The Diary Game

in Steem For Pakistan10 months ago

💞بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم💞

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحمت والا ہے

✨💞💞💞✨

  • تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے

آئیے آج ایک مرتبہ پھر چلتے ہیں میرے آج کے گزرے ہوئے دن کی طرف میں اج صبح اٹھا تو گھر سے باہر نکلا تازہ ہوا کا مزہ لیا کیونکہ صبح سویرے ہم گاؤں کے لوگ جب اٹھتے ہیں تو ہمیں ہر چیز مسکراتی ہوئی نظر ہے ہر چیز خوش نظر آتی ہے تو میں نے اپنے مرغوں کی دیکھا اور دل کو آرام محسوس ہوا کیونکہ مجھے اس چیز کا کئی سالوں سے لے کر اتنا شوق ہے کے اب تو میں مرغوں کو اپنی زندگی کی ضرورت سمجھتا ہوں اور اوپر سے بیماری نی مجھے بہت نقصان پہنچایاہے میرے بیس کے قریب پرندے مر گئے اور اج صبح بھی جب میں نے دیکھا تو دو مرغیوں کی طبیعت بہت خراب تھی میں نے انہیں دوا دی اور پھر باقی مرغوں کو کھلایا اور پھر تھوڑی دیر بعد میں نے خود ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو کہا اس نے مرغوں کو پانی دیا اور چھوٹے بچوں کو میں نے خود پانی دیا اس کے بعد میں نے میانوالی جاناں تھا

مجھے کچھ کام تھے بازار کی طرف تو میں نہایا تیاری کی اس کے بعد میں روانہ ہو گیا اپنے ایک دوست کے پاس پہنچا ہم نے وہاں کچھ مرغوں کی تصویریں بنائی جو سیل کرنے والے تھے اس کے بعد اب ہم نے کافی سارے کام کرنے تھے تو ہم تین دوست بازار کی طرف روانہ ہو گئے سب سے پہلے ہم میرے ایک دوست کے مرغوں والے فارم پر پہنچے سلام دعا کی مرغے دیکھے تو وہاں ان کے پاس کچھ چھوٹے بچے تھے سفید مرغوں کے جو انہوں نے سیل کرنے تھے اور ایک آدمی نے مجھ سے رابطہ کیا تھا لینے کے لیے تو میں نے اسے دکھائے مگر اسے پسند نہیں آئے تو ہم نے تھوڑی دیر گپ شپ کی اس کے بعد ہم وہاں سے نکلے اب ہم نے کچھ اور کام کرنے تھے میرے ایک دوست نے اپنی سیلری نکلوانی تھی

ہم رابی موبائل سینٹر پہنچے جو میانوالی کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ ہے وہاں ایک دوست کی شاپ پر گئے پیسے اس کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیئے اور اس سے نقد لے لیئے اس کے بعد ہمارے دوست نے ہمارے لیئے چائے اور پکوڑے منگوانے کھانے پینے کے بعد میرے ایک دوست کو وہیں سے ایک آئی فون پسند آ گیا تو اس نے لے لیا اس کے بعد ہم اس کے موبائل پر کوور اور پروٹیکٹر لگوایا اور پھر ہم وہاں سے روانہ ہو گئے میں نے اپنے دستوں کو ان کے گھر چھوڑا اور میں گھر کی طرف آ رہا تھا تو میرے ایک دوست کا سڑک کے ساتھ ہی گھر بن رہا ہے اور وہ وہیں بیٹھا ہوا تھا تھوڑی دیر اس کے ساتھ بٹھا رہا اس کے بعد میں گھر کی طرف روانہ ہو گیا

اپنے ایک چچا کے گھر گیا کچھ کام تھا مگر وہ گھر پر موجود نہیں تھے تو میں گھر واپس آیا اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی اس کے بعد مجھے ایک کڑک مرغی کی ضرورت تھی انڈوں پر بٹھانے کے لیے تو میں نے ایک کزن کے ساتھ رابطہ کیا تھا اس کے پاس موجود تھی اس کے گھر چلا گیا وہاں سے مرغی اٹھائی اور گھر آ کر انڈوں پر بٹھا دی اور پھر تھوڑی دیر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد کھانا تیار ہو گیا تو میں نے کھانا کھایا اور پھر کافی دیر موبائل کے ساتھ لگا رہا پھر اٹھا چھوٹے بچوں کو خوراک دی پانی دیا اور ہگر واپس بستر پر ا گیا یہ رہی میری اج کی مصروفیات

Special Mention
@suboohi
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan

My social media profile

TikTok

Facebook

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.24
TRX 0.24
JST 0.038
BTC 95135.46
ETH 3281.35
USDT 1.00
SBD 3.37