Cooking contest: 45 minutes Making meal, Stitching, Class lectures, Pakistan

in Comunidad Latina9 days ago (edited)

السلام علیکم ،
اج کے دن کا یہ موضوع کہ 45 منٹ میں ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ بہت ہی دلچسپ موضوع ہے۔ اور اس کے اوپر لکھنے کے لیے میرے پاس بہت ساری باتیں ہیں۔ کیونکہ 45 منٹ کا وقفہ ایک خاص معنی رکھتا ہے۔ جس میں انسان بہت سارے کام انجام دے سکتا ہے۔ بہت ساری ایسی باتیں ہوتی ہیں، جو کہ 45 منٹ میں ہی پوری ہوتی ہیں۔ خاص طور سے کھانا پکانے کا ٹائم۔ انسان جب کچن میں جائے اور اس کے پاس کوئی خاص چیز یا ڈش بنانے کا ائیڈیا نہ ہو تو ایک سادہ کھانا 45 منٹ لیتا ہے پکنے میں۔

20241114_233207.jpg

خاص طور سے دال چاول ایک ایسی ڈش ہے جس کو پکانے میں بہت زیادہ ٹائم نہیں لگتا ۔اور یہ کھانے میں بھی مزیدار ہوتی ہے۔ ایک چھوٹا سا سادہ کھانا بہترین ٹائمنگ میں پک کر تیار ہوتا ہے۔

20241114_233137.jpg

میں جب اپنی بیٹی کو اسکول لینے کے لیے جاؤں تو مجھے پیدل جانے میں اور اپنی بیٹی کو گھر لے کے واپس انے میں پورے 45 منٹ لگتے ہیں۔ یہ میں نے کافی دفعہ نوٹ کیا ہے کہ میں اپنے گھر سے 12 بجے نکلتی ہوں ،جبکہ میری بیٹی کی چھٹی 12 بج کے 20 منٹ پہ ہوتی ہے اور اس کو لے کر میں جب گھر واپس اتی ہوں تو ایک بجنے میں 15 منٹ رہتے ہیں۔ یعنی 12 بج کر 45 منٹ ہو رہے ہوتے ہیں۔ اس سے مجھے اپنی جانے اور انے کی ٹائمنگ کا اندازہ بخوبی ہو جاتا ہے۔

20241114_233647.jpg

پچھلے دو ہفتے میں، میں اور میرے گھر والے شہر سے دور اپنی نند کے گھر جارہے ہیں۔ جو کہ بس کے ذریعے سے جانا ہوتا ہے۔ چونکہ ہمارے پاس اج کل گاڑی نہیں ہے۔ لہذا بس کے ذریعے سفر کرنے میں 45 منٹ لگتے ہیں ۔جبکہ اگر ہم اپنی گاڑی پہ جاتے ہیں تو یہ سفر 20 منٹ میں پورا ہو جاتا ہے۔ کبھی کبھار رش کی وجہ سے 20 سے 30 منٹ بھی لگ جاتے ہیں مگر بس میں چونکہ سٹاپ بھی درمیان میں اتے ہیں، لہذا 45 منٹ کا سفر درکار ہوتا ہے۔ یہ ایک خاص ٹائمنگ ہے جو کہ بس ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے میں لیتی ہے۔

IMG-20241114-WA0016.jpg

ایک اور خاص بات جو میں اپ کو بتانا چاہتی ہوں، کہ یہ 45 منٹ ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں ہماری زندگی میں۔ کیونکہ بچوں کے اسکول میں ایک سبجیکٹ کا پیریڈ 45 منٹ کا ہی ہوتا ہے۔ جس سے بچوں کو پانچ گھنٹے کے اندر اٹھ لیکچر دینا اسان ہو جاتا ہے۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی شکریہ۔

2gsjgna1uruv8X2R8t7XDv5HGXyHWCCu4rKmbB5pmEzjYSe1BL24t8aPkVniR6eSW7Fvw587gfSdzzgsZxWopLBQ7BnFrX7JBF6LNRUSuSj8TkgPst.png

پوسٹ کے اخر میں میں کچھ خاص ساتھیوں کو انوائٹ کرنا چاہتی ہوں۔
@eto-ka
@tresor
@growwithme

Sort:  
Loading...

Coin Marketplace

STEEM 0.22
TRX 0.21
JST 0.035
BTC 98736.02
ETH 3346.70
USDT 1.00
SBD 3.12