیادہ بیمار تھی تو سب نے کہا کہ اس کی حالت بہت خراب ہے اسے زبح کر دیتے ہیں کیونکہ اس پر لپی سکن نے بہت برا اثر کیا تھا تو ہم سب دوستوں نے اسے اٹھایا لوڈ میں رکھ دیا اور دور ویرانے میں لے گئے وہاں اسے زبح کیا اور ایک گڑھا کھودا اسے دفن کر دیا اور پھر میں اپنے دوست کے گھر سے رات لیٹ واپس آیا

IMG_20220821_053214.jpg

IMG_20220413_185918.png


Best Regards ✍️🌼 Hammad Khan

Special Thanks @vvarishayy
@suboohi

45GhBmKYa8LQ7FKvbgfn8zqd6W2YEX34pMmaoxBszxVcFZv5kmMPyEtMREGYZG3G6Uhekfe7zv5TcqJTnNVzhhYEWtCUEAQNikLELEMJJB...1Ys15EKSHhziBW2fmYKATC93UmYNLbUQCru9NCF21UMv4pMAL4wBAjueA8fn3FTCwvZmmYXtzmEMc7Kh7LnDv53EuUttJMS2qoJhaXc37Rj9Z8aUrNqiuSaHWW.png

Sort:  
 2 years ago 

Hi, @hammad44

Thank you so much for sharing your post at #steemit-culture community. We are extremely happy to see your post.

Steemexclusive
Plagiarism Free
Bit Bot Free
Club Status#club5050
Verified User
Voting CSI?
Rating8/10

Thank you so much for taking part in #club100.

Steem Power UP = 126.238
Transfer Out Steem = 90.533


 2 years ago 

Congratulations! This post has been upvoted through steemcurator04.

Curated By - @suboohi
Curation Team - The Efficient Seven

 2 years ago 

Thanks for supporting

Coin Marketplace

STEEM 0.19
TRX 0.15
JST 0.029
BTC 64036.76
ETH 2647.26
USDT 1.00
SBD 2.78